وزارت دفاع

بی ای ایل نے ہندوستانی بحریہ کے ساتھ ملک میں ہی تیار لیزر ڈیزلرس کی ابتدائی سپلائی کے لئے ایک معاہدے پر دستخط کئے

Posted On: 31 DEC 2020 8:34PM by PIB Delhi

نئی دلی،31؍ دسمبر،بھارت الیکٹرانکس لمیٹیڈ (بی ای ایل) نے ریڈی ایشن (تابکاری) کے تیز اخراج کے ذریعہ 20 لائٹ (روشنی ) ایمپلیفکیشن (یعنی روشنی کے پھیلاؤ) کے لئے ہندوستانی بحریہ بی ای ایل نے اس ماہ کے آغاز میں عالمی اوریجنل اکویپمنٹ مینوفیکچرنگ (او ای ایم) کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ کانٹریکٹ (ٹھیکہ) حاصل کیا تھا۔ ان کی مینوفیچکرنگ، بی ای ایل، پنے پلانٹ کے زریعہ کی جائے گی۔

لیزر ڈیزلرس کا استعمال دن اور رات دونوں اوقات کے دوران محفوظ علاقوں میں داخل ہونے والے مشتبہ گاڑیوں ؍ کشتیوں ؍ ہوائی جہازوں ؍ یو اے وی؍ سمندری ڈاکوؤں وغیرہ کو خبردار کرنے اور روکنے کے لئے ایک غیر مہلک نظام کے طور پر کیا جاتا ہے۔ احکامات کی تعمیل نہ کرنے کی صورت میں یہ اپنی تیز روشنی اور چمک کے ذریعہ انسان کے آپٹیکل سینسر سرگرمیوں کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ اپنی تیز چمک سے دماغ ؍ یو اے  وی کو بھی ڈسٹرب یا پریشان کر دیتا ہے۔

یہ آسانی سے لے جانے کے قابل ہے اور فوج کے ذریعہ اس کا استعمال خراب موسم کی صورتحال میں، فوجی کے کندھے پر رکھ کر بھی کیا جا سکتا ہے۔ لیزر ڈیزلر تکنیک کو دفاعی تحقیق اور ڈیولپمنٹ تنظیموں (ڈی آر ڈی او) کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے۔

یہ انوکھا پروڈکٹ پہلی مرتبہ مسلح دستوں کے لئے ملک میں ہی ڈیزائن اور فروغ دیا گیا ہے۔ یہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی آتم نربھر بھارت پہل کی بھی حمایت کرے گا۔

*************

( م ن ۔ش ت۔  ک ا(

U. No. 77


(Release ID: 1685946) Visitor Counter : 181


Read this release in: English , Hindi