کامرس اور صنعت کی وزارتہ

بھارت کی غیرملکی تجارت: اکتوبر، 2020

Posted On: 13 NOV 2020 5:55PM by PIB Delhi

بھارت  سے اپریل۔ اکتوبر*2021-2020 میں 265.09 ارب امریکی ڈالر کی مجموعی برآمد( اشیاء اور خدمات) ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے 14.53 (-) فیصد کے منفی اضافے کو دکھاتا ہے۔ادھر اپریل۔ اکتوبر*2021-2020 کے دوران248.58 ملین امریکی ڈالر برآمد ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے جو پچھلے سال کی  اسی مدت کے مقابلے 31.89 (-) فیصد کا منفی اضافہ دکھاتا ہے۔

a.png

* نوٹ: آر بی آئی کے ذریعہ جاری کیاگیا سروس سیکٹر سے جڑا زیادہ ترین ڈیٹا ستمبر 2020 سے متعلق ہے۔ اکتوبر 2020 سے متعلق ڈیٹا صرف ایک تخمینہ ہے جس میں آر بی آئی کی  اگلی  پریس ریلیز کی بنیاد پر ترمیم کی جائے گی۔

  1. اشیاء تجارت

برآمدات( دوبارہ برآمدات سمیت)

  • اکتوبر 2020 میں 24.89 ارب امریکی ڈالر کی برآمد ہوئی، جو اکتوبر 2020 میں ہوئی 26.23 ارب امریکی ڈالر کی  برآمد کے مقابلے 5.12 (-) فیصد کے منفی اضافے کو دکھاتا ہے۔ روپے کے لحاظ سے اکتوبر 2020 میں برآمد 182845.95 کروڑ روپے کی ہوئی ، وہیں  اکتوبر 2019 میں برآمد186358.06 کروڑ روپے کی ہوئی جو 1.88 (-) فیصد کا منفی اضافہ دکھاتی ہے۔
  • اہم اشیاء جنہوں نے اکتوبر 2019 کے مقابلے اکتوبر 2020 کے دوران مثبت اضافہ درج کیا ہے، ان میں  اناج (378.23فیصد)، چاول (113.62 فیصد)، خوردنی تیل (78.57 فیصد)، خام لوہا (74.14 فیصد)، تلہن ( 54.21 فیصد)، قالین (37.67 فیصد)، اناج کی تیاری اور مختلف پروسیس کی گئی اشیاء (36.18 فیصد)، سیرامک مصنوعات اور شیشے سے بنے سامان (34.92 فیصد)، مصالحے (21.85 فیصد)، دوائیاں اور فارما سیوٹیکلس ( 21.81 فیصد)، جوٹ کی اشیاء ، فلور کورنگ ( 18.73 فیصد) ، گوشت ، دودھ اور پولٹری سے متعلق اشیاء (16.66 فیصد) ، دستکاری کی اشیاء سمیت، ہاتھ سے تیار قالین(11.38 فیصد)، پھل اور سبزیاں (9.87فیصد)، میکا، کوئلہ اور دیگر خام دھات، پروسیس شدہ معدنیات (9.64 فیصد)، کپاس  کے دھاگے/ کپڑے سمیت / میڈاپس، ہینڈ لوم کی اشیاء وغیرہ (6.68 فیصد)  تمام کپڑوں کا آر این جی (6.32 فیصد) ، تمباکو( 4.33 فیصد)،  آرگینک اور  غیر آرگینک کیمیکلز (1.94 فیصد) اور چائے (0.12 فیصد) شامل ہیں۔
  •  اہم اشیاء کے گروپ جنہوں نے اکتوبر 2019 کے مقابلے اکتوبر 2020 کے دوران منفی اضافہ درج کیا ہے ان میں پیٹرولیم مصنوعات ( 52.04- فیصد)، کاجو (21.57- فیصد)، موتی اور جواہرات (21.27 – فیصد)، چمڑا اور چمڑے کے سامان (16.67- فیصد)، انسان کے ذریعے تیار کردہ دھاگے/ کپڑے/ میڈاپس وغیرہ (12.81- فیصد)، الیکٹرانک سامان (9.63- فیصد)، کافی (9.23-فیصد)، سمندری مصنوعات (8.09- فیصد)، پلاسٹک اور  لینولیم (6.86- فیصد) اور  انجینئرنگ کے سامان(3.75- فیصد) وغیرہ شامل ہیں۔
  •  اپریل- اکتوبر2021-2020 کی مدت کے لئے برآمد  کی مجموعی قیمت 150.14 بلین امریکی ڈالر(1121375.89کروڑ روپے) رہی جو اپریل۔ اکتوبر2020-2019 کے دوران 185.40 بلین امریکی ڈالر(1300244.23 کروڑ روپے) کی تھی۔اس مدت کے دوران ڈالر کے اس سلسلے میں 19.02(-) فیصد کا منفی اضافہ درج کیا گیا ہے اور روپے کے سلسلے میں 13.76(-) کا منفی اضافہ درج کیا گیا ۔
  • اکتوبر 2020 میں غیر پیٹرولیم اور غیر جواہرات اور زیورات کی برآمد قیمت 20.31 بلین امریکی ڈالر رہی جبکہ اکتوبر 2019 میں یہ 19.07 بلین امریکی ڈالر تھی اور اس میں 6.51 فیصد کا مثبت اضافہ درج کیا گیا تھا۔ اپریل۔ اکتوبر 2021-2020 میں غیر پیٹرولیم اور غیر جواہرات اور زیورات کی برآمد 124.82 بلین امریکی ڈالر تھی جو 2020-2019 میں اسی مدت کے لئے 137.72 بلین ڈالر کی تھی۔ اس طرح سے اس میں 9.37(-) فیصد کی کمی درج کی گئی۔

درآمدات

  • اکتوبر 2020 میں 33.61 ارب امریکی ڈالر(246856.53 کروڑ روپے) کی درآمد ہوئی جو اکتوبر 2019 میں 37.99 ارب امریکی ڈالر( 269852.86 کروڑ روپے) کے مقابلے ڈالر کے لحاظ سے 11.53(-) فیصد کم ہے اور روپے کے  لحاظ سے بھی 8.52(-) فیصد کم ہے۔ اپریل۔ اکتوبر2021-2020 کل ملا کر 182.29 ارب  امریکی ڈالر( 1361543.11 کروڑ روپے) کی درآمد ہوئی، اپریل۔ اکتوبر2020-2019 میں ہوئی درآمد 286.07 ارب امریکی ڈالر( 2005403.85 کروڑ روپے) رہی، دونوں مالی سال کے مقابلے ڈالر کے لحاظ سے 36.28(-) فیصد منفی اضافہ درج کیا گیا اور روپے کے لحاظ سے بھی 32.11(-) فیصد منفی اضافہ درج کیا گیا۔
  •  اکتوبر 2020 میں جن اہم اشیاء کے گروپ کی درآمد میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے منفی اضافہ درج کیا گیا ان میں درج ذیل شامل ہیں:

b.png

کچے تیل اور غیر تیل کی درآمد:

  • اکتوبر2020 میں تیل کی درآمد 5.98 ارب امریکی ڈالر( 43935.17 کروڑ روپے)تھی جو کہ اکتوبر 2019 میں 9.73 ارب امریکی ڈالر(69111.05 کروڑ روپے)  تھی  اور ڈالر کے سلسلے میں 38.52 فیصد کم اور روپے کے معاملے میں 36.43 فیصد کم تھی۔ اپریل۔ اکتوبر 2021-2020 میں تیل کی درآمد 37.84 ارب امریکی ڈالر( 282930.87 کروڑ روپے ) کے مقابلے ڈالر کے معاملے میں 49.50 فیصد( روپے کے  معاملے میں 46.13 فیصد کم) کم تھی، جو پچھلے سال  کی اسی مدت میں 74.92 ارب امریکی ڈالر( 525219.68 کروڑ روپے) تھی۔
  • اس سلسلے میں یہ ذکر کیا گیا ہے کہ عالمی بینک سے دستیاب اعداد وشمار کے مطابق اکتوبر 2020 میں اکتوبر 2019 کے مقابلے  عالمی برنٹ قیمت($/bbl)  31.83 فیصد کم ہوگئی ہے۔
  • اکتوبر 2020 میں غیر تیل( پیٹرولیم) کی درآمد  کا تخمینہ 27.62 ارب امریکی ڈالر( 202921.36 کروڑ روپے) تھی جو کہ اکتوبر 2019 میں 28.26 ارب امریکی ڈالر(200741.82 کروڑ روپے) کے مقابلے ڈالر کے معاملے میں 2.24 فیصد کم( روپے میں1.09 فیصد کم) تھی ۔ اپریل ۔ اکتوبر 2020-2019 میں غیر تیل کی درآمد 144.45 ارب امریکی ڈالر(1078612.24 کروڑ روپے) تھی جو کہ اپریل۔ اکتوبر 2020-2019 میں 211.14 ارب امریکی ڈالر( 1480184.16 کروڑ روپے) کے مقابلے ڈالر کے معاملے میں 31.58 فیصد کم( روپے کے معاملے میں 27.13 فیصد کم) تھی۔
  • اکتوبر 2020 میں غیر تیل  سونے کی درآمد25.12 ارب امریکی ڈالر کی ہوئی جس میں 4.90(-) فیصد منفی اضافہ درج کیاگیا اور اکتوبر 2019  کی اسی مدت کے دوران غیر جواہرات اور زیورات کی درآمد 26.42 ارب امریکی ڈالر ہوئی۔ اپریل۔ اکتوبر 2020-2021 میں غیر پیٹرولیم اور غیر موتی اور جواہرات کی درآمد 135.18 ارب امریکی ڈالر کی ہوئی جو پچھلے مال سال کی اسی مدت یعنی اپریل۔ ستمبر 2019-2020 کے دوران 193.50 ارب امریکی ڈالر کی تھی یعنی پچھلے مالی سال کے مقابلے موجودہ مالی سال میں 30.14 (-) فیصد منفی اضافہ کو ظاہر کرتا ہے۔
  1. خدمات کی تجارت

برآمدات(موصولی)

  • ریزرو بینک آف انڈیا ( آر بی آئی )کے ذریعہ 13نومبر 2020 کو جاری نئی پریس ریلیز کے مطابق ستمبر 2020 میں برآمد 17.29 ارب امریکی ڈالر (127013.12کروڑ روپے) کی ہوئی جو ستمبر 2019 کے مقابلے ڈالر کے لحاظ سے(-)1.43 فیصد کے منفی اضافہ کو ظاہر کرتا ہے۔ اکتوبر 2020 میں خدمات کی برآمد 17.39 ارب امریکی ڈالر ہونے کا اندازہ لگایاگیا ہے۔

درآمد(ادائیگی)

  • ریزرو بینک آف انڈیا( آر بی آئی) کے ذریعہ 13 نومبر 2020 کو جاری نئی پریس ریلیز کے مطابق اگست 2020 میں درآمد10.14 ارب امریکی ڈالر(74473.70 کروڑ روپے) کی ہوئی جو ستمبر 2019 کے مقابلے ڈالر کے لحاظ سے (-)8.66 فیصد کے منفی اضافہ کو ظاہر کرتی ہے۔اکتوبر 2020 میں خدمات کی درآمد10.20 ارب امریکی ڈالر ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
  1. تجارتی توازن

اشیاء: اکتوبر2020 میں تجارتی خسارہ 8.71 ارب امریکی ڈالر رہنے کا اندازہ لگایا گیا ہے جبکہ اکتوبر 2019 یہ تجارتی خسارہ 11.75 ارب امریکی ڈالر کا ہوا تھا جو (-)25.86 فیصد کم ہے۔

خدمات: آر بی آئی کے ذریعہ 13 نومبر 2020 کو جاری پریس ریلیز کے مطابق ستمبر 2020 کے دوران خدمات میں تجارتی توازن(یعنی حقیقی خدمات کی برآمد)7.15 ارب امریکی ڈالر رہنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ اکتوبر 2020 میں تخمینی تجارتی توازن 7.19 بلین امریکی ڈالر کا ہے۔

مجموعی تجارتی توازن:اشیاء اور خدمات دونوں کو ہی ملانے پر اپریل۔ اکتوبر 2020-2021 میں کل ملا کر 16.52 ارب امریکی ڈالر کا تجارتی خسارہ ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے جب کہ اپریل۔ اکتوبر 2019-2020 میں  تجارتی خسارہ  54.83 ارب امریکی ڈالر کا ہوا تھا۔

 نوٹ: آر بی آئی کے ذریعہ جاری کئے گئے  سروس سیکٹر سے متعلق زیادہ ترین اعداد وشمار ستمبر 2020 سے متعلق ہیں۔اگست 2020 سے متعلق اعداد وشمار صرف ایک تخمینہ ہے جس میں آر بی آئی کی اگلی پریس ریلیز کی بنیاد پر ترمیم کی جائے گی۔

 


اشیاء کی تجارت

 

 

 

برآمد اور درآمد( بلین امریکی ڈالر میں)

 

(عارضی)

 

اکتوبر

ا اکتوبر۔ اپریل

 

برآمد( دوبارہ  برآمد سمیت)

 

 

 

2019-20

26.23

185.40

 

2020-21

24.89

150.14

 

فیصداضافہ 2020-21/ 2019-20

-5.12

-19.02

 

درآمد

 

 

 

2019-20

37.99

286.07

 

2020-21

33.61

182.29

 

فیصداضافہ 2020-21/ 2019-20

-11.53

-36.28

 

تجارتی توازن

 

 

 

2019-20

-11.75

-100.67

 

2020-21

-8.71

-32.16

 

 

 

 

 

 

درآمد اور برآمد(کروڑروپے میں)

 

 

 

(عارضی)

 

 

 

ااکتوبر

ا اپریل۔ اکتوبر

 

برآمد( دوبارہ  برآمد سمیت)

 

 

 

2019-20

1,86,358.06

13,00,244.23

 

2020-21

1,82,845.95

11,21,375.89

 

فیصداضافہ 2020-21/ 2019-20

-1.88

-13.76

 

درآمد

 

 

 

2019-20

2,69,852.86

20,05,403.85

 

2020-21

2,46,856.53

13,61,543.11

 

فیصداضافہ 2020-21/ 2019-20

-8.52

-32.11

 

تجارتی توازن

 

 

 

2019-20

-83,494.80

-7,05,159.62

 

2020-21

-64,010.58

-2,40,167.22

 

               

 

 

خدمات کی تجارت

 

 

( اشیاء کی )برآمد اور درآمد( بلین امریکی ڈالر میں)

عارضی))

ستمبر2020

2020-21اپریل۔ ستمبر

 

برآمد(موصولی)

17.29

97.56

 

درآمد( ادائیگی)

10.14

56.08

 

تجارتی توازن

7.15

41.48

 

 

 

 

 

 

( اشیاء کی )برآمد اور درآمد(کروڑ روپےمیں)

عارضی))

ستمبر2020

2020-21اپریل۔ ستمبر

 

برآمد(موصولی)

1,27,013.12

7,32,646.52

 

درآمد( ادائیگی)

74,473.70

4,21,060.68

 

تجارتی توازن

52,539.42

3,11,585.84

 

 

حوالہ:آر بی آئی پریس ریلیز مورخہ 13 نومبر 2020

 

 

               

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Ministry of Commerce & Industry

India’s Foreign Trade: October 2020

 (Release ID : 1672676)

  م ن۔ ق ت ۔ ر ض

(16-11-2019)

U- 7262



(Release ID: 1673145) Visitor Counter : 203


Read this release in: English , Hindi , Tamil