وزارت دفاع
دفاعی شعبےمیں نئے اقدام
Posted On:
16 SEP 2020 5:02PM by PIB Delhi
نئی دہلی،16ستمبر 2020/ایئر فورس اسٹیشن امبالا میں پانچ رافیل طیاروں کی پہلی کھیپ شامل کیا گیا اور آپریشنالائز کیا گیا ہے۔ شمولیت (انڈکشن) کی تقریب میں 10 ستمبر 2020 کو منعقد ہوئی۔
شارٹ سروس کمیشن (ایس ایس سی) کی خواتین افسران کو فضائیہ کی تمام شاخوں میں کاڈر میں خالی آسامیوں، خواہشمندی، مناسب ہونے، میڈیکل طور پر فٹنیس اور رائج پالیسیوں کے مطابق قابلیت کی بنیاد پر مستقل کمیشن (پی سی) دینے پر غور کیا جارہا ہے۔ یکم ستمبر 2020 تک، 372 خواتین ایس ایس سی افسران (میڈیکل /ڈینٹل شاخوں کو چھوڑ کر) کو مستقل کمیشن فراہم کیا گیا ہے۔ 3 ستمبر 2008 کے بعد سے ہندستانی بحریہ کی بعض شاخوں /کارڈس/ تعلیم، قانون ، نیول کنسٹرکٹوریٹ اور بحری اسلحے کا معائنہ کرنے والی قابلیت، موزونیت اور خالی آسامیوں کی بنیاد پر خواتین افسران کو (مرد افسران کے ساتھ مساوی) مستقل کمیشن دے رہی ہے۔ بتاریخ 17 مارچ 2020 کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کچھ اور کارڈس /شاخوں/تخصص میں شارٹ سروس کمیشن کے افسران (مرد اور خواتین (دونوں) کو مستقل کمیشن عطا کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
فوج میں خواتین افسران مستقل کمیشن کی گرانٹس کے لئے حکومت کی جانب سے خطوط 25 فروری 2019 اور 19 جولائی 2020 کو جاری کردیئے گئے ہیں۔
کووڈ-19 بحران کے دوران ، ایران ، مالدیپ اور سری لنکا میں پھنسے ہوئے ہندستانیوں کو نکالنے کے لئے آپریشن سمندر سیتو کے ایک حصے کے طور پر ہندستانی بحریہ کےجہازوں جلاشوا، ایراوت، شرڈل اور مگر کو تعیانت کیا گیا تھا۔ آپریشن سمندر سیتو کے ایک حصے کے طور پر 3992 ہندستانی شہریوں کو بحفاظت ہندستان لایا گیا۔
دفاعی شعبے میں کووڈ19 وبائی مرض کے اثرات سے نمٹنے کے لئے حکومت نےمندرجہ ذیل اقدام اٹھائے ہیں۔
کووڈ سے نمٹنے کے لئے اسپتال انفراسٹرکچر کو فروغ دیا۔
مارچ مہینے کے آغاز سے اے ایف ایم ایس اسپتالوں میں کووڈ-19 کے معاملات سے نمٹنے کے لئے ضروری سامان کی خریداری کا کام شروع کیا گیا۔ وینٹی لیٹروں، آکسیجن ، ہینڈ تھرمل گنس، ملٹی پیرا مانیٹرس، پی پی ای، چہرے کےماسک، سینی ٹائزرس، ڈس انفیکٹنٹ وغیرہ کے لئے سپلائی آرڈر تمام اے ایف ایم ایس اسپتالوں کو بھیجے گئے۔
ڈی جی اے ایم ایف ایس کو ایمرجنسی حصولی اختیارات رکشامنتری کے ذریعہ آر ٹی پی سی آر مشینوں اور ٹسٹ کٹس جیسے اضافی سامان کی خریداری کے لئے منظور کئے گئےتھے۔ آج تک اے ایم ایف اے میں 27 فعال تجربہ گاہیں موجود ہیں، جن میں آر ٹی پی سی آر ، ٹرونیٹ، سی بی اے این اے اے ٹی اور جین ایکسپرٹ تکنیکوں کا استعمال کرتے ہوئے کووڈ کے لئے میولیکولر ٹسٹنگ کی جاتی ہے۔ جلد سے جلد تشخیص ، آئسولیشن اور معاملے کے رابطے کا پتہ لگانے کےلئے ریپڈ اینٹیجن ٹسٹ کے دائرے میں دستیاب کرائے گئے ہیں۔
قومی اور عالمی سطح پرعلاج کے تازہ ترین رجحانت کی مناسبت سے، اے ایف ایم ایس اسپتالوں سیوی پراویر اور رینڈی سیوئر جیسی دوائیں دستیاب کی گئی ہیں۔ پلازمہ تھیراپی اے ایف ایم ایس کے دو اسپتالوں دستایب کرائی گئی ہیں۔
کورنٹائن کی سہولیات-تمام فوجی اسٹیشنوں پر اسٹیشن کورنٹائن کی سہولیات قائم کی گئی ہیں جہاں 14 تک چھٹی سے واپس آنے کے بعد فوجیوںکا علاحدہ کورنٹائن مقام پر کورنٹائن کیا جاتاہے۔ کورنٹائن کے دوران علامات پیدا ہونے کی صورت میں اور کسی بھی شخص کو اگر مثبت پایا جاتا ہے تو اسے فوری طور پر جانچ کرکے علاحدہ کردیا جاتا ہے۔
رابطوں کو پتہ لگانے کے لئے ٹریسی ٹیمیں، میڈیکل اور پیرامیڈیکل اسٹاف پر مشتمل ٹیموں کو سنگین خطرے والے معاملوں کی رابطوں کی تصدیق کے لئے اعلی خطرے والے رابطوں کا سراغ لگانانے کی تربیت دی گئی ہے۔ غیر علامتی سنگین خطرہ رابطوں کی ایکسپوزل یا مدت 7 سے 10 دن کے درمیان کی جاتی ہے۔
کووڈکیئر سینٹرس (سی سی ٹی) جن اسپتالوں میں بڑی تعداد میں کووڈ مریضداخل کئے جارہے ہیں ان میں کووڈ کیئر سینٹرس کو بڑاھایا دیا جارہاہے۔ غیر علامتی اور معمولی علامات والے معاملوں کو اسپتالوں کے ان سی سی مراکز میں داخل کیا جاتا ہے۔
م ن۔ ش ت ۔ ج
Uno-5493
(Release ID: 1655338)
Visitor Counter : 130