ارضیاتی سائنس کی وزارت
ہفتہ کے دوران تمل ناڈو ، پڈوچیری اور کرائیکل اور ساحلی آندھرا پردیش ، کیرل اور لکشدیپ علاقوں میں گرج ،چمک اور بجلی کڑکنے کے ساتھ چھُٹ پُٹ بارش کے آثار
اس ہفتہ کے دوران تمل ناڈو ، پڈوچیری اور کرائیکل اور ساحلی آندھرا پردیش میں بھی بھاری بارش کے امکانات
جموں وکشمیر ،لداخ ، گلگت بلتستان اور مظفر آباد میں 14 اور 15 نومبر 2020 کو بھاری بارش کے امکانات
Posted On:
12 NOV 2020 8:29PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 13 نومبر 2020: ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے قومی موسم کی پیش گوئی کرنے والے مرکز کے مطابق 11 نومبر 2020 کو موجودہ ہفتے کی اہم خصوصیات :
- شمال مشرق مانسون کا کمزور مرحلہ 10 نومبر تک جاری رہا۔ 11 نومبر کے بعدسے اس میں سدھارہواتھا،جس کی سرگرم طورسے لہر جنوبی ہندوستان کی طرف تھی۔
- ابتدائی لہر کے پیش نظر ہفتے کے آخر میں جنوب مشرقی جزیرہ نما ہندوستان پر الگ الگ علاقوں میں چھٹ پٹ بار ش اور گرج کے ساتھ بھاری بارش دیکھنے کو ملی ۔
- ہفتے کے دوران ملک کے سبھی ہومو جینئس علاقوںمیں بارش کی سرگرمیاں معمول سے کم تھیں۔
ہفتے بھر کی بارش کا اندازہ ( 12سے 18 نومبر 2020)
- شمالی تمل ناڈو ساحل سے لے کر سری لنکا کے ساحل سے بنگال کے جنوب مغربی خلیج اور سری لنکا کے اوپر ایک گردابی دباؤ بنا ہو ا ہے ۔اس کی وجہ سے 14 نومبر 2020 سے بارش کے آثار بن رہے ہیں۔
1- ہفتے کے دوران تمل ناڈو ،پڈوچیری اور کرائیکل ،ساحلی آندھر پردیش ، کیرالہ اور لکشدیپ علاقے میں گرج اور بجلی کے کڑکنے کے ساتھ کافی زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے۔
2- ہفتے کے دوران تمل ناڈو ،پڈوچیری اور کرائیکل اور ساحلی آندھر ا پردیش میں بھاری بارش کے امکانات ہیں۔ (Annexure III) م
مغربی سمت سے ہونے والی موسم کی تازہ تبدیلی کی وجہ سے 13 سے 16 نومبر کے دوران شمال مغربی ہندوستان کو بہت زیادہ متاثر کرسکتا ہے۔شمال مشرقی مدھیہ پردیش پر سرگرم طور سے لہر اور ایک اینٹی سائکلونک سرکولیشن کی وجہ سے شمال مغربی ہندوستان اور آس پاس کے وسطی ہندوستان کے میدانی علاقوں پر مغربی سمت سے آنے والی موسم کی تبدیلی کے ساتھ تیزی سے ہوائیں چلنے کے امکانات ہیں۔ ان سسٹم کے نتیجے میں کی وجہ سے ۔
جموںوکشمیر ، لداخ ، گلگت بلتستان ، مظفر آباد اور ہماچل پردیش میں بارش کے امکانات ہیں ۔15 اور 16 نومبر کو شمال مغربی ہندوستان کے میدانی علاقوں اور اتراکھنڈ میں چھٹ پٹ بارش کے امکانات ہیں۔
- جموں وکشمیر ،لداخ ، گلگت بلتستان اور مظفر آباد میں 14 اور 15 نومبر 2020 کو بھاری بارش کے امکانات ہیں۔
- 15 اور 16 نومبر 2020 کو شمال مغربی ہندوستان اور مدھیہ پردیش کے میدانی علاقوں میں ہلکی بارش کے امکانات ((Annexure III
- جنوب مشرقی جزیرے نما ہندوستان اور مغربی ہمالیائی خطے میں معمول کی بارش سے زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے ۔ ملک کے باقی حصوںمیں معمول سے کم یا بہت کم بارش ہونے کا امکان ہے۔(Annexure IV).
- دوسرے ہفتے میں بارش (19تا 25 نومبر 2020) جنوبی پیننسولر ہندوستان میں بارش کی سرگرمی کم ہونے کا امکان ہے اور یہ معمول سے نیچے رہ سکتی ہے ۔
- اس خطے میں ایک اور مغربی سمت سے ہونے والی موسم کی تبدیلی کی وجہ سے مغربی ہمالیائی خطے میں معمول سے زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے۔
- ملک کے باقی حصوں میں معمول سے کم یا بہت کم بارش یابہت کم بارش ہونے کا امکان ہے۔(Annexure IV).
پہلے اوردوسرے ہفتہ میں کم سے کم درجہ حرارت ( 12سے 25 نومبر 2020 )
- شمال مغربی ہندوستان کے میدانی علاقوںمیں کم سے کم درجہ حرارت گھٹنے کا رجحان دیکھنے کو ملا ہے۔ جہاں 10 نومبر تک معمول کادرجہ حرارت تقریباََ 4-3 ڈگری سیلسئس کم رہا۔ اس میں ہ 11 نومبر کے بعد ملک کی صورتحال میں تبدیلی دیکھنے کو ملی ۔شمال مغربی ہندوستان اوروسطی ہندوستان کے میدانی علاقوںمیں 15 نومبر تک درجہ حرارت میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔اس کے بعد مغرب سے ہونے والی موسم کی تبدیلی اور مشرقی ہوا کے کمزور پڑنے کی وجہ سے کم سے کم درجہ حرارت 4-2 ڈگری سیلسئس سے زیادہ رہے گا۔
- شمال مغربی ہندوستان کے زیادہ ترحصوں میں مجموعی کم سے کم درجہ حرارت 4-2 ڈگری سیلسئس معمول سے نیچے رہنے کا امکان ہے۔اترپردیش کے بالائی حصوں میں 3-2 ڈگری سیلسئس اور مدھیہ پردیش کے ساحلی علاقوں اور جنوبی پیننسولر کے کچھ حصوں میں ہفتے کے دوران معمول کا درجہ حرارت رہے گا۔
ملک کے بیشتر حصوںمیں معمول کے درجہ حرارت کے دوسرے ہفتے کے دوران اور گھٹنے کا امکان ہے۔(Annexure V).
گردابی یا سمندری طوفان کا اندازہ :
پہلے ہفتے کے دوران شمالی بحر ہند میں کوئی سائکلو جینسس(دباؤ اور اس سے زیادہ کا فارمیشن ) ہونے کا امکان نہیں ہے۔
بنگال کے جنوبی خلیج کے اوپر گردابی طوفا ن کے لئے موجودہ امکان کم ہے اور اس کے بعد کے دو ہفتے کےدوران جنوبی بحرعرب پر بھی اس کے کم آثار نظر آرہے ہیں ۔
تفصلی جانکاری کے لئے یہاں کلک کریں:
Kindly download MAUSAM APP for location specific forecast & warning, MEGHDOOT APP for Agromet advisory and DAMINI APP for Lightning Warning.
**************
م ن۔ح ا ۔رم
(13-11-2020
U- 7210
(Release ID: 1672599)
Visitor Counter : 190