ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

ہنرمندی کی وزارت اور ٹاٹا نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسکلز ممبئی کے پہلے بیچ کا آغاز کیا


پہلے بیچ میں فیکٹری کی خود کاری اور ڈیجیٹل اسمارٹ مینو فیکچرنگ سے متعلق دو قلیل مدتی کورس شامل ہیں

ٹاٹا آئی آئی ایس نے جلد نام درج کرانے کی اعزازی ترغیب کے طورپر پہلے 100 طلباء کے لئے 75 فیصد وظیفے کی پیشکش کی

Posted On: 25 DEC 2020 7:01PM by PIB Delhi

اسکل انڈیا مشن کے تحت صلاحیت سازی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور نجی شعبے کی شراکت داری کے ذریعے اسکل انڈیا پروگرام میں تیزی لانے کی غرض سے، ہنرمندی اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر ڈاکٹر مہیندر ناتھ پانڈے نے آج ورچوئل طریقے سے ایک تقریب میں ٹاٹا-انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف اسکلز ممبئی کے مقام پر تربیت فراہم کرنے کے پہلے بیچ کا آغاز کیا۔

یہ انسٹی ٹیوٹ صلاحیت سازی اور صنعت کاری ایم ایس ڈی ای کی وزارت، بھارت سرکار اور ٹاٹا انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف اسکلز کی ایک مشترکہ پہل ہے اور اس سلسلے میں ادارہ قائم کرنے کی غرض سے ایم ایس ڈی ای اور ٹاٹا آئی آئی ایس کے درمیان 11 نومبر 2020ء کو باضابطہ ایک سمجھوتے پر دستخط کئے تھے۔

ہنرمندی سے متعلق ٹاٹا-انڈین انسٹی ٹیوٹ کے پہلے بیچ کی تربیت فیکٹری خود کاری میں دو کورسیز کے ساتھ شروع ہوگی اور تربیت حاصل کرنے والوں کی اس سے پہلے کی صلاحیت کے مطابق تربیت حاصل کرنے کی مدت ایک سے چار ہفتے تک ہوسکتی ہے۔ اس مرحلے کے آغاز کے دوران انسٹی ٹیوٹ پہلے 100 طلباء کو پرکشش فیس متبادل کے ساتھ ساتھ وظیفہ بھی پیش کرے گا۔ پہلے 100 طلباء یا تربیت حاصل کرنے والوں کے لئے 75 فیصد وظیفہ کی اسکیم کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

اس اسکیم کے آغاز کے موقع پر منعقدہ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے ہنرمندی اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے نے کہا کہ مختلف شعبوں میں اعلیٰ معیار کی تکنیکی اور پیشہ وروانہ تعلیم فراہم کرنے کے مقصد سے گزشتہ برس جدید ترین بنیادی ڈھانچہ کی بنیاد رکھی گئی تھی اور آج آئ آئی ایس ممبئی میں اس کورس کے پہلے سیٹ کا آغاز کرتے ہوئے میں فخر کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ ہم بھارت کو‘‘صلاحیت سازی سے متعلق دنیا کی راجدھانی’’ بنانے کے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے نظریے کی سمت کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

ملک میں تعلیم کے دیگر ممتاز مراکز کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آئی آئی ایس ممبئی مستقبل کے لئے کارآمد ایک افرادی قوت تیا رکرنے میں مدد کرنے کی غرض سے عالمی معیار کی تربیت فراہم کرنے میں ایک اہم کردار ادا  کرے گا۔ میں صلاحیت سازی سے متعلق اسکل انڈیا مشن کی مدد اور تعاون کرنے کے لئے مہاراشٹر سرکار اور ٹاٹا گروپ کا شکر گزار ہوں اور میں پرامید ہوں کہ اس اشتراک کی بدولت ریاست کے نوجوانوں کی کایا پلٹ ہوجائے گا اور وہ روزگار تلاشی کرنے والوں کے بجائے روزگار فراہم کرنے والے بن جائیں گے۔

 

00.jpg

 

مہاراشٹر کی ہنرمندی اور صنعت کاری کے وزیر جناب نواب ملک بھی اس موقع پر موجود تھے اور انہوں نے اس پہل کو ملک کے لئے ایک عظیم کامیابی بنانے میں مہاراشٹر سرکار کی جانب سے زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کرنے کا اظہار کیا ہے۔

اس انسٹی ٹیوٹ میں ایسی متعدد نجی تنظیموں کے ساتھ ساجھیداری کی گنجائش ہے جو اپنے اپنے متعلقہ شعبوں کی ممتاز تنظیمیں ہیں ۔ ان میں سے دو تنظیموں کے ساتھ شراکت داری ہوچکی ہے۔ یہ ہیں: صنعتی خود کاری میں عالمی لیڈر فیسٹو اور نیومیٹک پرزے بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی جاپان کی سی ایم سی کارپوریشن۔

آج جن دو کورسز کا آغاز کیا گیا ہے ان میں فیکٹری خود کاری پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اس میں مستقبل کے کورسیز اور اسمارٹ مینوفیکچرنگ(صنعت 4.0)ٹیکنالوجی اور ایپلی کیشنز کی بنیاد بنے کی گنجائش ہے، تاکہ نوجوانوں کو آئندہ پانچ سال اور اس سے بھی زیادہ مدت کے لئے ابھرنے والے روزگار کے لئے تیار کیا جاسکے۔ یہ کورسیز کی تعلیم صلاحیت سازی کی تربیت سے متعلق قومی ادارے (این ایس ٹی آئی) کے لئے تیار مقام پر ٹاٹا –آئی آئی ایس کے عبوری کیمپ میں فراہم کی جائے گی۔ اس ادارے کا مستقل کیمپس اس وقت ممبئی میں نیشنل اسکل ٹرینرس انسٹی ٹیوٹ(این ایس ٹی آئی) کے کیمپس پر زیر تعمیر ہے اور امید ہے کہ 2020ء تک اس میں کام کاج شروع ہوجائے گا۔ اس ادارے میں ہر سال پانچ ہزار سے زیادہ طلباء کو تربیت فراہم کرنے کی گنجائش ہوگی۔

ٹاٹا  انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسکلز(آئی آئی ایس )کے ڈائریکٹر  جناب گریش کرشنا مورتھی نے کہا کہ ‘‘ملک کے نوجوانوں کی صلاحیت سازی اور انہیں روزگار کےلئے اہل بنانے کی جانب  بھارت کے سفر میں یہ ایک کلیدی پیش رفت ہے۔’’ یہ ادارہ آنے والے برسوں میں اسی قسم کے دیگر اداروں کے لئے ایک روشن میناربننے  کا خواہش مند ہے۔

اس ادارے کو قائم کرنے کا بنیادی مقصد،قومی اور عالمی بازاروں کی ابھرتی ہوئی مانگوں کے مطابق صنعت کے لئے اہل افرادی قوت تیار کرنا ہے اور یہ ملک کے سب سے ممتاز تربیتی اداروں میں سے ایک بننے کا خواہش مند ہے اور یہ ادارہ عالمی معیار کے پیشہ ورانہ تربیتی سہولیات سے لیس  ہوگا۔

اس ادارے کا منصوبہ ہے کہ یہ صنعتوں کے مطالبات کے مطابق دفاع، تیل اور گیس، خلاء اور دیگر ابھرتے ہوئے کاروبار جیسے انتہائی خصوصی اہمیت کے حامل شعبوں میں تربیت فراہم کرے گا۔ ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف اسکلز ممبئی میں تعلیم و تدریس ، سرکاری اور نجی دونوں سیکٹروں میں صنعت کے مضبوط رابطہ کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔ یہ ادارہ تربیت سے متعلق جدید طریق کار اور ڈیجیٹل اور تدریس و تربیت سے متعلق بہتر بنائے گئے پلیٹ فارمز سے لیس ہے اور اس میں نو آموزی کمانڈ پر مشتمل تربیت  پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی اور دیگر یونیورسٹیوں کے اشتراک سے اعلیٰ معیار کے اسناد تفویض کی جائیں گی۔

 

*****

 

 

م ن۔ا م۔ ن ع

U NO:8470



(Release ID: 1684093) Visitor Counter : 137


Read this release in: English , Tamil