وزارتِ تعلیم
آئی آئی ٹی کھڑگ پور کے شعبہ جیو لوجی اور جیو فزکس کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ابھیجیت مکھرجی‘شانتی سوروپ بھٹناگر’ انعام کے لئے منتخب
Posted On:
26 SEP 2020 9:21PM by PIB Delhi
آئی آئی ٹی کھڑگ پور کے لئے یہ انتہائی فخرکی بات ہے کہ اسے ایک ساتھ دو انعامات حاصل ہوئے ہیں: ایک انعام ادارہ کے فیکلٹی ممبر کو اور دوسرا انعام ادارہ کے سابق طالب علم کو ملا ہے۔
شعبہ جیولوجی اور جیو فزکس اور ماحولیاتی سائنس اور انجینئرنگ اسکول کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ابھیجیت مکھر جی کو ارضیاتی ماحولیات،سمندر اور خلائی سائنس میں سال 2020 کے لئے مشہور‘شانتی سوروپ بھٹناگر(ایس ایس بی) انعام’ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔
یہ انعام ان سائنسدانوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں مثالی کارنامے انجام دیئے ہوں۔ڈاکٹر مکھر جی کو یہ انعام ہندوستانی وزیراعظم کی موجودگی میں دیاجائے گا جو کہ سائنسی وصنعتی تحقیق کی کونسل کے صدر بھی ہیں۔
پینے کے پانی کے مشترکہ طویل مدتی ذرائع کے لئے زیر زمین پانی پر ڈاکٹر مکھر جی کی تحقیق کو قومی اور بین الاقوامی دونوں سطحوں پر تسلیم کیا گیا ہے۔حال ہی میں ان کے تحقیقی گروپ نے گنگا کے ڈیلٹا میں زیر زمین پانی میں آرسینک کاپتہ لگانے کے لئے اے آئی پیشن گوئی کا ایک ماڈل تیار کیا ہے۔ان کے اس کام کاتذکرہ جل جیون مشن کی دستاویز میں بھی کیا گیا ہے۔ان کی تحقیق کے میدان ہے آرسینک اور دیگر زہریلے مادوں کی نقل وحمل: عالمی پیمانے سے لے کر تجربہ گاہ کے پیمانے تک ؛سمندر اور ندی کے پانی کا زیر زمین سے ملنا؛ زیر زمین پانی کا احیاء ؛ زیر زمین پانی کی تحقیق و تلاش، انتظامیہ اور بحالی؛ شہری جیو سائنسز۔
جشن میں مزید اضافہ کرنے والے دوسرے اسٹار ہیں آئی آئی ٹی کھڑگ پور کے سابق طالب علم اور گوگل اور الفا بیٹ کے سی ای او سندر پچائی۔1993 کے بیج میں سلور میڈل حاصل کرنے والے(ڈپارٹمنٹ آف میٹا لرجیکل اینڈ میٹریلس انجینئرنگ) سندر پچائی کو ٹائم میگزین نے 2020 کی 100 سب سے اثر دار شخصیات میں شامل کیا ہے۔
ٹائم میگزین کے مطابق ، وہ اپنی قدرتی صلاحیتوں اور کڑی محنت کی بنیاد پر گوگل( اب الفا بیٹ) تک پہنچے اور اس کی سب سے کامیاب مصنوعات جیسے ڈرائیو، جی میل اور میپس کی قیادت کی ہے۔
جے پی مورگن چیز کے سی ای او اور چیئرمین مسٹر جینس ڈائمن پچائی کے بارے میں لکھتے ہیں،‘‘سندر کو اپنے عہدہ منصب پر فائز رہتے ہوئے ہمارے دور کی سب سے اہم چنوتیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، جیسے کہ اختراع، رازداری ، انتظام وانصرام اور مقابلہ۔ لیکن ان کی تجزیاتی ، ہمدردانہ اور شمولیتی قیادت گوگل کو ان تمام چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں کامیابی دلائے گی۔پوری دنیا کو آج کے دور میں ان کے جیسی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرناچاہئے’’۔
****
( م ن ۔ق ت ۔رض)
U- 5915
(Release ID: 1659717)
Visitor Counter : 82