وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے نائس فرانس میں چرچ کے اندر کئے جانے والے دہشت گردانہ حملوں کی سخت مذمت کی
Posted On:
29 OCT 2020 7:55PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 29 اکتوبر 2020، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے نائس میں چرچ کے اندر کئے جانے والے آج کے وحشیانہ حملے سمیت فرانس میں حال ہی میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی سخت مذمت کی۔
ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا ’’نائس میں ایک چرچ کے اندر کئے جانے والے آج کے وحشیانہ حملے سمیت فرانس میں کئے جانے والے حال ہی کے دہشت گردانہ حملوں کی میں سخت مذمت کرتا ہوں۔ متاثرین کے خاندانوں اور فرانس کے عوام کے لئے ہم گہری اور دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھارت فرانس کے ساتھ کھڑا ہے‘‘۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ۔ن ا۔
U-6811
(Release ID: 1668626)
Visitor Counter : 182