زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 کے دوران کم سے کم امدادی قیمت (ایم ایس پی)کی  کارروائیاں


دھان کی سرکاری خرید میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 22.88فیصد کا اضافہ ہوا

کے ایم ایس خریداری عمل کے تحت75.63.52 کروڑ روپئے کی ایم ایس پی مالیت  کے دھان کی خریداری سے تقریباً45.92 لاکھ دھان کے کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے

Posted On: 17 DEC 2020 6:14PM by PIB Delhi

 جاری خریف مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس)21-2020 کے دوران حکومت اپنی موجودہ کم سے کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی اسکیموں کے مطابق کسانوں سے اپنی ایم ایس پی پر خریف سیزن 21-2020 کی فصلوں کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہے۔

پنجاب ، ہریانہ ،اترپردیش ، تلنگانہ ،اتراکھنڈ ،تمل ناڈو ، چنڈی گڑھ ، جموں وکشمیر ، کیرالہ ، گجرات اور آندھرا پردیش،چھتیس گڑھ، اڈیشہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر اور بہار کی ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں میں خریف 21-2020 کے لئے دھان کی خریداری خوش اسلوبی سے جاری ہے ۔16 دسمبر 2020 تک دھان کی 398.64لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ کی خریداری کی گئی،جبکہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران 324.40 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری کی گئی تھی۔اس طرح پچھلے سال کے مقابلے اس سال خریداری میں22.88 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔کل 398.64 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری میں سے اکیلے پنجاب نے 202.77 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری کی، جو کل خریداری کا 50.86 فیصدہے۔

1.JPG

 

75263.52کروڑروپے کی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی مالیت کےساتھ جاری خریف مارکیٹنگ سیزن کے دوران خریداری کی کارروائیوں سے تقریباََ45.92 لاکھ کسانوں کو پہلے ہی فائدہ ہوا ہے۔

 

2.JPG

 

مزید برآں ریاستوں سے ملنے والی تجاویز کی بنیاد پر تمل ناڈو ،کرناٹک ،مہاراشٹر ،تلنگانہ ، گجرات ، ہریانہ ،اترپردیش ،اڈیشہ ،راجستھان اور آندھر ا پردیش ریاستوں کے لئے خریف مارکیٹنگ سیزن 2020 کے لئے دالوں اور تلہن کی 48.11 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری کے لئے قیمت امدادی اسکیم ( پی ایس ایس )کے تحت منظوری دی گئی ۔اس کے علاوہ آندھرا پردیش ،کرناٹک ،تمل ناڈو اور کیرالہ کی ریاستوں کے لئے 1.23 لاکھ میٹرک ٹن کوپرا(بارہ ماسی فصل)، کی خریداری کے لئے بھی منظوری دی گئی۔ دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے بھی اسی وقت منظوری دی جائے گی، جب پی ایس ایس کے تحت دالوں،تلہن اور کوپرا کی خریداری کے لئے تجاویز موصول ہوں گی۔21-2020 کے لئے اندراج شدہ کسانوں سے براہ راست نوٹیفائڈ ایم ایس پی پر ان فصلوں کی سرکاری خرید کی جاسکتی ہے۔البتہ اگر مارکیٹ کے ریٹ کٹائی کی مدت کے دوران متعلقہ ریاستوں ،نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایم ایس پی سے کم ہوتے ہیں، تو فصلوں کی خریداری ریاست کی نامزد خریداری کی ایجنسیوں کے توسط سے مرکزی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعہ کی جائے گی۔

16دسمبر2020ء تک حکومت نے اپنی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعہ 966.10کروڑروپے کی ایم ایس پی قدر کے ساتھ180032.69 میٹرک ٹن مونگ،اڑد، مونگ پھلی اور سویابین کی خریداری کی، جس سے تمل ناڈو ، مہاراشٹر ، گجرات ، ہریانہ اور راجستھان میں100012کسانوں کو فائدہ ہوا۔

اسی دوران 52.40کروڑروپے کی ایم ایس پی ویلیو کے ساتھ 5089 میٹرک ٹن کوپرا(بارہ ماسی فصل )کی خریداری کی گئی ،جس سے کرناٹک اورتمل ناڈو میں3961 کسانوں کو فائدہوا ۔ یہ خریداری 16دسمبر 2020 ءتک کی گئی تھی، جبکہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران 293.34 میٹرک ٹن کوپرے کی خریداری کی گئی تھی۔جہاں تک کوپرا اور اڑد کا تعلق ہے ، ان کے ریٹ بڑی پیداواری ریاستوں میں سے اکثر میں ایم ایس پی سے زیادہ ہورہے ہیں۔ متعلقہ ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاریں اس تاریخ سے خریداری شروع کرنے کے لئے ضروری انتظامات کررہی ہیں، جس کا فیصلہ خریف کی دالوں اورتلہن کی آمد کی بنیاد پرمتعلقہ ریاستوں کے ذریعہ کیا گیا ہے ۔

3.JPG

 

پنجاب، ہریانہ، راجستھان، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، گجرات، تلنگانہ، آندھر ا پردیش، اڈیشہ اور کرناٹک میں ایم ایس پی کے تحت کپاس کے بیجوں  (کپاس)کی خریداری کا عمل خوش اسلوبی سے جاری ہے ۔ 16دسمبر 2020ءتک 5380136 کپاس کی گانٹھو ں کی خریداری کی گئی، جس کی قیمت 15484.36 کروڑروپے ہے، اس سے 1040445 کسانوں کوفائدہ ہوا۔

 

4.JPG

 

 

م ن۔ا ع۔ ن ع

U NO: 8197



(Release ID: 1681653) Visitor Counter : 84