وزارت دفاع

جموں و کشمیر  میں تعینات فوجی پرواز اکائی نے سالانہ پرواز ٹرافی جیتی

Posted On: 04 NOV 2020 3:31PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،29 اکتوبر، 2020  :  چیف آف آرمی اسٹاف  فلائٹ سیفٹی ٹرافی کا قیام انڈین  آرمی ایوی ایشن کو ر یونٹوں کے درمیان پروازوں کی حفاظت سے متعلق کو ششوں کو بڑھا وا دینے کے مقصد  سے کی گئی  تاکہ فوجی کمانڈروں کو جنگ کے حالات میں فیصلہ کن سبقت مل سکے۔  یہ ٹرافی  ہندوستانی فوج کی ایوی ایشن  کور میں ان اکائیوں کو عطا کی جاتی ہے  جو پرواز کی سلامتی  کو فروغ  دینے کے لئے وقف ہو کر کام کرتی ہیں۔ فوج کی ایوی ایشن کو ر اعلی سطح کی تکنیکی طور پر با صلاحیت  اکائی  ہے جو تیسری ڈائمینشن سطح پر کام کرتی ہے۔  پرواز کی حفاظت ، امن اور فوجی مہم میں مساوی طور  سے کافی  اہمیت  رکھتی ہے۔ اس ایوارڈ  کو عطا کرنے میں مختلف اہم پہلو وٗ ں کو شامل کیا جاتا  ہے، جس میں کمانڈروں کا  فیلڈ پروموشن، اکائی میں حادثہ/ واقعہ  کے معاملے ، رکھ رکھاؤکے ضوابط کی تعمیل، بہتر مشقوں  کے نفاذ اور اڑان سلامتی سے جڑی ایسی کوشش جن کا بیورا اکٹھا /جمع کرنے لائق ہو، وغیرہ شامل ہیں۔

مرکز کے زیر انتظام  جموں کشمیر میں 20- 2019  میں تعینات کی گئی فوج کی 663  ویں  آرمی ایوی ایشن کور کو پہلا مقام حاصل  ہوا ہے۔ یہ اسکواڈ رن  میں سے ایک ہے، جو لائن آف کنٹرول پر فوجی مہموں  اور وادی کشمیر میں دراندازی  روکنے کی  مہموں میں سرگرم رول ادا  کرتی ہیں ۔ فوج کے سربراہ  جنرل منوج مکند نرو نے  نے فوجی کمانڈروں  کے پروگرام  کے اختتام ہر اکائی کے کمانڈنگ  آفیسر اور صوبے دار میجر کوسی  اوا ے ایس ، اڑان سلامتی ٹرافی عطا کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/FlightSafetyTrophy6T42.jpeg

****************

م ن۔ ر ب

U: 6938



(Release ID: 1670007) Visitor Counter : 102


Read this release in: English