امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

آئی ایم-پی ڈی ایس اسکیم کانفاذ

Posted On: 18 SEP 2020 5:53PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:18 ستمبر، 2020:

صارفین کے اُمور، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے مرکزی وزیر مملکت جناب دانوے راؤ صاحب داداراؤ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ سرکاری تقسیم کے بندوبست (آئی ایم- پی ڈی ایس) اسکیم کا بنیادی مقصد ایک ملک ایک راشن کارڈ پلان کے ذریعے قومی غذائی تحفظ ایکٹ 2013 (این ایف ایس اے) کے تحت ملک گیرراشن کارڈوں کی منتقلی ہے تاکہ نقل مکانی کرنے والے مستفدین کو ملک بھر میں کہیں بھی اپنی پسند کے فیئرپرائز شاپ (ایف پی ایس) سے غذائی اجناس کا اپنا حصہ لینے کے قابل بنایاجاسکے۔ یہ مستفدین اپنے موجودہ /اسی راشن کارڈ کو استعمال کرکےالیکٹرانک پوائنٹ آف سیل (ای پی او ایس) مشین پر بایومیٹرک / آدھار کی تصدیق کرنے کے بعد راشن لے سکتے ہیں۔ زیادہ تر ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے اس سہولت کو نافذ کرنے کیلئے اپنی رضامندی ظاہر کی ہے اور اس محکمے کے ذریعے قائم کردہ راشن کارڈس/ مستفدین کے مرکزی ذخائر کے ساتھ این ایف ایس اے کے تحت  اپنے راشن کارڈ کے ڈیٹا کو ساجھا کیا ہے۔ فی الحال یہ سہولت ملک میں تقریباً 65 کروڑ مستفدین اور لگ بھگ این ایف ایس اے کی کُل آبادی کے 80 فیصد کا احاطہ کرتے ہوئے 26 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نافذ کردی گئی ہے۔

مزید برآں 31 مارچ 2021 تک تمام ریاستوں / مرکز کے انتظام علاقوں کو شامل کرنے کا نشانہ ہے۔ تاہم بقیہ دس ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں انڈمان ونکوبار جزائر، اروناچل پردیش، آسام، چھتیس گڑھ، دہلی، میگھالیہ، تملناڈو، مغربی بنگال، چنڈی گڑھ اور پڈوچیری کو جوڑنے کا منصوبہ ایف ٹی ایس پر ای پی ایف او مشین کی تنصیب، مستفدین اور دیگر تکنیکی پہلوؤں کی بایومیٹرک آدھار تصدیق کے نفاذ پر ان کی رضامندی پر منحصر ہے۔

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO:5632


(Release ID: 1656648)
Read this release in: English , Telugu