وزارتِ تعلیم
راشٹریہ اچتشتر شکشا ابھیان کی عبوری توسیع
Posted On:
22 SEP 2020 7:08PM by PIB Delhi
نئی دہلی23 ؍ستمبر 2020: مرکزی سرپرستی میں آنے والی اسکیم راشٹریہ اچچتھرشکشا ابھیان (آر یو ایس اے) کے دوسرے مرحلے کو کابینہ کمیٹی برائے معاشی امور نے تین سال یعنی یکم اپریل 2017 سے 31 مارچ 2020 تک کے لئے منظور کیا گیا تھا۔
وزارت خزانہ کے، مورخہ 10 جنوری، 2020 کے اپنے او ایم نمبر 2014/پی ایف- نے اس اسکیم کو 31 – مارچ 2020 سے عبوری توسیع دے کر اس کی مدت میں 31-مارچ 2021 تک یا اس وقت تک جب تک کہ 15ویں فاءننس کمیشن کی سفارشات نافذ العمل ہوں ، جو بھی پہلے ہو، کو منظوری دے دی ہے۔ مزید یہ کہ اس او ایم کے مطابق ، 15 ویں فنانس کمیشن سائیکل کے لئے اسکیم کو جاری رکھنے کی منظوری ایک تشخیصی رپورٹ اور نتائج کے جائزے پر مبنی ہوگی۔
یہ معلومات مرکزی وزیر برائے انسانی وسائل کی ترقی ، جناب رمیش پوکھریال ‘نشانک’ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
************
م ن۔ ش ت۔رم
U- 5756
(Release ID: 1658129)
Visitor Counter : 197