وزارت سیاحت

طب اور تندرستی سے متعلق سیاحت کو فروغ دینے کا صحیح وقت: پرہلاد سنگھ پٹیل


سیاحت کے وزیر نے نیشنل میڈیکل اینڈ ویلنیس ٹورزم پروموشن بورڈ کی پانچویں میٹنگ میں ورچوئل طورپر شرکت کی

Posted On: 14 DEC 2020 10:09PM by PIB Delhi

 

ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج نیشنل میڈیکل اینڈ ویلنیس ٹورزم پروموشن بورڈ کی پانچویں میٹنگ میں ورچوئل طورپر شرکت کی۔طبی سیاحت کے فروغ میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے اور طبی سیاحت ، تندرستی سے متعلق سیاحت اور یوگا ، آیوروید سیاحت اور آیوروید، یوگا ، یونانی، سِدھا اور ہومیو پیتھی(آیوش) کے ذریعے شامل بھارتی ادویہ نظام کے کسی دیگر فارمیٹ کو فروغ دینے کے کاز کو آگے بڑھانے کے لئے وقف شدہ ادارہ جاتی فریم ورک فراہم کرنے کی غرض سے نیشنل میڈیکل اینڈ ویلنیس ٹورزم بورڈ  کی تشکیل عمل میں آئی تھی۔میدانتا کے ڈاکٹر نریش تریہن، ایمس کے ڈائریکٹر رندیپ گلیریا اور نرائنا ہیلتھ چیئرمین ڈاکٹر دیوی پرساد شیٹی بورڈ کے دیگر ارکان میں شامل ہیں۔

 

01.jpg

 

میٹنگ کے دوران جناب پٹیل نے کہا کہ یوگا  اور آیوروید کو فروغ دینے کا یہ صحیح وقت ہے، جو کہ لوگوں کی ضرورت ہے۔سیاحت کے وزیر نے مزید کہا کہ بھارت میں 34 اسپتال ایسے ہیں، جو جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل (جے سی آئی)کے ذریعے تسلیم شدہ ہیں اور578 اسپتال نیشنل ایکری ڈٹیشن بورڈ فار ہاسپٹلز اینڈ ہیلتھ کیئر پرووائڈرز(این اے بی ایچ) کے تحت تسلیم شدہ ہیں۔

 

02.jpg

 

جناب پٹیل نے کہا کہ جے آئی سی کے عالمی معیارات کے تحت اسپتالوں کی تعداد بڑھانی ہے، تاکہ سیاحوں کو انتخاب کرنے کے لئے زیادہ استپال ہوں۔آیوشمان بھارت کے تحت بہت سارے اسپتالوں کو اَپ گریڈ کیا گیا ہے۔چنانچہ اب انہیں این اے بی ایچ میں شامل کیاجائے گا اور ان کا درجہ بڑھا کر جے آئی سی کے درجے میں کردیا گیا جائے، تاکہ طبی سیاحت کے لئے بھارت آنے والے لوگوں کے پاس مزید متبادل ہوں۔ یہاں تک کہ ویزا بھی ان سینٹرز اور اسپتالوں سے سفارشات کی بنیاد پر دیا جائے گا۔

جناب پٹیل نے کہا کہ طب اور تندرستی سے متعلق سیاحت بڑی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔عالمی طبی سیاحت بازار سال 2016ء میں 19.7 بلین امریکی ڈالر کی تھی اور ایک اندازے کے مطابق 2021ء تک 18.8 فیصد کے سی اے جی آر کے حساب سے 46.6 بلین امریکی ڈالر تک پہنچنے کی امید ہے۔(ماخذ:سروسز ایکسپورٹ پروموشن کاؤنسل، وزارت برائے تجارت)۔ایشیا پیسیفک کا عالمی بازار کے تقریباً40 فیصد  کا سب سے زیادہ حصہ ہے۔

وزیر سیاحت نے کہا کہ دنیا بھر کے 130 سے زائد ممالک اس عالمی کاروبار کے لئے مسابقہ آرائی کررہے ہیں۔مقبول طبی سیاحت کے مقامات میں بھارت ، برونئی، کیوبا، کولمبیا، ہانگ کانگ، ہنگری، اردن ،ملیشیا، سنگاپور، جنوبی افریقہ، تھائی لینڈ اور امریکہ شامل ہیں۔ اس میں سفر اور سیاحت کے ساتھ مل کر بنیادی طورپر بایو میڈیکل طریقہ کار بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں محض تین سالوں کی مدت میں ہندوستان کے  طبی سیاحوں کی کل تعداد بڑھ کر دوگنی ہوگئی۔بھارتی سیاحت کے اعدادوشمار، 2018ء کی ایک رپورٹ کے مطابق 2017ء میں طبی مقاصد کے لئے مغربی ایشیاء سے تقریباً 22 فیصد طبی سیاح یہاں آئے تھے۔اس کے بعد افریقہ کا نمبر آتا ہے، جہاں سے 15.7فیصد طبی سیاح بھارت آئے تھے۔

 

********

م ن۔ن ا۔ن ع

(U: 8089)


(Release ID: 1680723) Visitor Counter : 149
Read this release in: English , Hindi , Telugu