وزارتِ تعلیم

مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال ‘نشنک’ کوواتاین لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

Posted On: 21 NOV 2020 10:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی:21 نومبر، 2020:مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال نشنک کو آج ورچوول طریقے سے منعقدہ ایک تقریب میں واتاین لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر نہرو سینٹر، لندن کے ڈائرکٹر اور مشہور مصنف ڈاکٹر امیش ترپاٹھی مہمان خصوصی تھے۔ واتاین کی چیئرمین، میرا کوشک، سینٹرل ہندی بورڈ، آگرہ کے نائب چیئرمین  اور شاعر انل شرما جوشی اور وانی پرکاشن کی ایگزیکٹیو ڈائرکٹر، آدیتی مہیشوری بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

ایوارڈ عطا کرنے کے لئے واتاین ، برطانیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جناب پوکھریال نے کہا کہ کثرت میں وحدت بھارت کی شناخت ہے اور ہماری ثقافت میں زبانوں کی خصوصی اہمیت ہے۔ ثقافت اور زبان ایک دوسرے کے ساتھ مربوط ہیں۔ جیسے جیسے زبان مضبوط ہوتی ہے ویسے ویسے ہی ثقافت اور تہذیب کو توسیع حاصل ہوتی ہے۔ اسی طرح لکھنے سے ملک کی تہذیب اور ثقافت بھی مضبوط ہوتی ہے۔

وزیر تعلیم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ادب ہماری ثقافتی، روحانی اور تعلیمی ورثہ ہے جو ملک کو غیرمرئی انداز  میں مضبوط کرتا ہے۔ انہوں نے دنیا میں ہندوستانی معلومات کی روایت کو تسلیم کرنے کیلئے ہر اس شخص کو اس کا سہرا دیا جو ادب سے جڑا ہے، چاہے وہ قلم کار، شاعر، موسیقاریا مصور ہے۔

 

 


 

انہوں نے کہا کہ واتاین ایوارڈ نہ صرف ان کی تحریر اور ادب بلکہ ہندوستانی اقدار اور روایتیوں کو بھی سند فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تحریریں، ان کے تجربات، جدوجہد، زندگی کے اقدار اور اصولوں سے متعلق ہیں۔ وزیرتعلیم نے کہا ان کی تحریروں نے ہمیشہ غریبوں اور مظلوموں کو پیش کیا ہے اور ان کے سبھی گیت ہندوستانی زندگی کے اقدار ہندوستانیت اور قومیت کے لئے وقف ہیں۔

جناب پوکھریال نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے وژن پر مبنی  نئی تعلیمی پالیسی 2020 نے زبان اور ثقافت کو مرکز میں رکھا ہے اور بچوں کو مادری زبان سے جوڑنے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس پالیسی کے توسط سے نوجوان اپنے کریئر میں مزید بلندیوں تک پہنچنے میں اہل ہوں گے۔

وزیرتعلیم نے اس بات پر خوشی ظاہر کی کہ واتاین مادری زبان ہندی کے عالمی سطح پر ترویج واشاعت کیلئے کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک اور دنیا کے ہندی مصنفوں اور شاعروں کو اعزاز عطا کرتے ہوئے انہیں اظہار کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے، جس کے ذریعے ملک کی ادبی اور ثقافتی وراثت کو تسلیم کیا جاتا ہے۔

سینٹرل ہندی بورڈ ، آگرہ کے وائس چیئرمین اور مشہور منصف انیل شرما جوشی نے کہا کہ جناب پوکھریال کی نئی تعلیمی پالیسی 2020  کا خاکہ تیار کرنے میں ان کے کردار کی ستائش کی جاتی ہے۔ وہ بنیادی طور پر ایک شاعر ہیں  جنہوں نے کئی اصناف پر 75 سے زیادہ کتابیں تصنیف کی ہیں جن کا وسیع پیمانے پر ترجمہ اور ان پر اچھی طرح سے مطالعہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی منظرنامے کی دنیا میں ایک شاعر کا دماغ ان کی بےپناہ تخلیقی صلاحیتوں کو زندہ رکھتا ہے۔

یہ ایوارڈ کئی دیگر قومی اور بین الاقوامی ایوارڈوں کی فہرست میں سے ایک ہے اور وزیر تعلیم کو تصنیف ، شاعری اور دیگر ادبی کاموں کیلئے اعزاز دیا گیا ہے۔ جناب پوکھریال کو اس سے پہلے ادب اور انتظامیہ کے شعبے میں کئی ایوارڈ ملے ہیں، جس میں اس وقت کے وزیراعظم جناب اٹل بہاری واجپئی کے ذریعے ساہتیہ گورو سماّن، سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے ذریعے  بھارت گورو سماّن، دبئی  سرکار کے ذریعے گڈ گورننس ایوارڈ، ماریشش کے ذریعے گلوبل آرگنائزیشن  آف پرسن آف انڈین اوریجن  کے ذریعے قابل ذکر ایوارڈ اور ماحولیات کے تحفظ کے شعبے میں یوکرین میں اعزاز دیا گیا۔ جناب نشنک کو نیپال کے ‘ہیمال گورو سماّن’ سے بھی  نوازا جاچکا ہے۔

جناب پوکھریال کے کہانی کا مجموعہ جسٹ اے ڈیزائر کا جرمن ورژن نیورین ونسکھ ایفرو ایشین انسٹی ٹیوٹ ہیمبرگ میں شائع ہوا ہے۔ ماریشش اسکول کے نصاب میں ان کی ‘اسپردھا گنگا’ پہل شامل تھی۔ وہ سرگرمی کے ساتھ مختلف سماجی سرگرمیوں سے جڑے ہوئے ہیں مثلاً ‘سورن گنگا’ کا انوکھا ابھیان۔ جناب پوکھریال نے اترپردیش میں ثقافت کے وزیر کے طور پر دنیا بھر میں ثقافتی پروگراموں کا بھی انعقاد کیا ہے۔

جناب پوکھریال کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری گرافک اِرا ڈیمڈ یونیورسٹی اتراکھنڈ کے ذریعے ادب کے شعبے میں ڈی لیٹ کی ڈگری عطا کی گئی ہے۔

جناب پوکھریال نے وسیع موضوعات پر 75 سے زیادہ کتابیں تصنیف کی ہیں، جن کا کئی قومی اور بین الاقوامی زبانوں میں ترجمہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی بہترین قیادت میں وزیر تعلیم نے مختلف سرگرمیوں کے توسط سے قومی تعلیمی پالیسی کو تیار کرنے میں سرگرم رول نبھایا ہے، جسے دنیا بھر میں سراہا گیا ہے۔

لندن کے واتاین-بریٹن تنظیم کے ذریعے دیے گئے واتاین انٹرنیشنل ایوارڈس ، شاعروں، مصنفوں اور فنکاروں کو ان کے متعلقہ شعبوں میں ان کے گرانقدر کاموں کیلئے اعزاز عطا کرتے ہیں۔ اس سے پہلے پرسون جوشی، جاوید اختر جیسی کئی نامور ہستیوں کو ان کے ادبی تعاون کیلئے واتاین ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے۔

پروگرام کا لائیو براڈکاسٹ ویشویک ہندی پریوار کے فیس بُک پر کیا گیا تھا۔ اس میں دنیا بھر کے مشہور ہندی اسکالر، فنکار اور میڈیا کے اہلکار موجود تھے۔

 

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 7451



(Release ID: 1674926) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi