امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 کے دوران ایم ایس پی پر کسانوں سے فصلوں کی خریداری کا عمل جاری

Posted On: 14 NOV 2020 6:14PM by PIB Delhi

جاری خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 میں حکومت اپنی موجودہ کم سے کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) اسکیموں کے مطابق کسانوں سے اپنی ایم ایس پی پر 21-2020 کی خریف کی فصلوں کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہے۔

11نومبر 2020 تک دھان کی 278.38 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ کی خریداری کے ساتھ پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، تلنگانہ، اتراکھنڈ، تمل ناڈو، چنڈی گڑھ، جموں وکشمیر، کیرالہ، گجرات اور آندھرا پردیش کی ریاستوں ومرکز کے زیر انتظام علاقوں میں خریف 21-2020کے لئے دھان کی خریداری خوش اسلوبی سے جاری ہے۔ البتہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران 226.53 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری کی گئی تھی۔ اس طرح پچھلے سال کے مقابلے اس سال خریداری میں 22.89 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ اکیلے پنجاب میں 194.63 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری کی جو کل خریداری کا 69.91 فیصد ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WL3D.jpg

 52557.60 کروڑ روپے کی ایم ایس پی قدر کے ساتھ جاری خریف سیزن کی خریداری سرگرمیوں سے تقریباً 23.82 لاکھ کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002A1TH.jpg

اس کے علاوہ ریاستوں سے ملنے والی تجوز کی بنیاد پر پرائز سپورٹ اسکیم کے تحت تمل ناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ، گجرات، ہریانہ، اترپردیش، اڈیشہ، راجستھان اور آندھرا پردیش کے لئے خریف مارکیٹنگ سیزن 2020 میں دال اور تلہن کی 45.10 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری کے لئے مکنظوری دی گئی تھی۔ مزید یہ کہ آندھرا پردیش، کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالہ کی ریاستوں کے لئے 1.23 لاکھ میٹرک ٹن کھوپرے کی خریداری کے لئے بھی منظوری دی گئی تھی۔ دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے پرائس سپورٹ اسکیم کے تحت دالوں، تلہن اور کھوپرے کی خریداری کے لئے تجاویز کے موصول ہونے پر بھی منظوری دی جائے گی تاکہ ان فصلوں کے ایف اے کیو گریڈ کی خریداری کو رجسٹرڈ کسانوں سے براہ راست 21-2020 کے لئے نوٹیفائیڈ ایم ایس پی پر کی جاسکے۔ بشرطیکہ ریاست کی نامزد خریداری کرنے والی ایجنسیوں کے ذریعے سینٹرل نوڈل ایجنسیوں کی جانب سے متعلقہ ریاستوں مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نوٹیفائیڈ کاشتکاری مدت کے دوران مارکیٹ شرح ایم ایس پی سے نیچے جاتے ہیں۔

13نومبر 2020 تک حکومت نے اپنی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے 312.67 کروڑ روپے کی ایم ایس پی قدر کے ساتھ 58191.40 میٹرک ٹن مونگ ، اڑد، مونگ پھلی پوڈس اور سویابین کی خریداری کی ہے، جس سے تمل ناڈو، مہاراشٹر، گجرات، ہریانہ اور راجستھان کے 33932 سکانوں کو فائدہ ہوا، جبکہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران 2140.24 میٹرک ٹن مونگ، اڑد، ونگ پھلی، پوڈس اور سویابین کی خریداری کی گئی تھی۔ اس طرح دالوں اور تلہن کے لئے 171.91 فیصد کا اضافہ درج کیاگیا۔

اسی طرح 13 نومبر 2020 تک کرناٹک اور تمل ناڈو میں 52.40 کروڑ روپے کی ایم ایس پی قدر کے ساتھ 5089 میٹرک ٹن کھوپڑے کی خریداری کی گئی ہے جس سے 3961 کسانوں کو فائدہ ہوا، جبکہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران 293.34 میٹرک ٹن کھوپڑے کی خریداری کی گئی تھی۔متعلقہ ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاریں اس تاریخ سے خریداری شروع کرنے کے لئے ضروری انتظامات کررہی ہیں، جس کا فیصلہ خریف دالوں اور تلہن کے پہنچنے کی بنیاد پر متعلقہ ریاستوں کے ذریعے کیاگیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003S4NZ.jpg

ایم ایس پی کے تحت کپاس کے بیجوں کی خریداری کا عمل پنجاب، ہریانہ، راجستھان، مدھیہ پردیش، تلنگانہ، آندھرا پردیش، مہاراشٹر اور گجرات میں خوش اسلوبی سے جاری ہے۔ 13 نومبر 2020 تک 4187.05 کروڑ روپے کی مالیت کے ساتھ 1465.847 کپاس کی گانٹھیں خریدی گئیں جس سے 286547 کسانوں کو فائدہ ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0042YW5.jpg

.......

 

                                                                                                          م ن، ح ا، ع ر

U-7244


(Release ID: 1673017) Visitor Counter : 126