کامرس اور صنعت کی وزارتہ

سوئس وزیرتجارت ہزایکسی لینسی جناب گائی پرمیلن کے ساتھ جناب پیوش گوئل کی میٹنگ

Posted On: 08 DEC 2020 8:34PM by PIB Delhi

ریلوے ،کامرس وصنعت،  اورامورصارفین ، غذائی اورعوامی تقسیم کے وزیرجناب پیوش گوئل نے آج ویڈیوکانفرنس کے ذریعہ سوئس فیڈرل کونسل کے نائب صدراور اقتصادی امور، تعلیم ، اور تحقیق کے فیڈرل ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ، فیڈرل کونسلرہزایکسی لینسی جناب گائی پرمیلن کے ساتھ میٹنگ کی ۔

دونوں وزراء نے بھارت –ای ایف ٹی اے تجارتی واقتصادی پارٹنرشپ معاہدہ [ٹی ای پی اے ]کی مذاکرات کو آگے بڑھانے کی خواہش کو دوہرایا۔انھوں نے اس سمت میں اگلے ٹھوس قدم اٹھانے پراتفاق کیا۔ وزراء نے بھارت –سوئٹزرلینڈ دوطرفہ سرمایہ کاری معاہدہ پربھی بات کی جس پرمذاکرہ چل رہاہے ۔ جناب گوئل نے ڈبلیوٹی اومیں ٹی آرآئی پی ایس معاف کرنے کے لئے بھارت اورجنوبی افریقہ کی مشترکہ تجویز پرسوئٹزرلینڈ کی حمایت مانگی تاکہ کووڈ-19ٹیکوں تک سستی رسائی اورعلاج پوری دنیا میں   فراہم کیاجاسکے ۔

میٹنگ کے خاتمے پر جناب گوئل اور فیڈرل کونسلرہزایکسی لینسی جناب گائی پرمیلن نے ایک دوسرے کو نیک خواہشات پیش کیں اورساتھ ہی9دسمبر ،2020کو ہونے والے  اگلے صدارتی انتخاب کے تئیں نیک تمناؤں کااظہارکیا۔ انھوں نے فیڈرل کونسلر ہزایکسی لینسی جناب گائی پرمیلن کو بھارت آنے کے لئے بھی مدعوکیا۔

***************

 

م ن ۔ ق ت۔ع آ

U-7932


(Release ID: 1679307) Visitor Counter : 126


Read this release in: English