وزارت دفاع

لیفٹیننٹ جنرل ترون کمارایش نے نیشنل کیڈٹ کور کے ڈائریکٹرجنرل کا عہدہ سنبھالا

Posted On: 01 JAN 2021 3:40PM by PIB Delhi

لیفٹیننٹ جنرل ترون کمار ایش نے یکم جنوری 2021 کو نیشنل کیڈٹ کور کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھال لیا۔انہوں نے ملک کے نوجوانوں کی بنیادی تنظیم، این سی سی کے 33ویں ڈائریکٹر جنرل کے طور پر یہ عہدہ سنبھالا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ترون کمار ایش کی تقرری مدراس ریجمنٹ کی 16ویں بٹالین میں جون 1986 میں ہوئی تھی۔وہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی، کھڈک واسلہ اور انڈین ملٹری اکیڈمی، دہرا دون کے سابق طالب علم ہیں۔ان کے پاس ڈیفنس اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز میں مدراس یونیورسٹی سے پوسٹ گریجویٹ اور ایم فل کی ڈگری ہے۔

جنرل آفیسرکے پاس مختلف خطوں میں خدمات انجام دینے کا تجربہ ہے۔وہ سیاچن گلیشیرمیں اپنی بٹالین کو کمانڈ کرچکے ہیں اور وادی کشمیر میں دہشت گردی کے خلاف زبردست کارروائیوں کو انجام دے چکے ہیں۔انہوں  نے ویسٹرن تھیٹر میں ایک بریگیڈ کو بھی کمانڈکیاہے جو کہ اسٹرائک کورکا حصہ ہے۔وہ ریگستانی علاقے میں ری آرگنائزڈ آرمی پلینس انفینٹری ڈویژن (آر اے پی آئی ڈی) کو بھی کمانڈ کرچکے ہیں۔ریگستان میں اپنی مدت کار کے بعد جنرل آفیسر نے گلمرگ میں باوقارہائی الٹی ٹیوڈ وار فئیر اسکول کو کمانڈ کیا ۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Lt.Gen.TarunKumarAich(1)UIOZ.jpg

 

 

******

م ن۔ق ت۔ج ا

U-NO.122



(Release ID: 1686222) Visitor Counter : 55


Read this release in: English , Hindi