وزارت دفاع

مشرقی ہندوستانی بحری خطے میں رائل آسٹریلین بحریہ اور ہندوستانی بحریہ کے درمیان بحری مشق

Posted On: 22 SEP 2020 9:39PM by PIB Delhi

 

نئی دلی، 22ستمبر، ہندوستانی بحریہ رائل آسٹریلین بحریہ (آر اے این) کے ساتھ مشرقی ہندوستانی بحری خطے میں 23 تا 24 ستمبر 2020 بحری مشق کرے گی۔ اس مشق میں آسٹریلیا کی طرف سے  ایچ ایم اے ایس  ہوبارٹ اور ہندوستانی بحریہ کے دو جہاز سہیادری اور کرموک حصہ لیں گے۔ مشق کے دوران بحریہ کی فضا میں گشت کرنے والا ایک ہندوستانی ہوائی جہاز اور دونوں طرف کے ہیلی کاپٹر پرواز کرتے رہیں گے۔

اس مشق میں جس کا مقصد  اطلاعات کے تبادلے کے  کمپیوٹرائزڈ نظم کی اہلیت بڑھانا، تفہیم میں اضافہ اور ایک دوسرے کے عمل سے بہتر استفادہ کرنا   ہے۔ اس میں ایڈوانس سرفیس اور اینٹی ایئر ایکسرسائز بشمول ہتھیاروں سے فائرنگ کرنا، سمندر میں جہاز  ی تیکنک کو سمجھنا ، بحری  جہازوں کو چلانا اور ڈیک سے پرواز کرنا شامل ہیں۔

ہندستانی بحریہ  غیر ملکی دوست بحریاؤں کے ساتھ  برابر ایسی بحری مشقیں کرتی ہے۔اس کے لئے وہ ایک دوسرے کی بندرگاہوں کا دورہ کرتی ہیں یا سمندر میں کسی متفقہ  مقام پر  یہ عمل انجام دیا جاتا ہے۔ مشرقی ہندوستانی بحری خطے میں یہ مشق جامع حکمت انگیز ساجھیداری  خاص طور پر  بحری دفاعی تعاون کے رُخ پر  ہند –آسٹریلیائی باہمی تعلقات میں بڑھتی ہوئی مضبوطی کی عکاس ہے۔

یہ مشق،  جو دونوں بحریاؤں  کے مضبوط رشتوں کی عکاس ہے، ہند آسٹریلیا دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کی طرف ایک اور قدم ہوگی اور دونوں حکومتوں کی طرف سے بین اقوامی ضابطوں کے مطابق عالمی تحفظ اور سلامتی کا دائرہ وسیع کرنے کے لئے مل کر کام کرنے کی کوششوں کا جاری حصہ ہوگی۔ دونوں بحریاؤں نے سال میں دو مرتبہ  ایسی ہند-آسٹریلیا مشقوں  کا باقاعدہ اہتمام کر کے ایک مضبوط رشتہ قائم کیا ہے۔

کووڈ-19 عالمی وبا کے پس منظر میں اس  مشق میں  سرگرمیوں کو سختی سے غیر مربوط رکھا جائے گا اور مشق میں حصہ لینے والے دونوں بحریاؤں  کے جوانوں کے درمیان بالمشافہ کوئی رابطہ نہیں ہوگا۔

*************

( م ن ۔ ع س۔  ک ا(

U. No.5750



(Release ID: 1658036) Visitor Counter : 181


Read this release in: English