ارضیاتی سائنس کی وزارت

شمال مغربی ہندستان کے بعض علاقوں میں5 جنوری کی رات تک معتدل سے شدید بارش اور تیز گرج چمک  اور زالہ باری کا امکان ہے اورمیدانی علاقوں میں 3 اور 4 تاریخ کو یہ موسم شدید شکل اختیار کر سکتا ہے


اور 4 اور 5 جنوری 2021 کو مغربی ہمالیائی خطے میں یہی صورتحال رہے گی۔

شمال مغربی ہندوستان کے میدانی علاقوں میں تازہ شمال ۔ شمال مغربی ہواؤں کے چلنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے پنجاب ، ہریانہ اور شمالی راجستھان کے اکا دکامقامات پر 7 جنوری 2021 کے بعد سرد سے سرد ترین لہر چلے گی۔

Posted On: 03 JAN 2021 5:27PM by PIB Delhi

نئی دہلی 3 جنوری 2021:ہندستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے موسم کی پیشن گوئی کے قومی مرکز کے مطابق:

مغرب میں ہواکے کم دباؤ کا سرگرم حلقہ وسطی پاکستان اور اس کے اطراف میں درمیانی اور نچلی سطح پر مرکوز ہے اور اس کے زیر اثر جنوب مغربی راجستھان اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں نچلی سطح پر گردابی طوفان جیسی گردش پائی جا رہی ہے۔

شمال مغربی پنجاب سے شمال مشرق میں بحیرہ عرب تک شمال کے جنوب خطے میں آج ہوا کا دباؤ بھی نظر آرہا ہے  جس میں مغربی خلل اور نچلے درجے کے نم جنوب مشرقی علاقوں کے اشتراک سے جنوب مغربی علاقوں کے مابین زبردست تعامل ہوا ہے۔

ان تمام سازگار موسمیاتی خصوصیات کا 5 جنوری 2021 تک برقرار رہنے کا امکان ہےاور شمال مغربی ہندوستان میں اکا دکا مقامات پر گرج چمک ،  بجلی کے چمکنے اور کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہو سکتی ہے۔۔ 3 اور 4 جنوری کو میدانی علاقوں میں (پنجاب ، ہریانہ ، چندی گڑھ اور دہلی ، مغربی اتر پردیش اور شمالی راجستھان) اور 4 اور 5 جنوری 2021 کو مغربی ہمالیائی خطے (جموں و کشمیر ، لداخ ، گلگت بلتستان اور مظفر آباد ، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ)میں موسم کییہ سرگرمیاں انتہا پر ہوں گی۔

نمی کا سلسہ ختم ہونے کے بعد ، شمال مغربی ہندوستان کے میدانی علاقوں پر ایک بار پھر شمال مغربی ہوائیں چلنے کا امکان ہے ، جس کی وجہ سے 7 جنوری 2021 سے پنجاب ، ہریانہ اور شمالی راجستھان کے اکا دکا علاقوں میں سرد اور سرد ترین  لہرتیز ہو سکتی ہے۔

موسمی انتباہ آئندہ پانچ دنوں کے لئے:

3 جنوری (روزِ اول)

پنجاب ، مغربی اترپردیش اور ہریانہ ، چندی گڑھ اور دہلی کے الگ تھلگ مقامات پر زوردار بارش کا امکان بہت زیادہ ہے۔

جموں وکشمیر ، لداخ ، گلگت بلتستان ، مظفر آباد اور ہماچل پردیش میں  بجلی چمکنے کے ساتھ اتراکھنڈ ، پنجاب ، ہریانہ ، چندی گڑھ اور دہلی ، مغربی اتر پردیش ، راجستھان اور مغربی مدھیہ پردیش میں اکا دکا مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

سوراشٹر اور کچ کے بعض علاقوں میں سردی کی لہر چل سکتی ہے۔

پنجاب اور ہریانہ ، چندی گڑھ اور دہلی میں اکا دکا مقامات پر سردی کی لہر  کا امکان۔

مغربی راجستھان اور اڈیشہ میں الگ تھلگ مقامات پر گھنا کہرا چھایا رہ سکتا ہے۔

4 جنوری (دوسرے روز)

جموں وکشمیر ، لداخ ، گلگت بلتستان ، مظفر آباد اور ہماچل پردیش کے اکا دکا مقامات پر تیز بارش / برف باری کا امکان۔

پنجاب اور ہریانہ اور چندی گڑھ میں بعض مقامات پر تیز بارش کا امکان۔

جموں وکشمیر ، لداخ ، گلگت بلتستان ، مظفرآباد ، کیرالہ اور ماہے اور لکشدیپ میں بجلی چمکنے کے ساتھ  ہماچل پردیش ، اتراکھنڈ ، پنجاب ، ہریانہ ، چندی گڑھ اور دہلی ، مغربی اتر پردیش ، راجستھان اور مغربی مدھیہ پردیش میں اکا دکا جگہوں پر بجلی گرنے اور زالہ باری  کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سوراشٹر اور کچھ کے بعض علاقوں میں سردی کی لہر کا امکان۔

پنجاب اور ہریانہ ، چندی گڑھ اور دہلی کے الگ الگ علاقوں میں سرد لہر کے حالات کا امکان۔

مغربی راجستھان اور اڈیشہ میں بعض جگہوں  پرگھنا کہرا چھایا رہ سکتا ہے۔

5 جنوری (تیسرے روز)

جموں وکشمیر ، لداخ ، گلگت بلتستان ، مظفر آباد ، اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش کے اکا دکا مقامات پر تیز بارش / برف باری ہو سکتی ہے۔

تمل ناڈو ، پڈوچیری اور کرائیکل میں بعض مقامات پر تیز بارش ممکن۔

جموں وکشمیر ، لداخ ، گلگت بلتستان ، مظفرآباد ، ہماچل پردیش ، اتراکھنڈ اور مغربی مدھیہ پردیش میں طوفانی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

سوراشٹر اور کچھ کے متعدد علاقوں میں سرد لہر کے حالات کا امکان۔

مغربی راجستھان اور اڈیشہ میں اکا دکا مقامات پرگھنا کہرا چھایا ہو سکتا ہے۔

6 جنوری (چوتھا دن)

پنجاب اور ہریانہ ، چندی گڑھ اور دہلی ، مغربی اتر پردیش اور راجستھان کے بعض حلقوں میں  گھنا کہرا چھایا رہ سکتا ہے۔

تمل ناڈو ، پڈوچیری اور کرائیکل اور کیرالہ اور ماہے میں بعض مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے۔

گرج چمک کے ساتھ  کے ساحلی اور جنوبی داخلہ کرناٹک ، تمل ناڈو ، پڈوچیری اور کرائیکل ، کیرالہ اور ماہے اور لکش دیپ میں اکا دکا مقامات پر  بجلی گرسکتی ہے۔

سوراشٹر اور کچھ میں کچھ جگہوں پر سردی کی لہر اور شدید سرد  لہر کا امکان ہے اور پنجاب ، ہریانہ اور راجستھان میں بھی سردی کی لہر چل سکتی ہے۔

7 جنوری (پانچواں دن)

پنجاب اور ہریانہ ، چندی گڑھ اور دہلی ، اترپردیش اور راجستھان میں کچھ مقامات پر گھنا کہرا چھایا رہ سکتا ہے۔

طوفان برق و باراں کے ساتھ ساحلی اور جنوبی داخلہ کرناٹک ، تمل ناڈو ، پڈوچیری اور کرائیکل ، کیرالہ اور ماہے میں اکا دکا مقامات پر بجلی گرنے کے ساتھ۔ سوراشٹر اور کچھ میں الگ تھلگ مقامات پر سرد لہر اور شدید سرد لہر  کا امکان۔ پنجاب ، ہریانہ اور راجستھان میں بھی سرد لہر ممکن۔

1.png

2.png

3.png

***

م ن ۔ ر ف- س ا   

U: 69



(Release ID: 1685920) Visitor Counter : 168


Read this release in: English , Hindi , Tamil