سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

انٹرنیشنل سائینس فلم فیسٹیول آف انڈیا اختتام پر پزیر

Posted On: 25 DEC 2020 9:45PM by PIB Delhi

نئی دلی، 52 ،دسمبر2020:

آئی آئی ایس ایف-2020  

ہندوستان کا بین الاقوامی سائنس فلم فیسٹیول ( آئی  ایس ایف ایف آئی ) 2020،  جو  22 سے 25 دسمبر  تک منعقد ہوا کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر ہو گیا   ۔ ہندوستان میں منعقد ہونے   والا یہ چھٹا  بین الا قوامی سائنسی میلا تھا  ۔میلے کے  دوران   کل 20 فلموں نے  انعام حاصل کیے۔ 6 فلموں نے  بین الاقوامی   زمرے میں انعام جیتے۔  جبکہ 14 کو   قومی زمرے میں انعام  ملا ۔

بین الا قوامی  زمرے میں   انعام یافتہ فلموں    میں  دی اینسیکٹ ریسکیور   نام کی ایک  انگریزی فلم  شامل ہے، جس کو زیڈ ڈی ایف نے تیار کیا تھا اور  جس کے ڈائریکٹر جرمنی کے انڈریاس ایویلس  تھے (خود انحصار ہندوستان کے لئے سائنس اور / یا عالمی فلاح و بہبود کے لئے سائنس ” کے موضوع پر بنی اس فلم کو میلے کی بہترین فلم کا ایوارڈ ملا)  اور فارسی زبان میں   نائیٹ نرس ،  نام  کی ایک  فلم جس  کو ایران کے حسن رحمانی  نے   تیار کیا اور  اشکان ہتامی نے    ہدایت  کی تھی(  سائینس، اور  کوڈ - 19   پر بیداری و دیگر  صحت  کی ہنگامی  صورت حال  کے موضوع پر  بنی  اس فلم کو بھی  بہترین فلم کا انعام ملا ۔

غیر ملکی زمرے میں دوسری انعام یافتہ فلمیں: اس میں انگریزی  کی ایک فلم جس کا عنوان `" نیچورل کوڈ "ہے ، جسے برطانیہ کی   کرسٹینا سیویکا نے تیار کیا اور ہدایت کی تھی ۔ انگریزی میں ایک فلم جس کا  عنوان آئی رونی ہے  جس کو رادھے جگتھیوا اور جے جے  جیگا  تھیسان  نے تیار کیا تھااور  آسٹریلیا کے  رادھے جگتھیوا نے  جس کو ہدایت  دی تھی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ  ایک غیر  مکالماتی فلم  جس کا عنوانکیپ  یور اِسمائل  ہے ، جس کو ایران کے حسان مختاری(جیوری ایوارڈ )نے  تیار کیا تھا اور  اٹلی کی ایک فلم جس  کا  نام  ‘‘کیمیکل انڈسٹریز    بنام کوڈ -19 ’’ہے،   جس کو ویٹوریا کیراٹوزولو  نے  بنایا  اور  جس کی ہدایت  بھی انہوں نے دی تھی اورکلاس 3 اے  ( جیوری اسپیشل مینشن)  شامل ہیں۔

ہندوستانی فلموں کے لئے ایوارڈ دو  زمروں کے تحت پیش کیے گئے ۔آزاد فلم ساز اور کالج / اسکول کے طلباء۔

آزاد فلم بینوں میں شامل فاتحین میں انگریزی میں ایک فلم شامل ہے جس کا عنوان `دی ٹرائلس اینڈ  ٹرمپس آف جی این رام چندرن ہے ، جسے  وویک کنڈی نے پروڈیوس کیا تھا اور راہل ایئر نے ہدایت دی تھی ،(" خود انحصار ہندوستان کے لئے سائنس اور / یا عالمی فلاح کے لئے  سائنس کی افادیت  "کے موضوع پر بنی اس فلم کو بہترین فلم کا انعام”) ، ہندی میں بننے والی ایک فلم` راجا ، رانی اور وائرس بیکن ٹیلی ویژن نے تیار کی تھی  اور سیما مرلی دھرا نے جس  کو ہدایت کی ۔  ("سائنس اور کوویڈ 19 پر بیداری  و صحت کی ہنگامی صورتحال  کے موضوع پر بنی فلم کا بہترین ایوارڈ)

دوسری  انعام یافتہ فلموں میں جی ایس  انّی کرشنن  کی ہدایت میں بننے والی فلم ریٹرن  آف دی ہولی گرین،،  اور  انگریزی ٹائٹل میں بننے والی فلم ‘‘ ورتھ دیئر سالٹ ’’ ہے۔ جس کی ہدایت سیما مرلی دھرا اور ایچ بی مرلی دھرا نے کی تھی اور جس کےپروڈیوسر وگیان پرسار تھے۔

علاوہ ازیں تمل زبان میں بننے والی فلم ‘‘ اف ایوری بڈی بی لائک دِس’’ بھی انعام یافتہ فلموں میں شامل ہیں۔ جس کے فلم ساز اور ہدایت کار راجکمار ہیں۔ انگریزی عنوان سے بننے والی فلم ‘‘ مائنگروز – نیچرس ہارڈی فوٹ سولزرس ’’ جس کو ایجوکیشنل ملٹی میڈیا ریسرچ سینٹر کا لی کٹ نے تیار کیا تھا اور جس کے ہدایت کار ساجد ندوتھوڈی تھے۔ ملیالم میں بنی فلم ‘‘ دی چیرو ویال  رامن ایفکٹ ’’ جس کے فلم ساز اور ہدایت کار جی ایس اُنّی کرشنن نائر ہیں، انہیں جیوری اسپیشل مینشن کا ایوارڈ ملا ۔

 

   

*******

                                                                                                                                    (ج۔ق۔ ر۔ب۔)

U: 8471

 

 



(Release ID: 1684120) Visitor Counter : 4006


Read this release in: English , Hindi