وزارت دفاع

جاپان اور بھارت کے درمیان باہمی بحری مشقیں (جے آئی ایم ای ایکس20) بھارت کے مغربی ساحل سے پر شروع ہونگی

Posted On: 25 SEP 2020 8:42PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،25 ستمبر،      بھارت –جاپان باہمی  بحری مشقوں جے آئی ایم ای ایکس کا چوتھا سلسلہ شمالی بحیرہ عرب میں 26 سے 28 ستمبر 2020 کے درمیان ہوگا۔ ہر دو سال بعد ہونے والی یہ مشقیں بھارت کی بحریہ اور جاپان کی بحری سلیف ڈیفنس فورس (جے ایم ایس ڈی ایف) کے درمیان ہو رہی ہیں۔اس کا سلسلہ جنوری 2012 سے شروع ہوا تھا جس پر خاص توجہ بحری سکیورٹی تعاون پر دی جاتی ہے۔ جے آئی ایم ای ایکس سلسلے کی پچھلی مشق اکتوبر 2018 میں بھارت میں وشاکھاپٹنم میں ہوئی تھی۔

بھارت اور جاپان کے درمیان بحری تعاون میں پچھلے چند برسوں میں اضافہ ہوا ہے۔ جے آئی ایم ای ایکس-20 کے لیے جو منصوبہ بنایا گیاہے اس سے بھارت اور جاپان کے دفاعی تعلقات کے مسلسل بڑھنے اور دونوں حکومتوں کی طرف سے بین الاقوامی ضابطوں کے مطابق زیادہ محفوظ، کھلی اور شمولیت والی عالمی مشترکہ کارروائیوں میں حصہ لینا ہے۔

جے آئی ایم ای ایکس-20 سے بحری کارروائیوں کے سارے مرحلوں میں  مشترکہ صلاحیت کا اظہار ہوگا۔ مشقوں کے دوران ہتھیاروں سے فائرنگ، ہیلی کاپٹروں کی اڑانیں، آبدوز شکن کارروائیاں اور فضائی کرتب شامل ہوں گے۔

جے آئی ایم ای ایکس20 تین دن تک چلے گی اور کووڈ-19 کی پابندیوں کی وجہ سے اسے ‘نان کنٹیک ایچ سی کونڈی فارمیٹ’ کے طرز انجام دیا جائے گا۔

دیسی جانکاری سے بنا ہوا جہاز چینئی، چھوٹا جہاز ترکش اور بیڑے میں چلنے والے جہاز دیپک  ریئر ایڈمرل کرشنا سومی ناتھن ، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ویسٹر فلیٹ بھارتی بحریہ کی نمائندگی کریں گے۔ جاپانی میری ٹائم سیلف ڈیفنس کور کی نمائندگی جے ایم ایس ڈی ایف کے جہاز کاگا، ایک اژومو قسم کے  ہیلی کاپٹر ڈسٹرائر اور گائیڈیڈ میزائل ڈسٹرائر ایکازوچی کریں گے جن کی قیادت کمانڈر ایکسورٹ فلوٹیلا-2 (سی سی ایف-2)ریئر ایڈمرل کونویاسوشیجی کریں گے۔

جے ایم آئی ای ایکس-20 سے دونوں ملکوں کی بحری فوجوں کے درمیان تعاون اورباہمی اعتماد میں اضافہ ہوگا اور دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کے طویل رشتے مزید مستحکم ہوں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/100ETLR.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PICUDZM.jpeg

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا       

U:5869



(Release ID: 1659473) Visitor Counter : 220


Read this release in: English