بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

رکن پارلیمنٹ جناب ارون سنگھ اور میناکشی لیکھی نے دہلی میں کے وی آئی سی کے اختراعی پروجیکٹ ڈگنیٹی کا آغاز کیا

Posted On: 17 SEP 2020 5:43PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی کی یوم پیدائش کی علامت سیوادیوس کو منانے کیلئے کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز کمیشن (کے وی آئی سی) نے جمعرات کو نئی دہلی میں ڈگنیٹی پروجیکٹ کے تحت چھ اختراعی سائیکل سے چلنے والی  چائے کافی فروخت کی اکائیوں کی تقسیم کی۔ راجیہ سبھاکے رکن جناب ارون سنگھ اور نئی دہلی سے لوک سبھا  کی رکن پارلیمنٹ محترمہ میناکشی لیکھی کے ذریعے کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب ونئے کمارسکسینہ کی موجودگی میں چھ بے روزگار مقامی نوجوانوں کو سائیکل سے چلنے والی چائے کافی فروخت اکائیوں کی تقسیم کی گئی۔ یہ اکائیاں چائے فروخت کرنے والوں کو مشروبات کو صاف ستھرے انداز سے بیچ کرباعزت ذریعہ معاش حاصل کرنے میں اہل بنائیں گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017H18.jpg

ہر ایک سائیکل چائے کافی فروخت اکائی کی قیمت 18000 روپئے ہے اور اس میں گیس چولہا، گیس سلینڈر، ایک چھتری ، برتن کے انتظامات ہونے کے ساتھ ہی چائے، چینی، کپ اور اسنیک کو ٹھیک انداز سے رکھنے کیلئے الگ الگ کنٹینر کی گنجائش ہے۔ جمعرات کو کے وی آئی سی نے مختلف شہروں جیسےوارانسی، جے پور اور چنڈی گڑھ میں ایسی 17 اکائیوں کو تقسیم کیا۔

کے وی آئی سی کی اس پہل کی ستائش کرتے ہوئے جناب ارون سنگھ نے کہا کہ اس کا تصور غریبوں کی فلاح وبہبود کو ذہن میں رکھ کر کیا گیا ہے۔ جناب سنگھ  نے مہادیو روڈ پر واقع محترمہ لیکھی کے دفتر سے ہری جھنڈی دکھا کر ان سائیکلوں کو روانہ کیا۔ محترمہ لیکھی نے کہا کہ کے وی آئی سی کی اس پہل سے غریب عزت کے ساتھ اپنی روزی روٹی حاصل کرسکیں گے۔

کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب ونے کمار سکسینہ نے کہا کہ سائیکل سے چلنے والی چائے کافی فروخت اکائی پائیدار خود روزگار پیدا کرنے کا ایک اختراعی اور مؤثر اور کفایتی طریقہ ہے اور ان اکائیوں کی تقسیم کا مقصدغریب سے غریب شخص کوفلاحی اسکیموں کا فائدہ پہنچانا ہے۔ ‘‘یہ سائیکل اکائیاں بہت ا چھی طرح سے آلات سے آراستہ ہیں’’۔ سکسینہ نے کہا کہ عوامی سطح پر چائے کافی بیچتے وقت لوگوں کی ضرورتوں اور صفائی ستھرائی کو ذہن میں رکھتے ہوئے اسے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

 

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 5580



(Release ID: 1656060) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Hindi , Tamil