الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

صنعتی سربراہان  ریز 2020 چوٹی اجلاس کے چوتھےاورپانچویں دن صحت، تعلیم، شمولیت اورسماجی خودمختاری کےلئے اے  آئی کے استعمال کے بارے میں منعقداجلاس سے خطاب کریں گے


سماجی مسائل کے حل کےلئے اے آئی ریسرچ کو فروغ دینے، ترقیاتی چنوتیوں سے نمٹنے کے لئے اے آئی کا استعمال کرنے کے تلنگانہ کی کہانی، سبھی کے لئے اے آئی ، تعلیم کے لئے اے آئی کا فائدہ اٹھانا، کام کا مستقبل، اے آئی کی قیادت میں اختراع کے لئے بنیادی ڈھانچے کے بارے میں چوتھے دن اجلاس منعقد کئے جائیں گے

وبائی امراض سے نمٹنے کی تیاری کے لئے اے آئی کا فائدہ اٹھانےاور اے آئی صلاحیت میں سرکار کے رول کے بارے میں چوٹی اجلاس کے آخری دن اجلاس منعقد کئے جائیں گے

اب تک تعلیمی شعبہ، تحقیقی صنعت اور 133 ممالک کے سرکاری نمائندوں سمیت 45000سے زیادہ وابستگان نے ریز 2020 میں شرکت کرنے کے لئے رجسٹریشن کرایا

Posted On: 04 OCT 2020 6:50PM by PIB Delhi

نئی دلی، 4؍ اکتوبر،ریز(آر اے آئی ایس ای) 2020 چوٹی اجلاس کا افتتاح وزیراعظم جناب نریندر مودی کریں گے۔ اس چوٹی کانفرنس میں  گوگل ریسرچ کے ڈائرکٹر منیش گپتا، آئی بی ایم انڈیا سافٹ ویئر کے وی پی جناب گورو شرما، نوکیا سافٹ ویئر کے صدر      جناب بھاسکر گرٹی، آئی بی ایم ریسرچ انڈیا اور سی ٹی او، آئی بی ایم انڈیا کی ڈائرکٹر گارگی داس گپتا، حکومت فرانس کے ڈیجیٹل امور کے سفیر جناب ہینری ویرڈیئر جیسے ماہرین 8 اور9 اکتوبر کو شرکت کریں گے۔ حکومت ہند 5 سے 9 اکتوبر2020 تک آرٹیفیشیل انٹلیجنس (اے آئی) ’ریز2020‘سماجی خودمختاری کےلئے جوابدہ   اے آئی-2020کا عالمی ورچوول چوٹی اجلاس منعقد کر رہی ہے۔

جناب گپتا اور جناب شرما بڑے سماجی مسائل کے لئے اے آئی تحقیق کو فروغ دینے کے لئے بات چیت کریں گے۔ جناب بھاسکرگرٹی سبھی کے لئے اے آئی پردھیان دینے پر بات چیت کرنے کے علاوہ اے آئی تک پہنچ بنانے کے لئے خصوصی طریقوں کے بارے میں جانکاری دیں گے۔ محترمہ داس گپتا وبائی مرض سے نمٹنے کی تیاری کے لئے اے آئی کا فائدہ اٹھانے کے بارے میں بات کریں گے، جبکہ  جناب ویرڈیئراے آئی اورتعاون اوراختراع کے لئے ادارہ جاتی نظام تیار کرنے کے بارے میں  اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

8؍اکتوبر کو سماجی مسائل کے لئے اے آئی تحقیق کو فروغ دینے کے بارے میں منعقد اجلاس میں پروفیسر سنیتا  سراوگی، کمپیوٹر سائنس اور انجیئنرنگ ڈپارٹمنٹ آئی آئی ٹی بامبے کی انسٹی ٹیوٹ چیئر پروفیسر اور یونک آئڈینٹی فکیشن اتھارٹی آف انڈیا میں چیف پروڈکٹ منیجر اور بایومیٹرک آرکیٹیکٹ جناب وویک راگھون شامل ہوں گے۔اسی دن ترقیاتی چنوتیوں سے نمٹنے کے لئے اے آئی کے استعمال کے بارے میں تلنگانہ کی کہانی  پیش کرنے کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ اس اجلاس میں آئی ٹی ای سی ڈپارٹمنٹ، حکومت تلنگانہ کے پرنسپل سکریٹری جناب جیش رنجن اجلاس کی نظامت کریں گے۔ محترمہ سنگیتا گپتا، ایس وی پی، نیسکام، ڈاکٹر پی آنندن، سی ای او      ،  وادھوانی انسٹی ٹیوٹ فار آرٹیفیشیئل انٹلیجنس اور  پروفیسر پی جے نارائنن، ڈائرکٹر، آئی آئی ٹی حیدرآباد بھی اس اجلاس میں موجود رہیں گے۔     

ان کے علاوہ سبھی کے لئے اے آئی پر منعقد اجلاس میں جناب گورٹی کے علاوہ جناب بالیندو شرما، لوکلائزیشن اور ایکسیس ایبلٹی لیڈ، مائکروسافٹ انڈیااور جیفری جے ریٹینر، چیف   گورنمنٹ افیئر  آفیسر، انٹیل شامل ہوں گے۔

8اکتوبر کو تعلیم کے لئے اے آئی کا فائدہ اٹھانے کے بارے میں ایک اجلاس منعقدکیاجائے گا، جس میں محترمہ شالنی کپور، آئی بی ایم فیلو، ڈائرکٹر انڈیا سافٹ ویئر لیبس، ڈاکٹر منیش کمار، ایم ڈی اور سی ای او، نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن، محترمہ اندرانی چودھری، چیف ایجوکیشن آفیسر، مائکروسافٹ انڈیا، جناب مانو سہگل، صدر-ڈیجیٹل انوویشن، ہندوستان ؍ جنوبی ایشیا، امیزون اورڈاکٹر یاسمین علی حق، یونیسیف میں ہندوستان کے نمائندہ بھی  اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اسی دن    نیتی آیوگ کے سی ای او جناب امیتابھ کانت اور سویڈش بینکر اور صنعت کار جناب ماکرس والن برگ کے درمیان    خصوصی مذاکرہ دیکھنے کو ملے گا۔ اسی کے متوازی محترمہ ریکھا میننن، صدر اور ایم ڈی، ایکسچینجر اور جناب ابھیشیک سنگھ، صدر او رسی ای او، اے ای جی ڈی اینڈ سی ای او، مائی گووکے درمیان بھی اس اجلاس میں ایسا ہی مذاکرہ ہوگا۔

اس چوٹی کانفرنس میں 8 اکتوبر کو‘ کام کے مستقبل’ کے بارے میں اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا، جس کی صدارت جناب مشال روتکوویسکی، سماجی تحفظ اور محنت اور عالمی بینک گروپ کے عالمی ڈائرکٹر ڈاکٹر بینیڈکٹ فرے      ، آکسفورڈ مارٹن اسکول، آکسفورڈ یونیورسٹی میں ورکنگ ڈائرکٹر، ڈاکٹر آر رام نان، مشن ڈائرکٹر ، اٹل انوویشن مشن اور جناب شری دھر ویمبو، بانی، زیڈ او ایچ او  بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اس کے بعد   اے آئی قیادت والی اختراع کے لئے بنیادی ڈھانچے پر ایک اجلاس منعقد کیا جائےگا، جس میں محترمہ دیپالی کھنہ، ایم ڈی ایشیائی خطہ کے دفتر ، راک فیلرفاؤنڈیشن جناب جوناتھن تسین یپ ایشیا اور بحرالکاہل خطے کے لئے اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن میں ٹیکنالوجی اور انوویشن، تجارت، سرمایہ کاری اور انوویشن ڈویژن کے سربراہ شامل ہوں گے۔

محترمہ نیورتی رائے، کنٹری ہیڈ، انٹیل انڈیا اور ڈاکٹر آلوک ناتھ ڈے، چیف ٹیکنالوجی آفیسر، سیمسنگ آر اینڈ ڈی  ڈیٹا سے متعلق تحقیق اور فیصلے کے سلسلے میں تعاون کرنے کے بارے میں منعقد اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اس        اجلاس میں پروفیسر آشوتوش شرما، سکریٹری، محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی کلیدی خطبہ پیش کریں گے۔

9اکتوبر کوڈاکٹر گارگی داس گپتا ، ڈائرکٹر، آئی بی ایم ریسرچ انڈیا اور سی ٹی او آئی بی ایم انڈیا، جناب وکرم ڈینڈی، چیف پروڈکشن آفیسر، مائکروسافٹ ہیلتھ نیکسٹ اور جناب اروند شیو رام کرشنن، سی ای او اپولو ہاسپٹلس  اور دیگر ، خاص کر وبائی امراض کو روکنے کی تیاری کےلئے اے آئی کا فائدہ اٹھانےکے بارے میں منعقد اجلا سے خطاب کریں گے۔ اس  دن متوازی چلنے والی دو چیٹ دیکھنے کو ملیں گی۔ پہلی چیٹ اے آئی انوویشن کے لئے محترمہ دیب جانی گھوش،صدر نیسکام اور محترمہ نائجیل ولسن اویکن ، اے آئی میں بانی رکن کے درمیان ہوگی۔

دوسری چیٹ جناب وویک وادھوا، فیلو اینڈ ایڈجنکٹ پروفیسرکارنیگی میلن اسکول آف انجینئرنگ اور جناب امیتابھ کانت ، سی ای او نیتی آیوگ کے درمیان ہوگی۔

حکومت ہند کے چیف سائنسی صلاح کار پروفیسر کے وجے راگھون اور نیتی آیوگ کے سی ای اوجناب امیتابھ کانت ، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت میں سکریٹری جناب اجے پرکاش ساہنی، ڈاکٹر نیتا ورما، ڈائرکٹر جنرل ،این آئی سی اے آئی استعداد میں    سرکار کے رول پر منعقد اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اب تک تعلیمی شعبہ، تحقیقی صنعت اور 133ممالک کے سرکاری نمائندوں سمیت 45619 سے زیادہ وابستگان نے ریز2020 میں شرکت کرنے کےلئے رجسٹریشن کرایا ہے۔

زراعت سے لے کرفن –ٹیک اور صحت کی دیکھ بھال سے لے کربنیادی ڈھانچہ تک بھارت میں تمام شعبوں میں آرٹیفیشیئل انٹیلی جنس کا تیزی سے ذخیرہ ہو رہا ہے۔  بھارت دنیا کے لئے اے آئی گیراج بن سکتا ہے اور جدیدترین ٹیکنالوجیکل حل دستیاب کراکر بااختیاری کے توسط سے جامع ترقی اور پیش رفت میں تعاون کر سکتا ہے۔

ریز 2020 کا تعارف:

ریز 2020 اپنی نوعیت کی پہلی چوٹی کانفرنس ہے، جو جوابدہ اے آئی کے ذریعے سماجی تبدیلی، شمولیت اور خودمختاری کےلئے ہندوستان کے نقطہ نظر اور روڈ میپ کو آگے بڑھانے کے لئے آرٹیفیشیل انٹیلی جنس پر دانشوروں کی ایک اہم میٹنگ ہے۔ حکومت ہندکے ذریعے الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت اور نیتی آیوگ کےساتھ مل کر منعقد اس پروگرام میں عالمی صنعت کے سربراہان ، اہم فیصلہ سازوں، سرکاری نمائندوں اور ماہرین تعلیم کی مضبوط حصے داری ہوگی۔

ویب سائٹ: http://raise2020.indiaai.gov.in/

***********

 

( م ن ۔  ق ت ۔  ک ا(

7141U. No.

 



(Release ID: 1671873) Visitor Counter : 101


Read this release in: English , Hindi , Tamil