مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
فضائی آلودگی پر قابو پانے سے متعلق قومی سطح کی طویل مدتی اور مقررہ وقت کی صاف ستھری فضا کا قومی پروگرام (این سی اے پی)
Posted On:
16 SEP 2020 6:30PM by PIB Delhi
نئی دہلی،16 ستمبر ،2020 / مرکزی حکومت نے پورے ملک میں فضائی آلودگی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک طویل مدتی مقررہ وقت والی قومی سطح کی حکمت عملی کے طور پر صاف ستھری فضا کا قومی پروگرام این سی اے پی شروع کیا ہے۔ یہ پروگرام جامع انداز میں شروع کیا گیا ہے جس کے تحت 2024 تک پارٹی کولیٹ میٹر اخراج میں 20 فیصد سے 30 فیصد تک کمی کرنے کا نشانہ رکھا گیا ہے۔ جبکہ 2017 کو مقابلے کے لیے بنیادی سال مقرر کیا گیا ہے۔ این سی اے پی کے تحت پورے ملک کے ان 122 شہروں کی نشاندہی کی گئی ہے جنہوں نے یہ نشانہ حاصل نہیں کیا ہے۔ یہ نشاندہی 2014 سے 2018 کے ، فضا کی کوالٹی سے متعلق اعداد و شمار پر مبنی ہے۔ اسمارٹ سٹی مشن کے تحت اسمارٹ شہروں کی ایک لسٹ ضمیمہ نمبر ایک میں منسلک ہے۔ جنہوں نے صاف ستھری ہوا کے قومی پروگرام کے تحت عمل درآمد کرنے کا نشانہ پورا نہیں کیا ہے۔
یہ بات ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب ہردیپ سنگھ پوری نے راجیہ سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں کہی۔
ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے
|
اسمارٹ سیٹیز
|
اندھرا پردیش
|
ویشاکھاپٹنم
|
آسام
|
گواہاٹی
|
بہار
|
پٹنہ، مظفر پور
|
چنڈی گڑھ
|
چنڈی گڑھ
|
چھتیس گڑھ
|
رائے پور
|
دہلی
|
دہلی (این۔ ڈی ۔ ایم ۔ سی)
|
گجرات
|
احمد آباد، سورت، ودودڑہ
|
جموں و کشمیر
|
جموں، سری نگر
|
کرناٹک
|
بینگلورو، دیوناگری، ہبلی - دھرواڈ
|
مدھیہ پردیش
|
بھوپال، گوالیر، اندور، ساگر ، اجین
|
مہاراشٹر
|
اورنگ آباد، ناگ پور، ناشک، پنے، سولہ پور، تھانے
|
ناگالینڈ
|
کوہیمہ
|
اڈیشہ
|
بھبنیشور، راؤرکیلا
|
پنجاب
|
امرتسر، جلاندھر، لدھیانہ
|
راجستھان
|
جے پور، کوٹہ، اودے پور
|
تمل ناڈو
|
تیروچیراپلی، تھوتھوکڈی
|
اتر پردیش
|
آگرہ، پریاگ راج (الہ آباد)، بریلی، جھانسی، کانپور، لکھنؤ، مرادآباد، وارانسی
|
اترا کھنڈ
|
دہرہ دون
|
مغربی بنگال
|
کولکاتہ (نیو ٹاؤن کولکاتہ)
|
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
2020۔09۔16
U – 5511
(Release ID: 1655988)
Visitor Counter : 345