وزارت خزانہ

حکومت ہند کے فلوٹنگ ریٹ بانڈز (ایف آر بی) 2020 کی ادائیگی

Posted On: 20 NOV 2020 6:32PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:20 نومبر، 2020:حکومت ہند کے فلوٹنگ ریٹ بانڈز (ایف آر بی) 2020 کے بقایہ جات کی دوبارہ ادائیگی 21دسمبر2020 کو کرنی ہے۔ 21دسمبر 2020 کی تاریخ سے کوئی سود نہیں لیاجائیگا۔ 21 دسمبر 2020 کو کسی بھی ریاستی حکومت کے ذریعے تعطیل اعلان کیے جانے کی صورت میں نیگوشیئبل انسٹرومینٹ ایکٹ 1881 کے تحت قرض کی ادائیگی کرنے والے دفاتر کے ذریعے پچھلے کاروباری دن کو کی جائے گی۔

سرکاری تمسکات قواعد وضوابط 2007 کے ذیلی ضابطوں 24(2) اور 24(3) کے مطابق  میچوریٹی کی ادائیگی  ذیلی جنرل لیجر یا مختار ذیلی جنرل لیجر اکاؤنٹ یااسٹراک سرٹیفکیٹ کی شکل میں رکھے ہوئے سرکاری تمسکات کے رجسٹرڈ ہولڈر کو ادائیگی کے آرڈر کے ذریعے اپنے بینک اکاؤنٹ کی متعلقہ تفصیلات کو شامل کرکے یا اس کے اکاؤنٹ میں کریڈٹ کے ذریعے کی جائے گی۔ کسی بھی بینک میں جس کے پاس الیکٹرانک ذرائع کے ذریعے رقوم کی وصولی کی سہولت موجود ہو۔ تمسکات کے سلسلے میں ادائیگی کرنے کے مقصد کیلئے اصل خریدار  یا اس طرح کے سرکاری تمسکات کے بعد والے افراد اپنے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات پیشگی اچھی طرح پیش کریں گے۔ تاہم بینک کھاتے سے متعلق تفصیلات الیکٹرانک وسائل کے توسط سے سرکاری قرضوں کے دفاتر خزانے/ ذیلی خزانے اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور اس کے ذیلی بینکوں(جہاں وہ سود کی ادائیگی کیلئے رجسرڈ  ہیں) کے ذریعے فنڈز کی وصولی کیلئے مینڈیٹ کی عدم موجودگی میں  مقررہ تاریخ پر قرض کی ادائیگی کو آسان بنانے کیلئے (جہاں وہ سود دیتے ہیں) ادائیگی کیلئے مقررہ تاریخ سے 20 دن پہلے برانچ میں مناسب طریقے سے  جمع کروائیں۔

ڈسچارج ویلو کو حاصل کرنے کے طریقہ کار کی مکمل تفصیلات مذکورہ بالا ادائیگی کرنے والے دفاتر سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 7432


(Release ID: 1674797) Visitor Counter : 77


Read this release in: English , Hindi