امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

خریف خریداری سیزن2020-21 کے دوران ایم ایس پی (ایم ایس پی) پر عمل آوری


89113.73 کروڑ کے ایم ایس پی قدر کے ساتھ  کے ایم ایس خریداری عمل سے تقریبا59.32 لاکھ دھان پیدا کرنے والے کسان مستفید ہوئے

Posted On: 30 DEC 2020 7:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی، یکم جنوری:موجودہ خریف خریداری سیزن (کے ایم ایس) 2020-21 کے دوران سرکار نے اپنے موجودہ کم از کم قیمت  (ایم ایس پی ) منصوبوں کے مطابق کسانوں سے ایم ایس پی پر خریف 2020-21 فصلوں کی خریداری کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ جیسا کہ پچھلے سیزن میں کیا گیا تھا۔

 image001I6TL.jpg

خریف 2020-21 کے لئے دھان کی خرید پنجاب، ہریا نہ، اترپردیش، تلنگا نہ، اتراکھنڈ، تملناڈو، چنڈی گڑھ، جموں و  کشمیر، کیرالہ، گجرات، آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ،  اڑیسہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر ، بہار، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال جیسی ریاستوں/مرکز کی زیرانتظام ریاستوں نے کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔پچھلے سال کے 378.35 لاکھ  میٹرک ٹن کے مقابلے اس سال (29-12-2020تک) 472.00 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ دھان کی خرید کی جاچکی ہے، جس میں 24.75 فیصد کااضافہ درج کیا گیا ہے۔  472.00 لاکھ میٹرک ٹن  کی کل خرید میں سے تنہا پنجاب میں 202.77 لاکھ میٹرک ٹن کا تعاون دیا ہے جو کل خرید کا 42.96 فیصد ہے۔ 89113.73 کروڑ کے ایم ایس پی قدر کے ساتھ کے ایم ا یس  خریداری عمل سے تقریبا 59.32 لاکھ دھان پیدا کرنے والے کسان مستفید ہوئے ہیں۔

موجودہ وقت میں جاری کے ایم ایس خرید کے تحت 89113.73 کروڑ روپے قیمت کے دھان کی خرید کی گئی ہے اوراس سے تقریبا 59.32 لاکھ کسان مستفید ہوئے۔

image00274XZ.jpg image003R1XJ.jpg

اس کے علاوہ ریاستوں سے  موصولہ تجویز کی بنیاد پر خریف خریداری سیزن 2020 کے لئے تملناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ، گجرات، ہریانہ، اتر پردیش، اڑیسہ، راجستھان  اورآندھرا پردیش جیسی ریاستوں سے ایم ایس پی قدر کے تحت 51.66 لاکھ میٹرک ٹن دالوں اور تلہن کی خرید کے لئے منظوری دی گئی تھی۔ اس کے علاوہ آندھرا پردیش، کرناٹک، تملناڈو اور کیرل ریاستوں کے لئے کوپرا(بارہ ماسی فصل) کی 1.23 لاکھ میٹرک ٹن کی خرید کو بھی منظوری دی گئی۔ پی ایس ایس کے تحت دوسری ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام ریاستوں سے خرید کے تعلق سے تجاویز کی وصولی پر دالوں، تلہن اور کوپرا کے لئے بھی منظوری دی جائے گی تاکہ فہرست بند فصل مدت کے دوران بازار شرح ایم ایس پی سے کم ہونے کی صورت میں سال 2020-21 کے لئے فہرست بند ایم ایس پی کی بنیاد پر ان فصلوں کے ایف اے کیو گریڈ کی خرید ریاست کی جانب سے نامزد خرید ایجنسیوں کے توسط سے مرکزی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعہ متعلقہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام ریاستوں سے سیدھے منظورشدہ کسانوں سے کی جاسکے۔

29 دسمبر 2020 تک سرکار نے اپنی نوڈل ایجنسیوں کے توسط سے 1312.92 کروڑ روپے کی ایم ایس پی قدر والی مونگ ، اڑد، مونگ پھلی کی پھلی اور سویابین کی 245279.85 میٹرک ٹن کی خریداری کی ہے جس سے تملناڈو، مہاراشٹر، گجرات، ہریانہ اور راجستھان کے 132600 کسان مستفید ہوئے۔

4.jpg 5.jpg

اسی طرح 29 دسمبر 2020 تک 52.40 کروڑ روپے کے ایم ایس پی قیمت پر 5089 میٹرک ٹن کوپرا (بارہ ماسی فصل) کی خرید کی گئی ہے جس سے کرناٹک اور تملناڈو کے 3961 کسان مستفید ہوئے ہیں جبکہ پچھلے سال  اسی مدت کے دوران 293.34 میٹرک ٹن کوپرا خریدار گیا تھا۔ کوپرا اور اڑد کے پس منظر میں زیادہ تر پیدا کرنے والی ریاستوں میں شرحیں  ایم ایس پی سے زیادہ ہیں۔  متعلقہ ریاست/ مرکز کے زیرانتظام ریاست کی سرکاریں  خریف کی فصل دال اورتلہن کے تعلق سے آمد کی بنیاد پر متعلقہ ریاستوں کی جانب سے طے کی گئی تاریخ سے خرید شروع کرنے کے لئے ضروری انتظام کررہی ہے۔

6.jpg

پنجاب، ہریانہ، راجستھان، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، گجرات، تلنگانہ،  آندھراپردیش، اڑیسہ اور کرناٹک جیسی ریاستوں میں ایم ایس پی کے تحت بیج کپاس (کپاس)  کی خریداری کا عمل کامیابی سے جاری ہے۔29 دسمبر 2020 تک 7139989 کپاس کی گانٹھیں خریدی گئیں  جن کی قیمت 20926.46 کروڑ روپے  ہے ۔ اس سے 1391637 کسان مستفید ہوئے ہیں۔

 

*****

 

م۔ن ۔ ن۔ا۔ع۔ح     

U:08



(Release ID: 1685296) Visitor Counter : 97