وزارت دفاع

سی اے ایس کا مشرقی ایئرکمانڈ کے اے او آر کا دورہ

Posted On: 07 JAN 2021 10:45PM by PIB Delhi

 

ہندوستانی فضائیہ کے چیف آف دی ایئر اسٹاف، ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریہ پی وی ایس ایم اے وی ایس ایم وی ایم اے ڈی سی، نے 5 سے 7 جنوری 2021 تک مشرقی ایئرکمانڈ علاقے میں ایئر فورس اسٹیشن اور ایڈوانسڈ لینڈنگ گراؤنڈ ( اے ایل جی) کا دورہ کیا۔  اپنے اس دورہ میں سی اے ایس نے ہندوستانی فضائیہ اور آرمی کے سینئر کمانڈروں سے بات چیت کی اور ان مقامات پر تعینات اکائیوں کی آپریشنل تیاری کا جائزہ لیا۔  اروناچل پردیش کے عزت مآب گورنر اور عزت مآب وزیراعلی سے ملاقات کرنے کے لیے انہوں نے ایٹہ نگر کا بھی دورہ کیا۔

فضائی جانباز وں کے ساتھ ہندوستانی فضائیہ کی جاری منتقلی کو آگے بڑھانے کے لیے کلیدی فوکس ایریا شیئر کرنے کے علاوہ سی اے ایس نے   فضائیہ کے عملہ کے ساتھ ٹرانسپورٹ اور ہیلی کاپٹر کے  ان بیڑوں کے ساتھ  پرواز کی، جو سکم اور شمال مشرقی خطوں میں بڑے پیمانے پر کارروائی کو انجام دیتے ہیں۔ انہوں نے تمام آپریشنل اور انسانی امداد کے کاموں کو اتنے مشکل علاقے میں اور چنوتی سے بھرے آپریشنل ماحول میں انجام دینے کے لیے اس پورے عملہ کے تعاون کی تعریف کی۔  انہوں نے یہاں پر تعینات تمام اہلکاروں کی مسلسل کوششوں کی بھی پذیرائی کی، جو اے او آر میں پوری مستعدی سے لگے ہوئے ہیں اور انہیں اپنی ذمہ داریوں کو ایمانداری سے آگے بھی جاری رکھنے کی اپیل کی۔

سی اے ایس نے  یہاں کے اسٹیشن اور اکائیاں کووڈ-19 کے سخت پروٹوکول کے باوجود پورے سال اپنی عسکری صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر طمانیت کا اظہار کیا۔

1.jpeg

*************

م ن ۔ق ت۔ ت ع

U. No. 206

 



(Release ID: 1687037) Visitor Counter : 87


Read this release in: English , Hindi