سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

‘‘آئی آئی ایس ایف -2020ہندوستان کی سائنس اور ٹکنالوجی کی طاقت وصلاحیت سے ہندوستانی عوام اور پوری عالمی برادری کو متعارف کرانے کاایک موقع ہے :ڈاکٹرہرش وردھن ’’


‘‘آئی آئی ایس ایف – 2020 سائنس اورٹکنالوجی ایک ایسی تقریب ہے ، جس میں یہ باورکرایاگیاہے کہ عوام کی شراکت داری اور ہماری زندگیوں کے مسائل کو حل کرنے میں سائنس، ٹکنالونی ، انجینئرنگ اورریاضی کتنے معاون ثابت ہوسکتے ہیں :’’ڈاکٹرہرش وردھن

Posted On: 21 DEC 2020 10:57PM by PIB Delhi

 

‘‘ اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ ہندوستانی سائنس اور ٹکنالوجی کی حصولیابیوں اور اقدامات سے کس طرح کی خوشحالی اور ترقی حاصل ہوئی ہے ، اس کے ساتھ ہی اہم بات یہ ہے کہ اب یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ سائنس وٹکنالوجی کے ذریعہ کس طرح معاشرے کوخودانحصاربنایاجاسکتاہے ۔ انڈیاانٹرنیشنل سائنس میلہ -2020سے نہ صرف یہ کہ ہندوستان کے عوام ہندوستانی سائنس اور ٹکنالوجی کی صلاحیت وطاقت کا نظارہ کرسکتے ہیں بلکہ عالمی برادری بھی اس کا بخوبی مشاہدہ کرسکتی ہے ۔ ’’

یہ بات مرکزی وزیر برائے سائنس وٹکنالوجی ، ارضیاتی سائنس اورصحت وخاندانی فلاح وبہبود جناب ڈاکٹرہرش وردھن نے آئی آئی ٹی کانپورمیں آج منعقدہوئی ایک تقریب میں کہی۔انھوں نے کہاکہ آئی آئی ایس ایف -2020ایک ایسا سائنس وٹکنالوجی کا میلہ ہے جس میں مختلف طبقات کے لوگ شرکت کررہے ہیں اور اس میں وہ یہ نظارہ بھی کرسکتے ہیں کہ ہماری زندگیوں کے مسائل کوحل کرنے میں سائنس وٹکنالوجی ، انجینئرنگ اورریاضی کتنے معاون ثابت ہوسکتے ہیں ۔ انھوں نے اس امید کااظہارکیاکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے استعمال سے سائنس سے محبت کرنے والے لوگوں کے نزدیک آئی آئی ایس ایف بہت قریب ہے اورصرف ایک کلک کی ضرورت ہے ۔ یہ سائنس کی پہلی ایسی تقریب ہے جو ورچوئل طریقے سے منعقد ہوئی ہے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2020-12-21at9.48.17PMS7BV.jpeg

وزیرموصوف نے ستائش کی کہ آئی آئی ٹی کانپورایک ارتقاپذیرتحقیقی ہب ہے جہاں اکیڈمک تحقیق اور آؤٹ ریچ کا عمل احسن طریقے سے ہوتاہے ۔ اپنے اکیڈمک اورتحقیق سے اس ادارے نے عالمی سطح پر اثرات مرتب کئے ہیں تاہم یہ ترقی کے قومی ایجنڈے سے کلی طورپر جڑاہواہے ۔ انھوں نے کہاکہ مجھے اس بات پرفخرہے کہ آپ آتم نربھربھارت کے ویژن کو پوراکرنے  اورعالمی سطح پر سائنس وٹکنالوجی اور اختراع کے نقطہ نظرسے فلاح وبہبود کا اعلی ٰ کام کررہے ہیں ۔

اس سال آئی آئی ایس ایف -2020،آئی آئی ٹی کانپورکا شراکت دارہے جو ملک کا ایک اہم تعلیمی ادارہ ہے اور جو مختلف شعبوں میں ٹیک –اختراع اورریسرچ کاکام پھیلارہی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی یہ ادارہ دوسرے بہت سے شعبوں میں اپنی تحقیق کے لئے جاناجاتاہے ۔ یہ شراکت داری آتم نربھربھارت کے نشانے کو پوراکرنے اورمعلومات کا عالمی ہب بنانے میں مدد کرنے کے مقصد سے ہے ۔

آئی آئی ٹی کانپورکے ڈائرکٹرپروفیسرابھے کرن دیکر ، پروفیسرسندیپ ورما ، سکریٹری سائنس اورانجینئرنگ ریسرچ بورڈ ( ایس ای آربی ) نیشنل آرگنائزنگ سکریٹری وجننا بھارتی ( وبھا) جناب جینت سہسربدھے ،وبھاکے جنرل سکریٹری کانپورحلقہ ، ڈاکٹرسنیل مسرا اور دوسری بہت سے اہم شخصیات نے اس پروگرام میں شرکت کی ۔

عظیم الشان سائنسی میلے کا چھٹاایڈیشن 22سے 25دسمبر ، 2020کو منعقد ہورہاہے ، جس میں ہندوستان کی سائنسی اورٹکنالوجی کے حصولیابیوں کا نہ صرف جشن منایاجائے گابلکہ طلباء اور تحقیق کاروں کواس سے روشناس بھی کرایاجائے گا۔ میلے کے اس ورچوئل ایڈیشن میں عوام کو بھی شامل کیاجائے گا تاکہ انھیں یہ بتایاجاسکے کہ ان کی زندگیو  ں میں بہتری لانے میں سائنس ٹکنالوجی انجینئرنگ  اورریاضی کیارول اداکرسکتے ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002OORD.jpg

آٓئی آئی  ایس ایف -2020کونسل آف سائنٹفک اینڈانڈسٹریل ریسرچ ( سی ایس آئی آر) محکمہ سائنس وتکنالوجی ( ڈی ایس ٹی ) ، ارضیات سائنس کی وزارت محکمہ بائیوٹکنالوجی ( ڈی بی ٹی ) انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ ( آئی سی ایم آروجننا بھارتی کے تعاون سے منعقد ہورہاہے ۔ اس سال سائنسی میلہ کے انعقاد کی نوڈل ایجنسی نئی دہلی میں واقع سی ایس آئی آر۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ، تکنالوجی اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹڈیز ( این آئی ایس ٹی اے ڈی ایس ) نئی دہلی ہیں ۔

**********

 

م ن ۔ ج ق۔ع آ

U-8311


(Release ID: 1682631) Visitor Counter : 197


Read this release in: English