وزارت اطلاعات ونشریات

جناب پرکاش جاؤڈیکر نے فلموں کی نمائش کیلئے معیاری آپریٹنگ ضابطے (ایس او پی) جاری کیے


50فیصد بیٹھنے کی صلاحیت کے ساتھ سنیما ہال کھولنے کی اجازت دی

Posted On: 06 OCT 2020 11:59AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:06 اکتوبر، 2020:

اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاؤڈیکر نے آج یہاں فلموں کی نمائش کیلئے معیاری آپریٹنگ ضابطے (ایس او پی) جاری کیے۔ فلموں کی نمائش کیلئے احتیاطی اقدامات سے متعلق معیاری آپریٹنگ ضابطے (ایس او پی) صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے اشتراک سے تیار کیے گئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FODY.jpg

ایس او پی جاری کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ اُمور داخلہ کی وزارت کے فیصلے کے مطابق 15 اکتوبر 2020 سے سنیما ہال دوبارہ کھلیں گے۔ اس کے لئے اطلاعات ونشریات کی وزارت نے یہ ایس او پی تیار کی ہے۔

رہنما اصول وضوابط کی اہم جھلکیوں میں وہ عام اصول شامل ہیں جو صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ذریعے طے کیے گئے ہیں۔ اس میں تمام آنے والے افراد/ عملے کی تھرمل اسکریننگ، مناسب جسمانی دوری، فیس کور/ ماسک کا استعمال، بار بار ہاتھ دھونا، ہینڈ سینیٹائزر کا انتظام اور فلموں کی نمائش کے سلسلے میں سانس لینے کے آداب واطوار شامل ہیں۔ وزارت نے جسمانی دوری، نامزد کیومارکرس کے ساتھ داخلہ اور اخراج، سینیٹائزیشن، ملازموں کا تحفظ، کم از کم رابطہ سمیت اس سیکٹر میں نوٹیفائیڈ بین الاقوامی طریقہ کار کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ معیاری آپریٹنگ ضابطے تیار کیے ہیں۔ بیٹھنے کا انتظام کُل صلاحیت کے 50فیصد تک محدود رہے گا۔ ملٹی پلیکس شو کی ٹائمنگ اس طرح  تقسیم  کی جائے گی کہ ان کے شو شروع ہونے اور ختم ہونے کا وقت الگ الگ رہے۔ درجہ حرارت کی سیٹنگ 24 ڈگری سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ کی حد میں رہے گی۔

رہنما اصول وضوابط اور ایس او پی کا سبھی ریاستوں، دیگر شراکت داروں اور ریاستی حکومتوں کے ذریعے فلم کی نمائش پھر سے شروع کرتے وقت استعمال کیا جائیگا۔ فلموں کی نمائش ایک اہم اقتصادی سرگرمی ہے اور اس نے ملک کے مجموعی گھریلو پیداوار میں کافی تعاون دیا ہے۔ موجودہ کووڈ-19 وبا کو دیکھتے ہوئے یہ نہایت اہم ہے کہ فلموں کی نمائش کی سرگرمیوں میں لگے مختلف شراکت دار اپنے آپریشن اور سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرتے وقت وبا کے پھیلنے کو روکنے کیلئے مناسب اقدامات کریں۔

وزارت داخلہ نے اپنے 30 ستمبر 2020 کے حکم نامہ  کے ذریعے  15 اکتوبر 2020 سے کنٹینمنٹ زون (گھیرابندی والے علاقے) سے باہر کے علاقوں میں 50 فیصد بیٹھنے کی صلاحیت کے ساتھ سنیما گھروں، تھیٹروں اور ملٹی پلیکس کو پھر سے کھولنے کیلئے رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔

تفصیلی ریلیز درج ذیل لنک پر حاصل کی جاسکتی ہے۔

https://mib.gov.in/sites/default/files/SOP%20for%20exhibition%20of%20films.pdf

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO:6128


(Release ID: 1662228) Visitor Counter : 203


Read this release in: English