بھارتی چناؤ کمیشن

ہندوستانی الیکشن کمیشن بہار قانون ساز اسمبلی کے انتخابات (07-05 نومبر 2020) کے لئے انٹرنیشنل الیکشن وزیٹرس پروگرام  کی میزبانی کرے گا

Posted On: 04 NOV 2020 8:26PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  04 /نومبر 2020  : ہندوستانی الیکشن کمیشن فی الحال جاری بہار قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے تناظر میں 07-05 نومبر 2020 تک غیرملکی الیکشن منیجمنٹ باڈیز (ای ایم بی) / تنظیموں کے لئے ایک انٹرنیشنل ورچوئل الیکشن وزیٹرس پروگرام 2020 (آئی ای وی ٹی) منعقد کررہا ہے۔

ماضی میں ہندوستانی الیکشن کمیشن 2014 کے لوک سبھا انتخابات ، فروری / مارچ 2017 میں ہونے والے چند ریاستی اسمبلی کے انتخابات اور مئی 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں بھی غیرملکی الیکشن منیجمنٹ باڈیز (ای ایم بی) / تنظیموں کے لئے  انٹرنیشنل  الیکشن وزیٹرس پروگرام منعقد کرچکا ہے۔

بہار میں 72 ملین  سے زیادہ ووٹر ہیں ۔کووڈ۔19 وبائی مرض کے دوران  پوری دنیا میں ووٹ ڈالنے والوں کی اب تک کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔ یہ تجربہ ہمیں وبائی مرض کے دوران ہمارے انتخابی عمل کی بہترین پریکٹس اور تجربہ کو دوسروں کے ساتھ بانٹنے کا بھی ایک موقع ہے۔

پوری دنیا کے 40 ممالک  کے نمائندوں بشمول افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، کمبوڈیا ، انڈونیشیا، ملاوی ، مالدیپ، مولڈوا، منگولیا، ماریشش ، نیپال ، فلپائن، سوری نین، ترینداد اور ٹوبیگو، یوکرین ، ازبکستان اور زامبیا وغیرہ  اور تین بین الاقوامی تنظیموں (انٹرنیشنل آئی ڈی ای اے، انٹرنیشنل فاونڈیشن آف الیکٹورل سسٹمز (آئی ایف ای ایس ) اور ایسوسی ایشن آف ورلڈ الیکشن باڈیز (اے ۔ ڈبلیو ای بی) کو آئی ای وی پی 2020 میں شریک ہونے کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔

آئی ای وی پی 2020 کے اس پروگرام کے تحت 05 نومبر 2020 کو ایک آن لائن بریفنگ سیشن منعقد کیا جائے گا جو ہندوستان کے انتخابی عمل، ووٹروں کی آسانی کے لئے ہندوستانی الیکشن کمیشن کے ذریعہ اٹھائے گئے نئے اقدامات ، انتخابی نظام میں شفافیت اور اس تک رسائی اور تربیت اور صلاحیت سازی کی بدلتی ہوئی ضروریات پر ہندوستانی الیکشن کمیشن کے ردعمل کے وسیع مناظر کو پیش کرے گا۔

افتتاحی تقریب میں چیف الیکشن کمشنر جناب سنیل اروڑہ کلیدی خطبہ پیش کریں گے۔ اس موقع پر الیکشن کمشنر جناب راجیو کمار اور جناب سشیل چندرا بھی اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

دوسرے دن یعنی 06 نومبر 2020 کو یہ پروگرام ووٹروں کی بیداری کے لئے کمیشن کے فلیگ شپ پروگرام –ایس وی ا ی ای پی (ووٹروں کی سلسلہ وار تعلیم اور انتخاب میں حصہ داری ) کا انوکھا خاکہ پیش کرے گا۔

07 نومبر 2020 کو تمام شرکا کو بہار کے پولنگ اسٹیشنوں کے ورچوئل ٹور کی دعوت دی جائے گی۔ اس میں آزاد، شفاف، شمولیتی اور محفوظ انتخابات کے لئے پولنگ اسٹیشن پر کئے گئے متعدد انتظامات اور انتخابی عمل کے خصوصی فوٹیج دکھائے جائیں گے۔

 

******

م ن۔ ق ت۔ م ص

U-NO.6960

04.11.2020


(Release ID: 1670309) Visitor Counter : 286


Read this release in: English , Hindi , Tamil