صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہندوستان میں تپ دق (ٹی بی) کے معاملات

Posted On: 23 SEP 2020 6:53PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ عالمی ٹی بی رپورٹ 2019 کے مطابق 2015 سے ہندوستان میں ٹی بی کے معاملات کی تعداد اور اموات کی شرح میں کمی آئی ہے جو کہ درج ذیل ہے:

سال

معاملات

شرح اموات

2015

217/فی لاکھ آبادی

36/فی لاکھ آبادی

2016

211/فی لاکھ آبادی

35/فی لاکھ آبادی

2017

204/فی لاکھ آبادی

34/فی لاکھ آبادی

2018

199/فی لاکھ آبادی

33/فی لاکھ آبادی

گزشتہ تین برسوں اور موجودہ برس کے دوران ٹی بی کے نوٹیفائیڈ معاملات کی کُل تعداد درج ذیل ہے:

سال

نوٹیفائیڈ ٹی بی مریضوں کی کُل تعداد

2017 (جنوری تا دسمبر)

1827959

2018(جنوری تا دسمبر)

2155894

2019 (جنوری تا دسمبر)

2404815

2020(اگست 2020 تک)

1176164

حکومت ہند نے 2025 تک تب دق (ٹی بی کو ختم کرنے کا عہد کر رکھا ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے 2025 تک ٹی بی کے خاتمے کے مقصد سے ٹیوبرکلوسس کیلئے قومی اسٹریٹیجک پلان (این ایس پی) (2025-2017) تیار کیاہے۔

کلیدی فوکس کے شعبے ہیں:

  • ٹی بی کے تمام مریضوں کی جلد تشخیص، معیاری دواؤں کے ساتھ جلد علاج اور استحکام کو فروغ دینے کیلئے مریضوں کیلئے مناسب تعاون نظام کےساتھ ان کا علاج۔
  • پرائیویٹ سیکٹر میں علاج کرانے کے خواہشمند مریضوں کے ساتھ تال میل۔
  • امتناعی حکمت عملی بشمول ایکٹیو معاملات کا پتہ لگانا اور اعلیٰ خطرات کے حامل/ کمزور طبقے کی آبادی میں رابطے کا پتہ لگانا۔
  • فضا کے ذریعے پھیلنے والے انفیکشن کو کنٹرول کرنا۔
  • سماجی عزم کو حل کرنے کیلئے کثیر الجہتی ردعمل۔

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 5784



(Release ID: 1658485) Visitor Counter : 85


Read this release in: English , Tamil