وزارت خزانہ

اے ڈی بی اور ہندوستان کے مابین اتر پردیش میں بجلی کی تقسیم کے نیٹ ورک کو بہتر بنانے کے لئے 300 ملین ڈالر کے قرض پر دستخط

Posted On: 18 DEC 2020 9:35PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔18  دسمبر      ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) اور حکومت ہند نے آج ریاست اتر پردیش میں صارفین کو بجلی کی قابل اعتماد فراہمی کے لئے دیہی بجلی تقسیم نیٹ ورک کو بہتر بنانے کے لئے300 ملین  ڈالر کے قرض پر دستخط کیے۔

اترپردیش بجلی تقسیم نیٹ ورک بحالی منصوبے کے قرض کی پہلی قسط کے لیے حکومت ہند کی جانب سے وزارت خزانہ میں محکمہ اقتصادی امور کے ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر سی ایس مہاپاترا اور اے ڈی بی کے انڈیا ریزیڈنٹ مشن کے کنٹری ڈائریکٹر جناب ٹیکو کونیشی دستخط کیے۔

قرض کے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد ، ڈاکٹر مہاپاترا نے بتایا کہ تقسیم کے  نیٹ ورک میں اصلاحات سےاتر پردیش میں  بجلی کی فراہمی کے معیار اور اعتماد میں بہتری لانے  اور مجموعی تکنیکی و تجارتی (اے ٹی سی) نقصانات کو کم کرنے  نیز ریاست میں دیہی بجلی کی فراہمی کے مالی استحکام کو بحال کرنے میں مدد ملے گی۔

جناب کونیشی نے کہا کہ اس منصوبے سے زراعت اور رہائشی صارفین کو بجلی کی فراہمی کے لئے الگ سے فیڈر قائم کیے جائیں گے تاکہ بغیر میٹر کے بجلی کے استعمال کو فروغ دیا جاسکے۔ جناب کونیشی نے کہا کہ ریاست کے بجلی تقسیم کرنے  والے ادارے کے مالی انتظام کو مستحکم کیا جاسکے اور دیہی علاقوں خواتین کے اپنی مدد آپ گروپوں کو شامل کر کے بل جمع کرنے کی سہولت کو بہتر بنایا جا سکے۔

مجموعی طور پر ، کثیر اقساط مالی امداد کی سہولت (ایم ایف ایف) نے دو قسطوں والے اس منصوبے کے لئے  430 ملین ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔ اس منصوبے کے تحت تقسیم کا ایک مستحکم  نیٹ ورک تیار کرنے کے لیے دیہی علاقوں میں کم وولٹیج والے تقسیم لائنوں کے 65،000 کلومیٹرتک میں تبدیلی کی جائے گی، جسے دو مرحلوں  میں ننگے کنڈکٹر کو  ایئر بنڈل کنڈکٹر (اے بی سی) بدلا جائے گا۔ اس سے 46000 گاؤں میں تقریباً 70 ملین لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ زراعت اور گھریلو صارفین کے لئے 17،000 کلومیٹرسے زائد فاصلے تک فیڈر علیحدگی نیٹ ورک قائم کیا جائے گا ۔ اس سے زراعت سے متعلق ضرورتوں ، دیہی رہائشی صارفین کو بجلی کی فراہمی کے دورانیے میں اضافہ  اور توانائی  نیز پانی کے تحفظ کے لئے شمسی توانائی کے استعمال کی سہولت حاصل ہوگی۔ اس کے علاوہ ، اس پروجیکٹ سے اتر پردیش پاور کارپوریشن لمیٹڈ (یو پی پی سی ایل) کی صنفی شمولیت ، کارپوریٹ گورننس اور مالی  بندو بست میں بہتری آئے گی۔

بل جمع کرنے میں بہتری لانے کے لئے ، اس پروجیکٹ  کے تحت خواتین کے سیلف ہیلپ گروپوں کے اراکین کو کمیونٹی کلیکشن ایجنٹ  کے طور پر شامل کیا جائے گا ، جو ان کی خاندانی آمدنی بڑھانے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

اترپردیش بجلی کے شعبے میں صنفی شمولیت اور ادارہ جاتی صلاحیت کو مضبوط بنانے کی سمت میں غربت کے خاتمہ کے لئے ای ڈی بی کے ٹی اے اسپیشل فنڈ اور جاپان فنڈ سے ایم ایف ایف کو  2 ملین ڈالر کی تکنیکی مدد (ٹی اے) فراہم کرنے کی تجویز ہے۔

اے ڈی بی، غربت کے خاتمے کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے خوشحال ، جامع ، لچکدار ، اور پائیدار ایشیاء  و  بحر الکاہل کےخطوں کے لئے پرعزم ہے۔اس کا قیام  1966 میں  عمل میں آیا تھا۔ اس سے 68 اراکین  منسلک ہیں جن میں سے 49 اس خطے کے ہیں۔

   

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

(م ن ۔ رض (

U-8245



(Release ID: 1681997) Visitor Counter : 159


Read this release in: English , Hindi , Manipuri