امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

خریف خریداری سیزن2020-21 کے دوران ایم ایس پی (ایم ایس پی) پر عمل آوری


90502.23کروڑ کے ایم ایس پی قدر کے ساتھ  کے ایم ایس خریداری عمل سے تقریبا60.67 لاکھ دھان پیدا کرنے والے کسان مستفید ہوئے

21461.67کروڑ روپے کی قیمت والے 7322391کپاس کے گانٹھوں کی خریداری کی گئی جس سے 1431227کسانوں کو فائدہ پہنچا

Posted On: 31 DEC 2020 6:22PM by PIB Delhi

نئی دہلی، یکم جنوری:موجودہ خریف خریداری سیزن (کے ایم ایس) 2020-21 کے دوران سرکار نے اپنے موجودہ کم از کم قیمت  (ایم ایس پی ) منصوبوں کے مطابق کسانوں سے ایم ایس پی پر خریف 2020-21 فصلوں کی خریداری کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

   خریف 2020-21 کے لئے دھان کی خرید پنجاب، ہریا نہ، اترپردیش، تلنگا نہ، اتراکھنڈ، تملناڈو، چنڈی گڑھ، جموں و  کشمیر، کیرالہ، گجرات، آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ،  اڑیسہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر ، بہار، جھارکھنڈ، آسام اور مغربی بنگال جیسی ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام  خطوں  میں  کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔30 دسمبر 2020  تک 479.35لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خریداری کی جاچکی ہے۔ پچھلے سال کے 387.15 لاکھ  میٹرک ٹن کے مقابلے اس سال 23.81 فیصد کااضافہ درج کیا گیا ہے۔  479.35 لاکھ میٹرک ٹن  کی کل خرید میں سے تنہا پنجاب  نے  202.77 لاکھ میٹرک ٹن کا تعاون دیا ہے جو کل خرید کا 42.30 فیصد ہے۔

 90502.23 کروڑ کے ایم ایس پی قدر کے ساتھ کے ایم ا یس  خریداری عمل سے تقریبا 60.67 لاکھ دھان پیدا کرنے والے کسان مستفید ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ ریاستوں سے  موصولہ تجویز کی بنیاد پر خریف خریداری سیزن 2020 کے لئے تملناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ، گجرات، ہریانہ، اتر پردیش، اڑیسہ، راجستھان  اورآندھرا پردیش جیسی ریاستوں سے ایم ایس پی قدر کے تحت 51.66 لاکھ میٹرک ٹن دالوں اور تلہن کی خرید کے لئے منظوری دی گئی تھی۔ اس کے علاوہ آندھرا پردیش، کرناٹک، تملناڈو اور کیرالہ ریاستوں کے لئے کوپرا(بارہ ماسی فصل) کی 1.23 لاکھ میٹرک ٹن کی خرید کو بھی منظوری دی گئی۔ پی ایس ایس کے تحت دوسری ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام خطوں سے خرید کے تعلق سے تجاویز کی وصولی پر دالوں، تلہن اور کوپرا کے لئے بھی منظوری دی جائے گی تاکہ فہرست بند فصل مدت کے دوران بازار شرح ایم ایس پی سے کم ہونے کی صورت میں سال 2020-21 کے لئے فہرست بند ایم ایس پی کی بنیاد پر ان فصلوں کے ایف اے کیو گریڈ کی خرید ریاست کی جانب سے نامزد خرید ایجنسیوں کے توسط سے مرکزی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعہ متعلقہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام خطوں سے سیدھے منظورشدہ کسانوں سے کی جاسکے۔

30 دسمبر 2020 تک سرکار نے اپنی نوڈل ایجنسیوں کے توسط سے 1346.76 کروڑ روپے کی ایم ایس پی قدر والی مونگ ، اڑد، مونگ پھلی کی پھلی اور سویابین کی 251633.79 میٹرک ٹن کی خریداری کی ہے جس سے تملناڈو، مہاراشٹر، گجرات، ہریانہ اور راجستھان کے 135813 کسان مستفید ہوئے ہیں۔

  اسی طرح 30 دسمبر 2020 تک 52.40 کروڑ روپے کے ایم ایس پی قیمت پر 5089 میٹرک ٹن کوپرا (بارہ ماسی فصل) کی خرید کی گئی ہے جس سے کرناٹک اور تملناڈو کے 3961 کسان مستفید ہوئے ہیں جبکہ پچھلے سال  اسی مدت کے دوران 293.34 میٹرک ٹن کوپرا خریدا گیا تھا۔ کوپرا اور اڑد کے پس منظر میں زیادہ تر پیدا کرنے والی ریاستوں میں شرحیں  ایم ایس پی سے زیادہ ہیں۔  متعلقہ ریاست/ مرکز کے زیرانتظام ریاست کی سرکاریں  خریف کی فصل دال اورتلہن کے تعلق سے آمد کی بنیاد پر متعلقہ ریاستوں کی جانب سے طے کی گئی تاریخ سے خرید شروع کرنے کے لئے ضروری انتظام کررہی ہے۔

 پنجاب، ہریانہ، راجستھان، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، گجرات، تلنگانہ،  آندھراپردیش، اڑیسہ اور کرناٹک جیسی ریاستوں میں ایم ایس پی کے تحت بیج کپاس (کپاس)  کی خریداری کا عمل کامیابی سے جاری ہے۔30 دسمبر 2020 تک 7322391کپاس کی گانٹھیں خریدی گئیں  جن کی قیمت 21461.67 کروڑ روپے  ہے ۔ اس سے 1431227کسان مستفید ہوئے ہیں۔

 

*********

 

 

م۔ن ۔ ن۔ا۔ع۔ح     

U:05

 


(Release ID: 1685313) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Punjabi