وزارت دفاع
بھارتی بحریہ کے ہیلی کاپٹر شعبے میں خاتون افسروں کا انتخاب
Posted On:
21 SEP 2020 5:41PM by PIB Delhi
نئی دہلی،21 ستمبر، بھارتی بحریہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہیلی کاپٹر شعبے میں دو خاتون افسروں کو ‘‘آبزرور’’ (پرواز کے دوران کام کرنے والے ٹیکیشن) کے طور پر منتخب کیا گیا ہے) درحقیقت یہ پہلی خواتین ہوں گی جو جنگی جہازوں سے کام کریں گی۔ اس سپے پہلے خواتین کو کھڑے ہوئے طیاروں میں جو پرواز کے لیے تیار ہوتےتھےیا اترتے تھے ان میں کام کرنے تک محدود رکھا جاتا تھا۔
یہ افسران یعنی سب لیفیٹینٹ کمودنی تیاگی اور سب لیفٹینٹ ریتی سنگھ بھارتی بحریہ کے اُن 17 افراد کے گروپ میں شامل ہیں جن کو نے 21 ستمبر 2020 کو آئی این ایس گڑودا، کوچی میں منعقدہ ایک تقریب میں آبزرور کے طور پر گریجویٹ کرنے پر ‘‘ونگ’’ دیئے گئے تھے۔ ان 17 افسران کے گروپ میں بھارتی بحریہ کی چار خاتون افسران اور انڈین کوسٹ گارڈ کی تین افسران شامل تھیں۔(ان میں 13 افسران باقاعدہ بیچ کی اور چار خاتون افسران شارٹ سروس کمیشن بیچ کی ہیں) تقریب کی صدارت ریئر ایڈمرل انٹونی جارج این میں، وی ایس ایم، چیف اسٹاف آفیسر (ٹریننگ) نے کی جنھوں نے گریجویٹ کرنے والے افسران کو ونگز پیش کیے۔ ان کے علاوہ مہمان خصوصی میں 6 افسران کو ( انسپیکٹر بیج) بیج بھی دیئے۔ (ان میں سے پانچ بھارتی بحریہ کے تھے جن میں ایک خاتون اور دیگر بھارتی کوسٹ گارڈ کے تھے) ان لوگوں نے اس موقع کامیابی کے ساتھ کوالیفائڈ نیوی کیشن انسٹرکٹرز (کیو این آئی) کا کورس مکمل کیا۔
اس موقع پر ا ظہار خیال کرتے ہوئے ریئر ایڈمرل انٹونی جارج نے گریجویشن کرنے والے افسران کو مبارک باد دیتےہوئے اس حقیقت کو بھی اجاگر کیا کہ یہ ایک سنگ میل موقع ہے جب پہلی مرتبہ خواتین ہیلی کاپٹر کے آپریشن میں تربیت حاصل کرنے جارہی ہیں۔ جس سے بھارتی بحریہ کے سرحدی جنگی جہازوں میں خواتین کی تعیناتی کی راہ ہموار ہوگی۔
اکیانوے ریگولر کورس اور 22ویں ایس ایس سی آبزرور کورس کے افسران کو فضائی رہنمائی ، اڑان کے طریقہ کار، آبدوز شکن، ہتھیاروں کے استعمال اور اسی کے دیگر کاموں میں تربیت دی گئی ہے۔اب یہ افسران بھارتی بحریہ اور بھارتی کوسٹ گارڈ کے میری ٹائم ری کنیساں اور آبدوز شکن کارروائیوں میں خدمات انجام دیں گے۔
اکیانویں ویں ریگولر آبزرور کورس کے لیفٹیننٹ ہتیش سنگھ کو ‘فرسٹ ان اوور آل آرڈر آف میرٹ’ کے طور پر اترپردیش ٹرافی دی گئی جبکہ لیفٹیننٹ انوج کمار کو ‘بیسٹ ا ن فلائنگ’ کے لیے فلیٹ آفیسر کمانڈنگ ان چیف ایسٹرن نیول کمان ٹرافی دی گئی۔ لیفٹیننٹ ہتیش سنگھ ‘بیسٹ ان گراؤنڈ سبجیکٹ کے لیے سب لیفٹیننٹ آر وی کنٹے میموریل بک پرائز سے بھی نوازا گیا۔22ویں ایس ایس سی آبزرور کورس کے سیکینڈ لیفٹیننٹ کرشما آر کو ‘بیسٹ ان اوور آل آرڈر آف میرٹ’ کے لیے بک پرائز سے نوازا گیا۔
****************
م ن۔ اج ۔ ر ا
U:5731
(Release ID: 1657990)
Visitor Counter : 133