امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیرداخلہ جناب امت شاہ نے گجرات کے دھورڈو( کچَھ) میں ،سرحدی علاقے کے ترقیاتی میلے   2020  کے پروگرام میں خطاب کیا


وکاس اتسوکا مقصدان شہریوں کو جو سرحدی گاوؤں میں رہتے ہیں ، اسی طرح کی سہولت فراہم کراناہے ، جیسی کہ ہمارے شہروں میں رہنے والے شہریوں کو حاصل ہے –جناب امت شاہ

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے ،سیمنت وکاس اتسوکے ذریعہ سرحدی علاقوں کی فروغ کے لئے کام کرنے کا فیصلہ کیاہے

-مرکزی وزیرداخلہ

جناب امت شاہ نے کہاکہ ملک کے سرحد اورریاستوں کی سرحدیں ایک ماہ کے تحفظی سائے کی طرح ہے اور ان کی حفاظت کرنا ہرشہری کا بنیادی فرض ہے

آج ہمارے مسلح افواج اورجوان دنیا کی سب سے بڑی طاقتوں میں سے ایک ساتھ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑے رہنے کی صلاحیت رکھتے ہیں –مرکزی وزیرداخلہ

جب سردارپٹیل کی تحریروں کا مطالعہ کرتے  ہیں تو یہ واضح ہوجاتاہے کہ انھوں نے اس وقت یہ کہاتھا کہ سڑک، پانی ، بجلی ،سرحدی علاقوں کو فراہم کی جانی چاہیئے  اورسرحدی علاقوں سے ہجرت کو روک دینا چاہیئے –مرکزی وزیرداخلہ امت

کرونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں ، جناب نریندرمودی کے زیرقیادت مرکزی سرکارکے ساتھ ریاستی سرکاریں اورہندوستان کے 135کروڑعوام ساتھ کھڑے ہوئے ہیں –مرکزی وزیرداخلہ

جناب امت شاہ نے کہاکہ دیوالی تقریبات

Posted On: 12 NOV 2020 6:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،17نومبر:گجرات میں ڈھوڈو( کچَھ ) کے مقام پر منعقدہ سیمنت وکاس اتسو -2020کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیرداخلہ نے کہاکہ سیمنت وکاس اتسوکا مقصد اچھی گورننس لانا اورسرحدی علاقوں کو ترقی دینا ہے ۔ان  شہریوں کو جو سرحدی گاوؤں میں رہتے ہیں ، اسی طرح کی سہولت فراہم کراناہے ، جیسی کہ ہمارے شہروں میں رہنے والے شہریوں کو حاصل ہےاسی کے ساتھ ساتھ سیمنت وکاس اتسوکا مقصد ان علاقوں کی آبادی کو قومی تحفظ کی اہمیت کے بارے میں بیدارکرنا اورسرحدی علاقوں کے حفاظتی پہلووں   اور  وسیع  اہمیت کی حساسیت کو ساجھے

کرناہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001U8QV.jpg

جناب امت شاہ نے کہاکہ وزیراعظم نے نریندرمودی نے فیصلہ کیاہے کہ سیمنت وکاس اتسوکے ذریعہ سرحدی علاقوں کی ترقی کے لئے کام کیاجائے گا۔ یہ گجرات کے سرحدی علاقوں تک ہی محدود نہیں رہے گا بلکہ آج کے آغاز کے بعد ، وزیراعظم ،بذات خود ترقیاتی پروگراموں میں ملوث رہیں گے اورمیں بھی آنے والے دنوں میں سرحدوں کا دورہ کروں گا تاکہ ان جوانوں کے ساتھ وقت گذاروں ، جو ہماری سرحدوں کے محافظ ہیں ۔ یہ سرگرمی جاری رہے گی ۔

مرکزی وزیرنے کہاکہ یہ ہرشہری کا بنیادی فرض ہے کہ وہ ملک کی سرحدوں اورریاستوں کی سرحدوں کی حفاظت کرے کیونکہ وہ ماں  کی محفوظ آغوش کی طرح ہوتے ہیں ۔ جناب امت شاہ نے کہاکہ سرحدی علاقوں کے گاوؤں سے سرپنچ ، اراکین اسمبلی اور پارلیمان کے اراکان  ہماری سرحدوں کے چوکس محافظ  ہیں ۔جناب شاہ نے کہاکہ جب تک عوام الناس اورعوامی نمائندوں کے مابین سرحدی حفاظت کے بارے میں اہمیت اوربیداری اجاگر نہیں ہوتی ، سرحدوں کے تحفظ کو یقینی بنایاجاسکتاہے ۔ہم سرحدوں کی حفاظت نہیں کرسکتے جب کہ سرحدی علاقوں میں رہنے والا ہرفرد بیدارنہیں ہوجاتاہے ۔ جناب شاہ نے کہاکہ جب تک ملک میں اندرونی سلامتی مستحکم نہیں ہوجاتی اس وقت تک ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کرنا مشکل ہوگا۔ مودی سرکارکی ترجیح یہ یقینی بناناہے کہ ہماری سرزمین کا ہرایک انچ محفوظ ہے ۔ انھوں نے کہا کہ آج ہمارے  حفاظتی دستے  اورجوان ملک کی بڑی طاقتوں میں سے ایک کے ساتھ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑے رہنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ چاہے یہ جموں وکشمیرکی سرحد ہو یا پلوامہ حملہ ۔ سرکارمنھ توڑ جواب دے رہے ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0029QMF.jpg

امت شاہ نے کہاکہ اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لئے یہ ضروری ہے کہ سرحدی علاقوں سے ہجرت کوکم کیاجائے جس سے سرحدی گاوؤں میں اسی طرح کی فروغ لانااتنا ہی اہم ہوگا جیسا کہ ہماری سرحدوں کے اندرواقع  گاوؤں میں کیاجارہاہے ۔

مرکزی وزیرداخلہ نے کہاکہ جب سردارپٹیل کی تحریروں کا مطالعہ کرتے  ہیں تو یہ واضح ہوجاتاہے کہ انھوں نے اس وقت یہ کہاتھا کہ سڑک، پانی ، بجلی ،سرحدی علاقوں کو فراہم کی جانی چاہیئے  اورسرحدی علاقوں سے ہجرت کو روک دینا چاہیئے ۔جب سے مودی سرکارمرکز میں برسراقتدارآئی ہے تواس نے ان تمام چیزوں پرعملدرآمدشروع کردیاہے جو سردارپٹیل نے بیان کیں ۔

جناب امت شاہ نے کہاکہ مودی سرکارنے 6سال کے اندرہماری سرحدوں کو تحفظ فراہم کرایاہے ۔ہمارے مسلح افواج کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے اورانھیں تربیت فراہم کرنے کے انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ ہرغریب کے گھرمیں بجلی ، بینک اکاونٹ اوربیت الخلافراہم کرنے کا کام مکمل کرلیاگیاہے ۔ ہرایک باورچی خانے میں گیس اسٹوفراہم کرنے کا کام بھی کرلیاگیاہے اورملک کے ہرغریب شہری کے لئے پانچ لاکھ روپے تک کے صحت سے متعلق اخراجات فراہم کئے جارہے ہیں ۔ اوراس طرح تمام غریب شہریوں کا آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت علاج ہورہاہے ۔

جناب امت شاہ نے کہاکہ جناب نریندرمودی کے زیرقیادت تمام ریاستی سرکاریں اور ان کے ساتھ حکومت ہند نیز ملک کے 135کروڑعوام الناس کوروناوائرس کے خلاف مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ جناب شاہ نے کہا کہ آنے والی دیوالی تقریبات کے ساتھ خوشی ہے ، البتہ یہ بات بہت اہم ہے کہ محتاط رہاجائے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003ZUN4.jpg

جناب امت شاہ نے کہاکہ ملک میں کچھ ایسے منفی ذہنیت کے لوگ ہیں کہ وہ ہرکئے گئے کام میں غطلیاں نکالتے ہیں ،لیکن عوام سمجھدارہیں ۔ وہ جانتے ہیں کہ اس سے قبل ، منصوبے صرف فائلوں تک محدود رہتے تھے البتہ وزیراعظم مودی کی قیادت کے تحت اب سرکاری اسکیمیں ہرگھرپردستک دے رہی ہیں اورحالیہ انتخابی نتائج عوام الناس میں اس یقین کی تصدیق کرتے ہیں ۔

جناب شاہ نے کہاکہ 2008سے 2014تک سرحدی سڑک کی تعمیرنوکی رفتار170کلومیٹرتھی ، جسے مودی سرکارنے بڑھا کر 170کلومیٹرسے 480کلومیٹرکردیا۔ 2008سے 2014تک ہرسال ہندوستان وچین کی سرحدکے ساتھ 230کلومیٹرسڑک کٹنگ اور تشکیل کی جارہی ہے ۔ 2014اور2020کے درمیان اسے 230سے بڑھا کر 470کلومیٹرکردیاگیاہے ۔ 2008اور2014کے درمیان صرف ایک سرنگ بنائی گئی تھی  اور 2014اور2020کے درمیان ہم نے 6نئی ٹنلوں کی تعمیر کی ہے اور19پرکام شروع کردیاہے ۔اس سے صاف ظاہرہوتاہے کہ مودی سرکار کے لئے سرحدی تحفظ کوکتنی زیادہ ترجیح دی جاتی ہے ۔ جناب امت شاہ نے کہاکہ 2008اور 2014کے درمیان 3300کروڑروپے کا بجٹ مختص کیاگیاتھااور مودی سرکارکے دوران 18-2017کے لئے بجٹ کی رقم 5400کروڑتھی جس میں اضافہ کرکے اسے 19-2018میں 6700کروڑاور 21-2020میں 11800کردیاگیاہے ۔

اس سے قبل مرکزی وزیرداخلہ نے تین سرحدی اضلاع کے سرپنچوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ جناب امت شاہ نے سرحدی حفاظتی فورس  (بی ایس ایف ) اورگجرات سرکارنے سرحدی علاقے کے  ترقیاتی پروگرام کے تحت سرحدی علاقوں کی ترقی کے لئے کئے گئے کام سے متعلق ایک نمائش کا بھی افتتاح کیا۔

اس پروگرام میں زراعت اور کسانوں کی بہبود ، دیہی ترقیات ، پنچایت راج ، ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کے مرکزی وزیرجناب نریندرسنگھ تومر ، گجرات کےوزیراعلیٰ جناب وجئے روپانی اور گجرات کی سرکارکے بہت سے وزراء ، مرکزی داخلہ سکریٹری ، بی ایس ایف کے ڈائرکٹرجنرل ، انٹلی جنس بیورو کے ڈائرکٹراور گجرات سرکارکے سینیئرحکام بھی موجود تھے ۔

 

********************

 (م ن ۔ ا ع۔ ع آ: 17.11.2020)

U-7302


(Release ID: 1673429) Visitor Counter : 108


Read this release in: English