وزارت خزانہ

ADB اور بھارت کے ہماچل پردیش میں باغبانی کے فروغ کے پروجیکٹ کی تیاریوں کے لئے 10 ملین ڈالر کے قرض پر دستخط کئے

Posted On: 01 JAN 2021 5:39PM by PIB Delhi

نئی دہلی، یکم جنوری 2021: ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB ) اور حکومت ہند نے 30 دسمبر 2020 کو 10 ملین ڈالر کے قرض کے لئے دستخط کئے ہیں جس کے تحت پہاڑی ریاست ہماچل پردیش میں باغبانی کی پیدوار کے فروغ اور متعلقہ کنبوں کی آمدنی بڑھانے کے ایک عنقریب متوقع پروجیکٹ کی کلیدی سرگرمیوں اور اس کے ڈیزائن اور صلاحیت سازی میں مالی مدد ملے گی۔

بھارت کی جانب سے دستخط کرنے والے مرکزی وزارت مالیات کے اقتصادی امور کے محکمے میں ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر سی ایس مہاپترا ہیں اور ADB کی جانب سے جناب ہویون جونگ نے دستخط کئے جو ADB کے انڈیا ریزیڈنٹ مشن میں آفیسر انچارج ہیں۔

قرض کے معاہدے پر دستخط کے بعد ڈاکٹر مہاپترانے کہا کہ PRF پروجیکٹ سے پروجیکٹ کی تیاریوں سے متعلق پیشگی سرگرمیوں میں مدد ملے گی جن میں ڈیزائن کی تفصیلی سرگرمیاں ریاستی سطح پر ایجنسیوں کی گنجائش سازی اور ریاست میں سب ٹروپکل باغبانی کے لئے سازگار ماحول تیار کرنا شامل ہیں۔

جناب جونگ نے کہا کہ PRFپروجیکٹ کا مقصد نئی پیداواری ٹکنالوجی اورمارکٹنگ نظام کی پیشگی جانچ کے ساتھ عمل آوری کی تیاریوں کو یقنیی بنانا ہے تاکہ آنے والا پروجیکٹ کم لاگت ہو اور مقرر ہ مدت کے اندر مکمل ہوجائے جس سے زرعی منافع میں اضافہ ہو۔

PRFکا ڈیزائن کردہ یہ پروجیکٹ سب ٹروپکل باغبانی کے فروغ میں مدد کرے گا۔ جس میں ریاست کے جنوبی حصوں میں پھلوں اور ترکاریوں کی کاشت شامل ہے۔ یہ علاقہ آبی وسائل تک محدود رسائی ، جنگلی جانوروں کے درآنے سے فصلوں کو نقصان اور اعلیٰ قدر منڈیوں تک کم رسائی جیسے مسائل سے دوچار ہے۔

PRF پروجیکٹ کے تعاون والی اہم سرگرمیوں میں پانی نکالنے کے لئے سولہ آبپاشی اسکیموں کے قیام یا ان کی بازیابی، ترسیل اور اسٹوریج ، منتخب پھلوں کی گھنی کاشت کے لئے سترہ subباغبانی قطعہ زمیں کےفروغ، جنگلی جانوروں سے فصلوں کے بچاؤ کے لئے باغبانی کے پلاٹوں کی چہاردیواری اور کمیونٹی باغبانی پیدوار اور مارکٹنگ کی انجمنوں کی جانب سے اپنی صلاحیت میں اضافہ کرنا شامل ہے۔

یہ اہم سرگرمیاں ہماچل پردیش کے 7 ضلعوں میں شروع ہونے والے پروجیکٹ کے تحت کام میں لائی جائیں گی۔ PRF تکمیل شدہ آبپاشی اسکیموں سے متعلق وائریوزر ایسوسیشن کے قیام اور خواتین کی شمولیت میں اضافے میں بھی مدد کرے گا۔

ADB ایک خوشحال، تمام لوگوں کی شمولیت والے، متحرک اور پائیدار ایشیا اور ایشیا بینک کے لئے  عہد بند ہے اور انتہائی درجے کی غریبی کے تدارک کے لئے اپنی کوشوں پر کاربند ہے۔ 1966 میں وجود میں آئی اس انجمن میں 68 ارکان ہیں جس میں سے 49 اس خطے کے ہیں۔

****

م ن ۔ ر ف- س ا   

U: 41



(Release ID: 1685737) Visitor Counter : 86


Read this release in: English , Hindi , Tamil