محنت اور روزگار کی وزارت
کابینہ نے آتم نربھر بھارت روزگار یوجنا (آے بی آر وائی) کو منظوری دی
Posted On:
09 DEC 2020 3:43PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیرصدارت مرکزی کابینہ نے آتم نربھربھارت روزگار یوجنا (اے بی آر وائی) کو رسمی شعبے میں ملازمت کو فروغ دینے اور آتم نربھربھارت پیکیج 3.0 کے تحت کووڈ ریکوری کے مرحلے کے دوران روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کی ترغیب دینے کو منظوری دی ہے۔
کابینہ نے موجودہ مالی سال کے لئے 1،584 کروڑ روپئے کے اخراجات اور پوری اسکیم مدت 2020-2023 کے لئے 22،810 کروڑ روپئے کی منظوری دی ہے۔
اس اسکیم کی اہم خصوصیات اس طرح ہیں:
- حکومت ہند یکم اکتوبر ، 2020 کو یا اس کے بعد اور 30 جون 2021 تک شامل سبھی نئے ملازمین کو دو سال کی مدت کے لئے سبسڈی فراہم کرے گی۔
- جن روزگار دینے والے اداروں میں 100 ملازمین ہیں وہاں مرکزی حکومت دو سال کی مدت کے لئے 12٪ ملازمین کی شراکت داری اور 12 فیصد آجروں کی شراکت داری (دونوں) تنخواہ بھتوں کا 24 فیصد ای پی ایف میں تعاون دے گی۔
- جن روزگار دینے والے اداروں میں 100 سے زیادہ ملازمین ہیں وہاں مرکزی حکومت نئے ملازمین کے سلسلے میں دو سال کی مدت کے لئے ای پی ایف میں صرف 12٪ ملازمین کی شراکت داری دے گی۔
- کوئی ملازم جس کی ماہانہ تنخواہ 15،000 روپئے سے کم ہے اور وہ کسی ایسے ادارے میں کام نہیں کر رہا تھا جو یکم اکتوبر 2020 سے پہلے ایمپلائیز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن ( ای پی ایف او) سے اندراج شدہ تھا اور اس کے پاس اس مدت سے پہلے یونیورسل اکاونٹ نمبر یا ای پی ایف ممبر کھاتہ نمبر نہیں تھا، وہ اس فائدے کا مستحق ہو گا۔
- کوئی بھی ای پی ایف رکن جس کے پاس یونیورسل اکاونٹ نمبر ہے اور اس کی ماہانہ تنخواہ 15،000 روپئے سے کم ہے اور اگر اس نے کووڈ وبا کے دوران 01-03-2020 سے 30-09-2020 کی مدت میں اپنی نوکری چھوڑ دی اور اسے ای پی ایف کے دائرے میں آنے والے کسی روزگار دینے والے ادارے میں 30-09-2020 تک روزگار نہیں ملا ہے، وہ بھی اس اسکیم کا فائدہ اٹھانے کا مستحق ہے۔
- ارکان کے آدھار نمبر سے جڑے کھاتے میں ای پی ایف او الیکٹرانک طریقے سے اس تعاون کی ادائیگی کرے گا۔
- اس اسکیم کے لئے ای پی ایف او ایک سافٹ وئیر تیار کرے گا اور ایک شفاف اور جوابدہ عمل بھی اپنایا جائے گا۔
- ای پی ایف او اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ایک مناسب طریقہ اپنائے گا کہ اے بی آر وائی اور ای پی ایف او کے ذریعہ نافذ کی گئی کسی دوسری اسکیم کے فوائد آپس میں اوورلیپنگ نہیں ہوئے ہیں۔
********
م ن- ن ا – م ف
U.No: 7959
(Release ID: 1679792)
Visitor Counter : 231