دیہی ترقیات کی وزارت

انتودیہ دیوس کے موقع پرکل دین دیال اپادھیائے گرامین کوشل یوجنا (ڈی ڈی یو-جی کے وائی) کا یوم تاسیس، ‘‘کوشل سے کل بدلیں گے’’ پروگرام کے طو رپر منایا جائے گا

Posted On: 24 SEP 2020 9:48PM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،  24ستمبر 2020 / 25 ستمبر 2014 کو  پنڈت دین دیال اپادھیائے کی 98 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے اعزاز میں ‘‘انتودیہ دیوس’’ کا اعلان کیا گیا تھا۔آج  کے دن ہی  دیہی ترقی کی وزارت (ایم او آر ڈی) نے  2014 میں اسے اجیویکا اسکل نامی موجودہ اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کو دین دیال اپادھیائے گرامین کوشل یوجنا (ڈی ڈی یو- جی کے وائی) کے طور پر  تشکیل نو کیا تھا، جس کے توسط سے زیادہ رسائی، کوریج اور معیار پر زور دیا گیا ہے۔ دیہی ترقی کی وزارت نے ایسا کرنے میں اپنے ہنر مندی کی تربیت کے پروگراموں کو نافذ کرنے میں 15 سالوں میں حاصل تجربے کا استعمال کیا ہے۔ ڈی ڈی یو – جی کے وائی اب ایک مانگ پر مبنی  پلیس مینٹ – لنکڈ اسکلنگ پروگرام ہے، جو غریب نوجوانوں کو  قومی اور  عالمی سطح کے روز گار کے مواقع سے واقف کراکر فائدہ پہنچانے میں اہل بناتی ہے۔

انتودیہ مشن کا جذبہ ‘‘آخری شخص تک پہنچنے’’ میں پنہا ں ہے۔ دیہی  ترقی کی وزارت بھی  بھارت کے تمام مستحق دیہی نوجوانوں تک رسائی حاصل کرکے اس موٹو کو  حاصل کرنے کی سمت میں کام کررہی ہے۔ پچھلے برسوں میں ڈی ڈی یو – جی کے وائی دیہی نوجوانوں کے لئے ایک مؤثر دیہی ترقی کی پہل ثابت ہوئی ہے، جو بازار سے جڑی ہنر مندی اور پائیدار  اجرت روز گار کے مواقع فراہم کرتی ہے۔

دیہی ترقی کی وزارت انتودیہ  دیوس 2020  کو منانے کے لئے ملک بھر میں پھیلے اپنے ہنر مند اور پرجوش مستفیدین اور دیگر  اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ اس دن دین دیال اپادھیائے گرامین کوشل یوجنا (ڈی ڈی یو – جی کے وائی) منارہی ہے۔ وبا کے اس دور میں  دیہی ترقی کی وزارت تمام ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام خطوں، پروجیکٹ پر عمل در آمد کرنے والی ایجنسیوں،  ایمپلائرس  اور  دیہی نوجوانوں کے ساتھ آن لائن یوم تاسیس منارہی ہے۔

 دیہی ترقی اور پنچایتی  راج اور زراعت وکسانوں کی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر  جناب  نریندر سنگھ تومر اور دیہی ترقی کی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی، ریاستی حکومتوں کے سینئر افسروں ، ایس آر ایل ایم اور اسکل مشن کے اسٹیٹ مشن ڈائریکٹرس کے ساتھ اس موقع  کو شرف قبولیت  بخشیں گے۔ ہر ایک سے درخواست کی جاتی ہے کہ  ڈی ڈی یو-  جی کے وائی کے اس شاندار سفر کے اس جشن میں شامل ہوں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 ( م ن  ۔ن ا  ۔  ق ر )

   

U.NO. 5833

 



(Release ID: 1658988) Visitor Counter : 187


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi