جل شکتی وزارت

"''اسمارٹ واٹر سپلائی میزرمنٹ اور مانیٹرنگ سسٹم" کی ترقی کے لئے گرانڈ چیلینج - درخواستوں کی جانچ جاری


موجودہ مسائل کو حل کرنے اور مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے پانی کی سپلائی کے بنیادی ڈھانچے کا ڈجیٹلائزیشن

Posted On: 05 NOV 2020 2:41PM by PIB Delhi

 

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XFUS.jpg

جل جیون مشن (جے جے ایم) کا ہدف 2024 تک ہر دیہی گھرانے کو بالخصوص خدمات کی فراہمی یعنی مستقل طور پر مناسب مقدار میں پانی کی سپلائی اور طویل مدتی بنیاد پر متعینہ معیار کے ساتھ نل کنیکشن فراہم کرنا ہے۔ خدمات کے معیار کو یقینی بنانے کے لئے پروگرام کی نگرانی اور خود کار طور پر خدمات کی فراہمی کا ڈیٹا حاصل کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت ہے۔ پانی کی سپلائی کے بنیادی ڈھانچے کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے سے موجودہ مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل کے چیلنجوں کا اندازہ لگانے اور ان سے نمٹنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

واٹر مینجمنٹ میں ٹکنالوجی کی طاقت سے فائدہ اٹھانا وقت کی ضرورت ہے۔ الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت نے وزارت جل شکتی کے پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمہ کے قومی جل جیون مشن کی شراکت داری میں 'اسمارٹ واٹر سپلائی پیمائش اور مانیٹرنگ سسٹم' تیار کرنے کے لئے آئی سی ٹی گرینڈ چیلنج کا اعلان کیا تھا۔ جل جیون مشن گرینڈ چیلنج کا صارف ایجنٹ ہو گا اور سی-ڈی اے سی، بنگلور نافذ کرنے والی ایجنسی ہے اور اس چیلنج کے لئے وہ تکنیکی مدد فراہم کرے گی۔ سی-ڈی اے سی شارٹ لسٹڈ امیدواروں کو پروف آف کانسیپٹ (پی او سی) ترقی کے لئے تکنیکی معاونت بھی فراہم کرے گا۔ اس کے ذریعہ ان کو مدد ، تکنیکی رہنمائی بھی فراہم ہوگی۔

اس چیلنج میں کل 218 درخواستوں کے ساتھ پورے ہندوستان سے پُرجوش شراکت داری دیکھی گئی۔ مندرجہ ذیل اعدادوشمار کے مطابق یہ درخواستیں مختلف شعبوں جیسے ایل ایل پی کمپنیوں ، انڈین ٹیک اسٹارٹ اپس ، افراد وغیرہ سے موصول ہوئی ہیں۔ 46 افراد ، 33 کمپنیوں ، 76 انڈین ٹیک اسٹارٹ اپس ، 15 ایل ایل پی کمپنیوں اور 43 ایم ایس ایم ای سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

فی الحال درخواستوں کی جانچ جاری ہے۔ شارٹ لسٹڈ گذارشات کو باقاعدہ طور پر تشکیل دی جانے والی جیوری کے سامنے پیشی کے لئے مدعو کیا جائے گا ، جو ان آن لائن پریزنٹیشنز کا انعقاد کرے گا اور پروٹوٹائپ ڈیولپمنٹ کے اگلے دور کے لئے ٹاپ 10 کی شناخت کے لئے درخواستوں کا جائزہ لے گا۔

گرینڈ چیلنج میں آگے آئیڈیشن ٹو پروٹو ٹائپ اسٹیج ، پروٹوٹائپ ٹو پروڈکٹ اسٹیج ، پروڈکٹ ڈپولیمنٹ اسٹیج اور تین فاتحین کا اعلان شامل ہے۔ یہ تمام مراحل الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت اور قومی جل جیون مشن کی مالی اعانت کے ساتھ انجام پائیں گے۔ ان تمام اقدامات کی تشخیص کی بنیاد پر ایک فاتح اور دو رنر اپ کا انتخاب کیا جائے گا اور فاتح کو 50 لاکھ روپئے اور ہر ایک رنر اپ کو 20 لاکھ روپئے دئیے جائیں گے۔

یہ گرینڈ چیلنج جل جیون مشن کے لئے کام کرنے کا موقع فراہم کرے گا اور ہر دیہی گھرانوں تک فنکشنل گھریلو نل کے کنکشن کے ذریعہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔

 

                                          **************

 

م ن۔ ن ا۔ م ف

 

U: 6978



(Release ID: 1670526) Visitor Counter : 142


Read this release in: English