ارضیاتی سائنس کی وزارت

خلیج جنوب مغربی بنگال کے اوپر بے حد سنگین گردابی طوفان ‘نوار’-تمل ناڈو اور پڈوچیری کے لیے طوفان کا انتباہ۔ریڈ میسیج


خلیج جنوب مغربی بنگال کے اوپر بے حد سنگین گردابی طوفان ‘نوار’-تمل ناڈو اور پڈوچیری کے لیے طوفان کا انتباہ۔ریڈ میسیج

خلیج جنوب مغربی بنگال میں کڈلور سے 90 کلو میٹر مشرق-جنوب –مشرقی، پڈوچیری سے تقریبا 150 کلو میٹر مشرق –جنوب-مشرقی اور چنئی سے 220 کلومیٹر جنوب –جنوب –مشرق میں ‘نوار’ مرکوز

طوفان کے شمال مغربی سمت میں آگے بڑھنے اور 25 تاریخ کی آدھی رات کو پڈوچیری کی گردونواح کرائیکل اور مملاپورم کے درمیان تمل ناڈو اور پڈوچیری کے ساحلوں کو پار کرنے اور 26 نومبر ،2020 کی صبح 120۔130 کلو میٹر فی گھنٹہ سے لے کر 145 گھنٹے کی رفتار والی ہوا کے ساتھ ایک بیحدسنگین طوفان میں تبدیل ہونے کا اندیشہ

گردابی طوفان کی چنئی، کرائیکل اور شری ہری کوٹہ میں ڈوپلر ویدر رڈار سے نگرانی کی جارہی ہے۔

25تاریخ کو ساحل اور شمال اندرونی تمل ناڈو اور 25 تاریخ کو پڈوچیری، آندھرا پردیش کے نلور اور چتور اضلاع میں اور 26 نومبر ، 2020 کو تمل ناڈو کے رانی پیٹ، تیرون ملائی، تیروپتی، ویلور اضلاع میں، آندھرا پردیش کے چتور، کرنول، پراکاسم اور کڈپا اضلاع اور تلنگانہ سے متصل جنوب مشرقی حصوں میں اکا دکا مقامات پر بھاری

Posted On: 25 NOV 2020 8:49PM by PIB Delhi

طوفان کے شمال مغربی سمت میں آگے بڑھنے اور 25 تاریخ کی آدھی رات کو پڈوچیری کی گردونواح کرائیکل اور مملاپورم کے درمیان تمل ناڈو اور پڈوچیری کے ساحلوں کو پار کرنے اور 26 نومبر ،2020 کی صبح 120۔130 کلو میٹر فی گھنٹہ سے لے کر 145 گھنٹے کی رفتار والی ہوا کے ساتھ ایک بیحدسنگین طوفان میں تبدیل ہونے کا اندیشہ

گردابی طوفان کی چنئی، کرائیکل اور شری ہری کوٹہ میں ڈوپلر ویدر رڈار سے نگرانی کی جارہی ہے۔

25تاریخ کو ساحل اور شمال اندرونی تمل ناڈو اور 25 تاریخ کو پڈوچیری، آندھرا پردیش کے نلور اور چتور اضلاع میں اور 26 نومبر ، 2020 کو تمل ناڈو کے رانی پیٹ، تیرون ملائی، تیروپتی، ویلور اضلاع میں، آندھرا پردیش کے چتور، کرنول، پراکاسم اور کڈپا اضلاع اور تلنگانہ سے متصل جنوب مشرقی حصوں میں اکا دکا مقامات پر بھاری بارش ہونے کے امکان

ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے گھاس پھوس کی جھونپڑیوں، کچے گھروں کو انتہائی نقصان، اڑنے والی چیزوں، اونچی مدوجزرلہروں ، درختوں اور بجلی کے کھمبوں کے گرنے سے متعلق انتباہ جاری کیا

سمندر میں ماہی گیروں کا کام مکمل طور پر روکنے کا مشورہ

ساحل سے ٹکرانے کے بعد آئندہ چھ گھنٹے تک طوفان کی تیزی برقرار رہنے اور آہستہ آہستہ کمزور پڑنے کا امکان: آئی ایم ڈی

 

نئی دہلی،25 نومبر2020  ۔  ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی)، نئی دہلی کے گردابی طوفان کے انتباہ کے محکمہ کے تازہ رپورٹ (رات کے 8.00بجے )کے مطابق:

خلیج جنوب مغربی بنگال کے اوپر منڈرارہا گردابی طوفان ‘نوار’کل مغربی-شمالی مغربی سمت میں بڑھ گیا ہے۔اور 24 نومبر 2020 کی نصف شب کو ایک سنگین گردابی طوفان میں بدل گیا۔شمال مغربی سمت میں آگے بڑھتے ہوئے آج 25 نومبر 2020 دوپہر (2.30 بجے) یہ بے حد سنگین طوفان بن گیا ہے اور جنوب مغربی بنگال کے خلیج کے اوپر کڈلور سے 90 کلومیٹر مشرقی – جنوب مشرق ، پڈوچیری سے تقریبا ایک سو پچاس کلومیٹر مشرق۔جنوب –مشرق اور چنئی سے 220 کلومیٹر جنوب-جنوب مشرق میں مرکوز ہے۔

گردابی طوفان میں شمال مشرقی سمت میں آگے بڑھنے اور 25 تاریخ کی آدھی رات کو پڈوچیری کے گردونواح کرائیکل اور مملا پورم کے درمیان تمل ناڈو اور پڈوچیری کے ساحلوں کو پار کرنے اور 26 نومبر 2020 کی صبح 120۔130 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے 145 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار والی تیز ہواؤں کے ساتھ ایک بے حد خطرناک طوفان میں تبدیل ہونے کا اندیشہ ہے۔

طوفان کے چنئی، کرائیکل اور شری ہری کوٹہ ڈوپلر ویدر رڈار سے نگرانی کی جارہی ہے۔

طوفان کے آگے بڑھنے کا راستہ اور تیزی کے بارے میں پیش گوئی درج ذیل ہے:

 

تاریخ/وقت

 (ہندوستانی وقت کے مطابق)

صورت حال

ارض البلد شمال/ طول البلد مشرق)

سطح پر ہوا کی سب سے تیز رفتار

 (کلو میٹر فی گھنٹہ)

طوفانی خلل کا زمرہ

25.11.20/1430

11.2/81.0

125-115سے140

بیحد سنگین طوفان

25.11.20/1730

11.5/80.6

130-120سے 145

بیحد سنگین طوفان

25.11.20/2330

12.0/80.0

130-120سے 145

بیحد سنگین طوفان

26.11.20/0530

12.5/79.4

100-90سے 110

سنگین طوفان

26.11.20/1130

13.0/79.0

65-55سے75

سب سے زیادہ دباؤ

26.11.20/2330

13.7/78.5

45-35سے55

دباؤ

 

انتباہ:

(1)بارش

25 اور 26 نومبر کے دوران ساحلی اور شمالی اندرونی تمل ناڈو، پڈوچیری اورکرائیکل، جنوبی ساحلی آندھرا پردیش اور رائل سیما میں اور 26 نومبر 2020 کو جنوب مشرقی تلنگانہ میں کافی شدید بارش /بجلی کڑک جیسی سرگرمیوں ہونے کا امکان ہے۔25 نومبر کو ساحلی اور شمالی اندرونی تمل ناڈو اور پڈوچیری (تنجاور، تیروورور، ناگا پٹینم، کڈلور، چنئی، کانچی پورم، چینگلا پٹو، مائیلادودھورئی، اریالور، پیرمبلور، کل کچی،ویلوپورم، تیروناملائی، پڈوچیری اور کرائیکل اضلاع) میں 25 نومبرکو آندھراپردیش کے نلور اور چتور ضلعے میں اور 26 نومبر2020 کو تمل ناڈو کے رانی پیٹ، تیروانا ملائی، تیروپٹور، ویلور اضلاع میں؛ آندھراپردیش کے چتور، کرنول، پرکاشم اور کڈپا اضلاع سے متصل جنوب مشرقی تلنگانہ میں اکا دکا مقامات پر شدید ترین بارش ہونے کا امکان ہے۔

 

سب ڈوژن

*25نومبر2020

*26نومبر2020

*27نومبر2020

جنوبی ساحلی آندھرپردیش

اکادکا مقامات پر شدید بارش سے شدید ترین اور انتہائی تیز بارش کے ساتھ زیادہ تر مقامات پر بارش کے امکان

اکادکا مقامات پر شدید بارش سے شدید ترین اور انتہائی تیز بارش کے ساتھ زیادہ تر مقامات پر بارش کے امکان

زیادہ تر مقامات پر بارش

ساحلی اور شمالی اندرونی تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل

اکادکا مقامات پر شدید بارش سے شدید ترین اور انتہائی تیز بارش کے ساتھ زیادہ تر مقامات پر بارش کے امکان

اکادکا مقامات پر بھاری بارش کے ساتھ زیادہ تر مقامات پر بارش

زیادہ تر مقامات پر بارش

جنوبی اندرونی تمل ناڈو

اکادکا مقامات پر بھاری بارش کے ساتھ زیادہ تر مقامات پر بارش

اکادکا مقامات پر بھاری بارش کے ساتھ زیادہ تر مقامات پر بارش

زیادہ تر مقامات پر بارش

رائل سیما

اکادکا مقامات پر شدید بارش سے شدید ترین اور انتہائی تیز بارش کے ساتھ زیادہ تر مقامات پر بارش کے امکان

اکادکا مقامات پر شدید بارش سے شدید ترین اور انتہائی تیز بارش کے ساتھ زیادہ تر مقامات پر بارش کے امکان

زیادہ تر مقامات پر بارش

تلنگانہ

کچھ مقامات پر بارش کے امکان

شدید سے شدید ترین بارش کے ساتھ زیادہ تر مقامات پر شدید ترین بارش۔ اور جنوب مشرقی تلنگانہ میں اکا دکا مقامات پر شدید ترین بارش

زیادہ تر مقامات پر بارش

 

(2) ہوا کا انتباہ

  • خلیج جنوب مغربی بنگال کے اوپر 125۔115 کلومیٹر فی گھنٹہ سے لے کر 140کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں۔25 نومبر کی شام سے لے کر 26 نومبر کی صبح تک اس کی رفتار بڑھ کر 130۔120کلو میٹر فی گھنٹے سے لے کر 145 کلو میٹر فی گھنٹے تک پہنچ سکتی ہے۔
  • شمالی تمل ناڈو کے ساتھ اور دوردراز علاقوں میں، تمل ناڈو اور پڈوچیری، کرائیکل ساحل پر 70۔60 کلو میٹر فی گھنٹے سے 80 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں۔جنوبی تمل ناڈو اور جنوبی آندھرا پردیش کے ساحلوں اور خلیج منار میں طوفانی ہواؤں کی رفتار 40۔30 کلو میٹر فی گھنٹے سے لے کر 50 کلو میٹر فی گھنٹے تک پہنچ رہی ہے۔یہ آہستہ آہستہ بڑھے گا اور شمالی تمل ناڈو اور پڈوچیری(ناگاپٹینم، کرائیکل، مائیلادودھورئی، کڈلور، پڈوچیری، ولوپورم اور چینگل پٹو) میں طوفانی ہواؤں کی رفتار 130۔120کلو میٹر فی گھنٹے سے لے کر 145 کلومیٹر فی گھنٹے ہوجائے گی۔ 25 نومبر کی رات سے 26 نومبر 2020 کی صبح تک تیروورور،کانچی پورم، چنئی، تیروولور اضلاع میں 90۔80کلو میٹر فی گھنٹے سے لے کر 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
  • 25 نومبر کی رات سے 26 نومبر 2020 کی صبح تک مغربی وسطی بنگال کی خلیج سے متصل علاقوں اور جنوبی آندھرا پردیش (نیلور اور چتور اضلاع) ، خلیج منار اور جنوبی تمل ناڈو کے جنوبی ساحلی اضلاع میں طوفانی ہواؤں کی رفتار 65۔ سے 75 کلومیٹر سے 85 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ جانے کا امکان ہے۔

(3)سمندر کی صورت حال

  • خلیج جنوب بنگال میں سمندر کی حالت بہت زیادہ غیر مستحکم ہے۔اور تمل ناڈو، پڈوچیری اور جنوب آندھرا پردیش کے ساحل اور دور سمندر میں حالات کافی مشکل ہیں۔25 نومبر کی رات اور 26 نومبر 2020 کی صبح تک یہ آہستہ آہستہ خلیج جنوب مغربی بنگال اور شمالی تمل ناڈو، پڈوچیری کے ساحلوں کے ساتھ ساتھ دور دراز سمندر میں حالات معمول پر آجائیں گے۔

(4) طوفان کے مضبوط ہونے کا انتباہ

  • مدوجزر سے ایک اعشاریہ پانچ سے ایک میٹر تک اونچی لہریں اٹھنے کی وجہ سے طوفان سمندر کے کنارے سے ٹکرانے والی جگہوں کے آس پاس تمل ناڈو کے شمالی ساحلی اضلاع اور پڈوچیری کے نچلے علاقوں میں پہنچنے کا امکان ہے۔

(5)  (اے) تمل ناڈو کے ناگ پٹنم، مائلا دھودھورئی، کڈلور، ولوپورم اور چینگل پٹو اضلاع اور کرائیکل اور پڈوچیری میں نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔

(بی) تمل ناڈو کے تیروورور، کانچی پورم، چنئی، تیروویلور اضلاع اور آندھراپردیش کے گردونواح کے علاقوں میں نقصان کا اندازہ۔

(6)ماہی گیروں کے لیے انتباہ جاری کیا گیا ہے اور مشورہ دی گئی سرگرمیاں۔

  • ماہی گیروں کو مچھلی پکڑنے کے کام سے مکمل طور پر روکا گیا ہے۔
  • ساحلی علاقوں کو خالی کرنے میں تیزی لانا۔ساحلی علاقوں میں جھونپڑیوں میں رہنے والوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانا۔
  • متاثرہ علاقوں میں لوگ محفوظ مقامات پر اور اپنے گھروں کے اندر رہیں۔
  • ریل، سڑک اور ہوائی سفر کا احتیاط سے آپریشن۔
  • موٹرکشتیوں اورچھوٹے جہازوں میں آنا جانا غیر محفوظ۔

(7) گردابی طوفان کے سمندر سے ٹکرانے کے بعد اندرونی اضلاع (رانی پیٹ، تیروونا ملائی، تیروپتور، ویلور اور چتور کے لیے پیش گوئی۔

(4) تمل ناڈو کے رانی پیٹ، تیروونا ملائی، تیروپتور، ویلوراضلاع میں اور آندھرا پردیش کے چتور، کرنول، پرکاسم اور کڈپا اضلاع میں نقصان ہونے کا اندیشہ

(5)لوگوں کے گھروں کے اندر / محفوظ مقامات پر رہنے اور ریاستی حکومتوں کے افسران اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ، ایجنسیوں کے ساتھ تعان کی صلاح دی گئی ہے۔

پورا نظام مسلسل نگرانی میں ہے اور متعلقہ ریاستی حکومتوں کو باقاعدگی سے معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔

پی ڈی ایف میں دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

براہ کرم خصوصی مقام سے وابستہ پیش گوئی اور انتباہ کے   لیے موسم ایپ (MAUSAM APP)، زراعت سے متعلق مشورے کے لیے میگدوت ایپ (MEGHDOOT APP) اور بجلی گرنے سے متعلق انتباہ کے لیے دامنی ایپ(DAMINI APP ) ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزید معلومات کے لیے دیکھیں: www.rsmcnewdelhi.imd.gov.in , www.mausam.imd.gov.in

*************

( م ن۔  ش ت۔ ج ا (

Urdu No.8302



(Release ID: 1682637) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Hindi