زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 کےدوران کم ازکم امدادی قیمت  سے متعلق کام کاج

Posted On: 10 DEC 2020 7:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  10 دسمبر 2020: خریف فصل کی جاری مارکیٹنگ سیزن 21-2020کےدوران ، حکومت  کے ذریعہ  موجودہ کم سے کم امدادی  قیمتوں کے تحت حکومت کے ذریعہ خریف 21-2020 کی فصلوں کی خریداری  جاری ہے۔

پنجاب ، ہریانہ ،اترپردیش ، اتراکھنڈ ، تمل ناڈو ، چنڈی گڑھ ، جموںوکشمیر ، کیرالہ ، گجرات ،آندھرا پردیش ، چھتیس گڑھ ، اوڈیشہ ، مدھیہ پردیش ، مہاراشٹر اور بہار  ریاستوں میں  خریف 21-2020  کی دھان کی خریداری جاری ہے ، جہاں  پچھلے سال  کے 298.79  لاکھ ایم ٹی کی خریداری کے مقابلے  9دسمبر 2020 تک 362.31  لاکھ ایم ٹی دھان کی خریداری ہوچکی ہے جو کہ پچھلےسال  سے 21.25 فیصد زیادہ ہے ۔362.31 لاکھ ایم ٹی کی جملہ خریداری میں صرف پنجاب کا حصہ 202.77 لاکھ ایم ٹی ہے جو کل خریداری کا 55.96 فیصد ہے۔

1.JPG

جاری کے ایم ایس  خریداری کے کام کاج میں  اب تک 38.62  لاکھ کسانوںکو پہلے ہی فائدہ ہوچکا ہے ، جس کی کم سے کم امدادی قیمت کی قدر 68405.39  کروڑروپے ہے ۔

2.JPG

 

مزیدبرآں ریاستوں کی تجاویز کی بنیاد پر تمل ناڈو ، کرناٹک ، مہاراشٹر ، تلنگانہ ، گجرات ، ہریانہ ، اترپردیش ، اوڈیشہ ، راجستھان اور آندھرا پردیش ریاستوں کے لئے امدادی قیمت  اسکیم  کے تحت  خریف فصل 2020  کے لئے دالوں اورتلہن کی خریداری کے لئے 48.11  لاکھ میٹرک ٹن خریداری منظور کرلی گئی ہے ۔اس کے علاوہ  آندھرا پردیش ، کرناٹک ، تمل ناڈو اور کیرالہ کو 1.23  لاکھ ایم ٹی کھوپرا(سدابہار فصل ) کی خریداری کی منظوری دے دی  گئی ہے۔ دیگر ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقو ں کے لئے  اسکیم  کے تحت دالوں  ، تلہن اورکھوپرا کی خریداری کے لئے تجاویز موصول ہونے کے بعد منظوری دے دی جائے گی تاکہ  اگر منڈی کے دام  نوٹی فائی کی گئی مدت کے دوران متعلقہ ریاستوں  میں  کم سے کم امدادی قیمت سے کم ہوتے ہیں تومرکزی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعہ  ریاست کے ذریعہ  نامزد خریداری ایجنسیوںکو مطلع کیا جاسکے اوران فصلوں کی ایف اے کیو گریڈ  کی خریداری  کو رجسٹر ڈ شدہ کسانوں کو  براہ راست نوٹی فائی کیا جاسکے ۔

9 دسمبر 2020 تک سرکارنے اپنی  نوڈ ل ایجنسیوں کے ذریعہ  14888. 39  میٹرک ٹن مونگ ، اڑد ، مونگ  پھلی  اور سویا بین ، جن کی مجموعی ایم ایس کی قدر 799.99 کروڑروپے ہے ،خرید کی جاچکی ہے اور اس سے 84178 کسانوں کو تمل ناڈو ، مہاراشٹر ، گجرات  ، ہریانہ اور راجستھان ریاستوں کو فائدہ مل چکا ہے۔

اسی  طرح 5089 ایم ٹی کھوپرا  جس کی ایم ایس ٹی قدر  52.40   کروڑروپے ہے ،خریدی جاچکی ہے اور اس سے کرناٹک اور تمل ناڈو کے  3961 کسانوں کو 9دسمبر 2020 تک فائدہ حاصل ہوچکا ہے۔پچھلے سال کھوپر ا کی اسی مدت کی خریداری 293.34  ایم ٹی تھی ۔کھوپرا اور اڑد کے معاملے میں  اہم پیداواری ریاستوںمیں قیمتیں   ایم ایس پی سے زیادہ ہیں ۔متعلقہ ریاستیں  ،مرکز کے زیر انتظام علاقے  ،خریف کی دالوں اور تلہن کی آمدکی بنیاد پر  خریداری شروع کرنے کی تاریخ  طے کریں گے اور ضروری انتظامات کریں  گے۔

3.JPG

 

ایم ایس پی کے تحت پنجاب ،راجستھان ،مدھیہ پردیش ،مہاراشٹر ، گجرات ،تلنگانہ ،آندھرا پردیش ، اوڈیشہ اور کرناٹک کی ریاست میں  کپاس  کی خریداری خوش اسلوبی سے جاری ہے۔ 9 دسمبر 2020 تک 4357242 کپاس  کی گانٹھیں ، جن کی قدر  12750.42  کروڑروپے ہے ، خریدی جاچکی ہیں،جس سے 846583 کسانوں کو فائدہ ہوچکا ہے۔

 

4.JPG *************

  م ن۔ع ا ۔رم

U- 8000



(Release ID: 1679937) Visitor Counter : 120