مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
محکمہ ڈاک نے سامان بھیجتے وقت اشیاء سے متعلق کسٹمز ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کرنے کا نوٹس جاری کیا
Posted On:
31 DEC 2020 6:55PM by PIB Delhi
محکمہ ڈاک، وزارت کمیونی کیشن نے سامان بھیجتے وقت اشیاء کے کسٹمز ڈیٹا کو اپ ڈیپ کرنے کے لیے عوامی نوٹس جاری کیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے، ’’پوسٹ آفس گائیڈ حصہ 2 کے ضابطہ اور دیگر متعلقہ ضابطوں کے مطابق، یہ لازمی ہے کہ تمام پوسٹل اشیاء بشمول بیرونی ملک بھیجی جانے والی اشیاء کے ساتھ صحیح اور مکمل متعلقہ کسٹم اعلان والے فارم لگائے جائیں۔ ان فارموں میں اشیاء کی تفصیلات کے ساتھ اسے بھیجنے اور موصول کرنے والے کی تفصیلات شامل ہیں۔‘‘
محکمہ ڈاک نے صارف/عوام کی معلومات کے لیے اس بات پر زور دیا ہے کہ صحیح اور مکمل کسٹم کے اعلان والے فارموں (سی این 22 / سی این 23) کی غیر موجودگی میں، اس قسم کی اشیاء کی پروسیسنگ نہیں کی جائے گی اور انہیں محکمہ کے اصولوں کے مطابق بھیجنے والے کو لوٹا دیا جائے گا۔
سی این فارم اور دیگر تفصیلات / گائیڈ لائنس سے متعلق معلومات https://www.indiapost.gov.in/MBE/Pages/Content/MoreInfo.aspx#Custom_forms_and_Regulations پر دستیاب ہیں۔
*****************
م ن۔ق ت
U. NO. 176
(Release ID: 1686730)
Visitor Counter : 134