نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجوکا رضاکاروں کے بین الاقوامی دن کے موقع پر خطاب


مرکزی وزیر نے 2020 کے وی-ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے ناموں کا اعلان بھی کیا

Posted On: 04 DEC 2020 9:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔05  دسمبر         نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے آج رضاکاروں کے عالمی دن کے موقع پر ورچوئل خطاب کیا۔ اقوام متحدہ کے ہندوستانی رضاکاروں نے نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت ، یو این ڈی پی اور دیگر شراکت دار اقوام متحدہ کے ایجنسیوں کے ساتھ ، رضاکاروں کے بین الاقوامی دن 2020 (آئی وی ڈی) منایا۔ نوجوانوں کے امورکی وزارت میں سکریٹری محترمہ اوشا شرما اور جوائنٹ سکریٹری شری آسیت سنگھ نے بھی تقریب میں ورچوئل طریقے سے شرکت کی۔آئی وی ڈی 2020 کی تقریب  میں رضاکارانہ خدمت کی ستائش کی گئی اور پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جی) کے حصول میں  رضاکاروں کے تعاون کا اعتراف  بھی کیاگیا ۔

اپنے خطاب کے دوران جناب کرن رجیجو نے کہا ، "جب دنیا میں باقی سب  لوگ غیر متحرک تھے ، ہندوستان کے نوجوانوں   اور  نوجوان مرد و خواتین نے  اپنے عوام کو سلامتی  اور تحفظ فراہم کیا  اور سب سے اہم بات یہ رہی کہ تمام مشکلات کے برعکس انہیں  ترقی اور امید کی  راہ دکھائی ۔ انہوں نے کہا کہ  ہندوستان میں ایک ملین سے زیادہ رضاکاروں نے کووڈ- 19 میں براہ راست لاحق خطرات  سے نمٹنے کے لئے کارروائی کی ہے ، اور اس کے بعد بھی وبائی امراض سے ہونے والے اثرات سے نمٹنے میں تعاون کیا ہے۔ اقوام متحدہ ، این وائی کے ایس، این ایس ایس اور کمیونٹی رضاکاروں کی غیر معمولی کاوشوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے خطاب کے اختتام پر وزیر موصوف نے کہا "میں سبھی کو  رضاکاروں کے بین الاقوامی دن کی مبارکباد پیش کرتا ہوں! میں لڑنے کے لئے تمام نوجوانوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہوں۔"

جناب کرن رجیجو نے 2020 کے وی-ایوارڈ  حاصل کرنے والوں کے ناموں کا اعلان بھی کیا اور کمیونٹی  تک ان کی  رسائی کی کوششوں پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ وی ایوارڈ 2020 پانے والے ہیں : چیتن پردیشی؛ وجیم بیگائی تھولاشیڈوس؛ نوپور اگروال؛ روہن مودی؛ یشودا پانڈے؛ ہرشِت گپتا؛ چیتنیا پربھو؛ پردیپ شرما؛ آکرتی گپتا؛ پوروا پربھا پاٹل۔ وزیر موصوف نے جیوری کا شکریہ ادا کیا اور ان کے منصوبوں کے محرکات کے بارے میں   اپنے خیالات کا اظہارکیا ۔

اپنے خطاب میں ، نوجوانوں کے امورکی سکریٹری، محترمہ اوشا شرما نے رضاکاروں کی بھرپور  صلاحیتوں کا ادراک کرتے ہوئےانہیں  ہندوستان کے طویل مدتی وژن کے لئے سنگ میل قرار دیا ۔ نوجوانوں کے امور کے جوائنٹ سکریٹری، مسٹر آسیت سنگھ نے نوجوانوں  سے متعلق پالیسی اور رضاکارانہ پالیسی کے لئے مسودہ تیار کرنے میں رضاکاروں کے کردار پر زور دیا۔

اس سال کے'آئی وی ڈی' کا مرکزی خیال ہے " ہم سب مل کر رضاکارانہ خدمات انجام دے سکتے ہیں" جس کا مقصد رضاکاروں کا شکریہ ادا کرنا اور مشکلات کے دوران نیز اس سے پرے ان کی کاوشوں کو سراہنا ہے۔ یو این وی انڈیا نے امن و ترقی کے لئے قومی اور عالمی سطح پر معاشروں میں رضاکاروں کےخدمات سے متعلق ملک گیر مہم کو مربوط کیا ہے۔

آئی وی ڈی 2020 کی تقریب کا آغاز مشترکہ طور پر یو این وی انڈیا اور یو این ایچ سی آر کے ذریعہ تیار کردہ آئی وی ڈی ترانے کے اجراء کے ساتھ ہوا جس کے بعد شالینا میا (یو این وی ریجنل منیجر ، ایشیا اینڈ  پیسیفک) نے خطاب کرتے ہوئے  رضاکاروں کا ان کے اخوت کے لازوال جذبے پر شکریہ ادا کیا۔
شوکو نوڈا  (ہندوستان میں یو این ڈی پی کے ریزیڈنٹ نمائندے) نے حاضرین سے خطاب کیا اور تیزی سے بدلتی حقیقتوں کی ترجمانی کے نئے طریقے  تلاش کرنے کے لیے یو این ڈی پی کے لاکھوں باصلاحیت اور ہمدرد رضاکاروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(م ن ۔ رض (

U-7838



(Release ID: 1678555) Visitor Counter : 115


Read this release in: English