نیتی آیوگ

نیتی آیوگ اورایس اے پی لیبس  انڈیا، ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ دینے اور انڈیااسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کو رفتاردینے کے لئے ایک دوسرے کا تعاون کریں گے


اس کا مقصد100اٹل ٹنکرنگ لیبس کو اپنانااوراٹل انکیوبیشن سینٹرز کے ساتھ نوجوانوں کی قیادت والے اسٹارٹ اپ کومضبوط بناناہے

Posted On: 09 DEC 2020 6:15PM by PIB Delhi

اٹل انوویشن مشن ( اے آئی ایم ) ، نیتی آیوگ اورایس اے پی لیبس انڈیانے بھارت میں ڈیجیٹل خواندگی ، اختراع اورصنعت کاری کو فروغ دینے کے لئے اپنی شراکت داری مضبوط کی ہے ۔ تجدیدشدہ اسٹیٹمنٹ آف انٹینٹس (ایس اوآئی ) کے حصے کے طورپر ایس اے پی اگلے تین سالوں میں تقریبا 500اساتذہ کے لئے انباکس ٹنکرنگ کے تحت تربیت یافتگان کی تربیت ( ٹی اوٹی ) کاانعقاد کرے گا۔ ایس اے پی کا مقصد 100اٹل ٹنکرنگ تجربہ گاہوں کواپنا نااورشمال مشرق، اترپردیش اورکرناٹک کی ریاستوں سے 30000طلباء کو ڈیجیٹل تعلیم فراہم کرناہے ۔

اس شراکت داری کے ذریعہ ایس اے پی اوراٹل انوویشن کا مقصد :

الیکٹرانکس ، میکیٹرونکس ، انٹرنیٹ آف تھنگس ، ڈیجیٹل اسکلس اورکوڈنگ جیسے ایڈوانسڈ ٹکنالوجی موضوعات میں طلباء کی کوچنگ اوررہنمائی کا راستہ ہموارکرنا ، جس سے انھیں براہ راست طورپر تجربہ حاصل ہوسکے ۔

صنعت کاری ماحولیاتی نظام کو فروغ دینا۔

انکیوبیشن سینٹرز کو بڑھانا ، صلاحیت کے فروغ میں اضافہ کرنااور نوجوان صنعت کاروں کو مددفراہم کرنا۔

اسٹارٹ اپس ، آئیڈیاز یا انکیوبیشن کو رہنمائی سے متعلق مددفراہم کرنا ۔

اے آئی ایم کی رہنمائی کے تحت ایس اے پی ملک بھرمیں موجودہ   68اٹل انکیوبیشن سینٹرز (اے آئی سی )کے لئے ایک پلیٹ فارم تیارکرے گا۔ یہ پلیٹ فارم اسٹیک ہولڈرکی مصروفیت میں مدد کرے گااور تمام انکیوبیٹرس کو بااختیاربنائے گاکہ وہ مصروف طریقے پراپنے نیٹ ورکس کے ساتھ بہترطورپرجڑسکیں ۔

مسابقتی عمل کے ذریعہ ایس اے پی منتخب کرے گااور اے آئی  سی سے منتخب  اسٹارٹ اپ کو مزید مدد کے لئے اہل بنائے گااور5اسٹارٹ اپ کے لئے سرمایہ کاری راستہ ہموارکر ے گا۔ ایس اے پی اگلے تین سالوں میں 100نوجوانوں کی قیادت والے یا سماجی صنعتوں یاآئیڈیاز کے انتخاب کے لئے کرناٹک میں تین آئیڈیاچیلنجیز کا انتخاب کرے گا۔ آئیڈیاچیلنج 25نوجوان صنعت کا روں کی مدد کرے گاکہ وہ اپنے آئیڈیاز انکیوبیٹ کریں ، جس کے نتیجے میں کرناٹک میں سماجی معاشی ترقی اورروزگارکوفروغ ملے گا۔

نیتی آیوگ کے مشن ڈائرکٹراٹل انوویشن مشن ، آررمانن نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ اے آئی ایم اور ایس اے پی لیب کے درمیان باہمی تعاون اے ٹی ایل اوراے آئی سی کے ساتھ نوجوانوں کی قیادت والے اسٹارٹ اپ کے لئے  قدرمیں اضافہ ہے ۔طلبا،اساتذہ اوراسٹارٹ اپس  کواس شراکت داری سے بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔ اس طرح کی ساجھیداری اے آئی ایم اوراس کے شراکت داروں دونوں کے لئے جیت ہے اور اس سے ہمیں ایک ایسا مشترکہ ماحولیاتی نظام پیداکرنے میں مدد ملے گی جہاں طلبا، اساتذہ اور صنعتی شراکت دار اختراع کا راستہ ہموارکرنے ،  ملک بھرمیں سائنسی مزاج اورصنعت کاری کے جذبے کو فروغ دینے کے لئے کام کریں گے ۔

سندھو گنگادھرن ، ایس وی پی اورمنیجنگ ڈائرکٹر، ایس اے پی لیبس انڈیا نے کہاکہ ہمیں اٹل ٹنکرنگ لیباریٹریز ( اے ٹی ایل) کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مضبوط کرنے پر خوشی ہے ۔ اسکولی بچوں میں سائنس ،ٹکنالوجی ،انجینئرنگ اورمیتھ میٹکس ( ایس ٹی ای ایم ) ، تعلیم اورڈیجیٹل ہرمندی کو فروغ دینے سے سماج میں جامع اور مساوی ترقی ہوگی ۔ انھوں نے کہاکہ اگلے تین سالوں میں 100اے ٹی ایل اپنانے کے ساتھ ایس اے پی   نوجوان صلاحیتوں کو ایڈوانسڈ ڈیجیٹل ہنرمندیوں ، ایس ٹی ای ایم تعلیم اور مہارت سے لیس  کرے گا۔ تاکہ وہ کم عمری میں سماجی –معاشی اعتبارسے موزوں اختراع کو آگے بڑھاسکیں ۔ ہم نمایاں طورپر انکیوبیٹراوراسٹارٹ ماحولیاتی نظام کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں ۔

2018میں اپنی شراکت داری سے  ایس اے پی نے پہلے ہی ملک بھرمیں تقریبا9700سیکنڈری اسکول کے بچوں میں سائنس ،ٹکنالوجی ، انجینئرنگ اورمیتھ میٹکس ( ایس ٹی ای ایم ) تعلیم کو فروغ دینے کے لئے 49اٹل ٹنکرنگ لیباریٹری کو اختیارکیاہے ۔ مزید برآں ، ایس اے پی نے 5انباکس ٹنکرنگ اجلاس بھی منعقد کئے ہیں اورالیکٹرانکس ، میکیٹرونکس ، آئی اوٹی ، ڈیجیٹل اسکلس اور کوڈنگ پرمرکوز موضوعات کے ساتھ 149اساتذہ کو تربیت فراہم کی ہے ۔

نیتی آیوگ کے اٹل انوویشن مشن کے بارے میں

اٹل انوویشن مشن (اے آئی ایم ) حکومت ہند کا ایک فلیگ شپ پروگرام ہے ، جس کا مقصد ملک میں اختراع اور صنعت کاری کی ثقافت کوفروغ دینا ہے ۔ اے آئی ایم کا مقصد معیشت کے مختلف شعبوں میں اختراع کو فروغ دینے کے لئے نئے پروگرام اور پالیسیاں تیارکرنا ہے  اوردیگراسٹیک ہولڈرکے لئے پلیٹ فارم اور باہمی تعاون کے مواقع فراہم کرناہے ۔

اے آئی ایم اختراعی ماحولیاتی نظام میں انقلاب لارہاہے ، اپنے مختلف پروگراموں کے ذریعہ تمام  اختراعی پہلوؤں کوچھو رہاہے ۔ اٹل ٹنکرنگ لیباریٹریز (اے ٹی ایل ) سے  اختراع کارپیداہوتے ہیں ، اٹل نیوانڈیاچیلنجیزاختراعات کو بازارتک پہنچائیں گے اور انکیوبیٹرس کاایک نیٹ ورک ان اختراعات میں صنعتیں پیداکرنے میں مدد کرے گا۔

نیتی آیوگ نے اے آئی ایم کے تحت اے ٹی ایل متعارف کرایاہے،جس کامقصد نوجوانوں  میں متعلقہ ہنرمندیاں پیداکرناہے  اور ٹکنالوجی تک رسائی فراہم کرناہے ۔اے آئی ایم نے پہلے ہی اے ٹی ایل کے قیام کے لئے 10ہزاراسکولوں کا انتخاب کیاہے  جس کے لئے بھارت میں کل  اضلاع کے 93فیصد اور آئندہ اسمارٹ سٹیزکے 98فیصد کوشامل  کیاگیاہے ۔ حتمی طورپر اس ہدف کو آگے بڑھاتے ہوئے ملک کے ہرایک ضلع تک اے ٹی ایل کی رسائی ہوگی اور ٹکنالوجیکل اختراع کاری میں زبردست تبدیلی کاراستہ ہموارکرنے کے لئے ایک فعال ماحولیاتی نظام فراہم ہوگا۔

***************

م ن ۔ ن ا۔ع آ

U-8063



(Release ID: 1680504) Visitor Counter : 120


Read this release in: English