وزارت دفاع
مشن ساگر-II آئی این ایس ایراوت کے ذریعہ جنوبی سوڈان کو خوردنی اشیاء کی مدد فراہم کی گئی
Posted On:
20 NOV 2020 6:29PM by PIB Delhi
نئی دہلی،20 نومبر2020/انسانیت کی امداد سے متعلق مشن ساگر-IIکو جاری رکھتے ہوئے ہندستانی بحریہ کا جہاز ، آئی این ایس ایراوت، 20 نومبر 2020 کو پورٹ آف مومباسا ، کینیا پہنچا۔ حکومت ہند، قدرتی آفات اور کووڈ-19 وبا کا سامنا کرنے کے لئے دوست ممالک کو امداد فراہم کررہی ہے ، اور اسی سلسلہ میں آئی این ایس ایراوت جنوبی سوڈان کے لوگوں کے لئے خوردنی اشیا کی مددد لے کر جارہا ہے۔
مشن ساگر-II کو وزیراعظم کے نظریے ساگر (سمندری علاقہ میں سبھی کے لئے سلامتی اور ترقی-ایس اے جی اے آر) کے ساتھ وابستہ کیا گیا ہےاور یہ بحر ہند سمندری علاقے (آئی او آر )میں بھروسے مند شراکت داری کے طور پر ہندستان کی پوزیشن کو اجاگر کرتا ہے۔ ہندستانی بحریہ سمندری علاقے کی اہم ایجنسی ہے ، اور سمندری ڈومین میں پہلا عملی منصوبے کو (ریسپانس) انجام دیتی ہے۔
یہ مشن ہندستان اور جنوبی سوڈان کے تعلقات کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتا ہے اور موجودہ رشتوں کو اور مضبوط کرتا ہے۔ کئی صدیوں سے ہندستان اور افریقی ممالک کے درمیان دوستی اور بھائی چارہ کے تعلقات رہے ہیں اور یہ رشتے وقت کے ساتھ ساتھ اور بھی مضبوط ہوئے ہیں۔ ہندستان نے ہمیشہ افریقی ممالک اور لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے اور ترقی ، ہنر کے فروغ اور انسانیت پسندی امداد پروگرام میں ان کے ساتھ حصہ داری کی ہے۔
ہندستانی بحریہ، دفاع اور خارجہ امور کی وزارتوں نیز حکومت ہند کی دیگر ایجنسیوں کے قریبی تال میل میں اس مشن کو آگے بڑھا رہی ہے۔
م ن۔ ش ت۔ج
Uno-7426
(Release ID: 1674690)
Visitor Counter : 102