سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
جے این سی اے ایس آر کے ڈی ایس ٹی کے سائنس دانوں نے انتہائی کنڈکٹیو مادہ گرافین کو تیار کرنے کا کم خرچ طریقہ دریافت کیا ہے
Posted On:
25 SEP 2020 8:59PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،26 ستمبر / گرافین کو ، جو ایک ایٹم کے برابر موٹی کاربن شیٹ ہوتی ہے اور جو توانائی کو ذخیرہ کرنے ، ملمع کرنے ، سینسر اور سُپر کنڈکٹیویٹی کے لئے ایک نعمت ہے ، اُس کی ایک سطح والی خصوصیت برقرار رکھتے ہوئے تیار کرنا بہت مشکل کام ہے ۔
گرافین کی ایک پرت والی خصوصیات کو بر قرار رکھتے ہوئے کم خرچ پر اِسے تیار کرنے کا طریقہ بھارتی سائنس دانوں نے تلاش کیا ہے ، جس سے دنیا کے ، اِس سب سے باریک ، مضبوط اور کنڈکٹیو مادے کو تیار کرنے کی لاگت بہت کم ہو سکتی ہے ۔
حکومتِ ہند کے سائنس اور ٹیکنا لوجی کے محکمے کے تحت خود مختار ادارے جواہر لال نہرو سینٹر فار ایڈوانس سائنٹفک ریسرچ ( جے این سی اے ایس آر ) کے تحقیق کاروں نے اپنے حالیہ تحقیقی کام کے ذریعے گرافین کی ایک پرت کی خصوصیات کو بر قرار رکھتے ہوئے ، اِس کی پیداوار میں اضافہ کیا ہے ۔ یہ کام ایک آسان اور سستے طریقۂ کار سے ممکن ہوا ہے ، جس میں نیپتھالین کے ملمع والے نیکِل کو عام ویکیوم میں چند منٹ تک گرم کرکے اُسے گرافین کی سطح پر ٹھنڈا کیا گیا ۔ الیکٹرانک ڈفریکشن اور رمن کے اصولوں کو اپناتے ہوئے گرافین کے ایٹمی لیٹس کے ٹو ڈی واحد کرسٹل کی خصوصیات کو کثیر پرت میں بھی بر قرار رکھا گیا ۔
نیچر نامی جرنل کی حالیہ اشاعت میں جیمس ایم ٹور ، جو اس تحقیقی دریافت کے موخر ساتھی ہیں (https://doi.org/10.1038/s41586-020-1938-0) نے اس کام میں تجرباتی طور پر رمن انٹینسٹی کی بالائی حد کی تصدیق کی ہے ۔ کثیر جہتی گرافین کی موجودہ مفاہمت ہیکسا گونل سسٹم کو سمجھنے میں مدد دیں گے ۔
پبلی کیشن اشاعت کا لنک https://doi.org/10.1021/acs.jpclett.0c00582
مزید تفصیلات کے لئے محترمہ نکیتا گپتا ( پی ایچ ڈی طالب علم ، جے این سی اے ایس آر ) سے nikitagupta@jncasr.ac.in پر یا 9611151138 اور پروفیسر جی یو کلکرنی ( کوریسپونڈنگ مصنف ) سے kulkarni@jncasr.ac.in; یا 9448825386 پر رابطہ کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (26-09-2020)
U. No. 5867
(Release ID: 1659327)
Visitor Counter : 120