امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیرداخلہ جناب امت شاہ نے ربیع کی 6فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت میں اضافہ کرنے کے مرکزی کابینہ کے فیصلے کے لئے وزیراعظم جناب نریندرمودی کے تئیں ممنونیت کا اظہار کیا

Posted On: 21 SEP 2020 10:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  22 ؍ستمبر 2020: مرکزی وزیرداخلہ جناب امت شاہ نے ربیع کی 6فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت ( ایم ایس پی)میں اضافہ کرنے کے مرکز ی کابینہ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔سلسلے وار ٹویٹ  کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے اظہار ممنونیت کرتے ہوئے جناب امت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت کا ہر دن اور ہرلمحہ کسانوں اور غریبوں کی بہبود کے لئے وقف ہے۔ مودی حکومت نے آج ربیع کی 6فصلوں  کی ایم ایس پی میں اضافہ کرکے کسانوں اور غریبوں کی بہبود کے تئیں اپنے عہد کا اعادہ کیا ہے ۔میں اس کے لئے وزیراعظم جناب نریندر مودی جی اور زراعت کے مرکزی وزیر جناب نریندر تومرجی سے دلی ممنونیت کا اظہار کرتا ہوں ۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ آج وزیر اعظم نریندرمودی نے گہیوں کی ایم ایس پی میں 50روپے فی کوئنٹل ،چنے کے  لئے 225 روپے فی کوئنٹل ،جوار کے لئے 75 روپے فی کوئنٹل ،مسور کے لئے 300روپے فی کوئنٹل ،سرسوں کے لئے 225 روپے فی کوئنٹل اور کسم کے لئے 112روپے فی کوئنٹل کا اضافہ کیا ہے۔مودی حکومت کے ذریعہ ایم ایس پی میں کیا گیا یہ بے مثال اضافہ کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے لئے ایک قابل قدر کوشش  ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ جولوگ کسانوں کو اشتعال دلاکر اپنی کھوئی ہوئی سیاسی بساط کے حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، انہوں نے 2009سے 2014 کے درمیان ، جب وہ اقتدار میں تھے ،کسانوں سے 1 لاکھ52 ہزار میٹرک ٹن دالیں  ہی خریدی تھیں جبکہ مودی حکومت نے 2014سے 2019  کے درمیان 76.85 لاکھ میٹرک ٹن دالیں خریدی ہیں۔4692فیصد کا یہ فرق ان کی ریا کاری کو ظاہرکرتا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی جی کے عہد کو ثابت کرتا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ جولوگ مودی حکومت کے زرعی اصلاحات کے بل کی مخالفت کررہے ہیں ،وہ ہمارے کسانوں کی بہبوداورانہیں ان کی پیداوار کی درست قیمت دینے کی پالیسی کے خلاف ہیں۔یہ لوگ نہیں چاہتے کہ ہمارے محنت کش کسان بھائی ، جو ملک کو کھانا کھلاتے ہیں ، کبھی بھی اتنے مالدار اور بااختیار نہ ہوسکیں جتنے وہ خودہیں۔ لیکن مودی حکومت کسانوں کو ان کا جائز حق دے کررہے گی۔

 

 

*************

  م ن۔ وا۔رم

(22-09-2020)
U-5714



(Release ID: 1657638) Visitor Counter : 71


Read this release in: English