وزارتِ تعلیم
تعلیم کی وزارت نے شکشک پرَوپہل کے تحت تکنالوجی کے استعمال پہلے ویبینارکا اہتمام کیا
Posted On:
08 SEP 2020 7:00PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،8ستمبر : اساتذہ کی برادری اور دیگر فریقوں میں قومی تعلیمی پالیسی 2020کے نظریئے کو پھیلانے کے مقصد سے تعلیم کی وزارت کی جانب سے 8ستمبر سے 25ستمبر2020تک شکشک پرو کا اہتمام کیاجارہاہے ۔ اس پہل کے سلسلے میں این سی ای آرٹی یونیورسٹیوں اور ایوارڈ جیتنے والے اساتذہ سمیت مختلف ایجنسیوں کے ماہرین اورناموراسکالراس پالیسی کی سفارشارت کے بارے میں ایک سادہ طریقے سے انفوگرافکس پیش کرتے ہوئے آن لائن فارم سے خطاب کریں گے ۔ یہ اس پالیسی کے بلارکاوٹ نفاذ کے لئے اس پالیسی کی مختلف سفارشات پراساتذہ کی رائے اورمشورے حاصل کرنے کے لئے ایک موقع بھی فراہم کرے گا۔
اس پہل کے مطابق تعلیم کی وزارت نے آج یہاں تکنالوجی کے استعمال کے پہلے ویبینارکا اہتمام کیا۔ اسکولی تعلیم اورخواندگی کے محکمے کی سکریٹری محترمہ انیتاکروال ، وزارت کے سینیئرافسران اور تمام ریاستوں ، مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے اسکول ایجوکیشن محکمے کے آئی ٹی ٹیچرس/فیکلٹی ایس سی ای آرٹی ، ڈائٹ ، سی آئی ای ٹی نے اس پروگرام میں شرکت کی ۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ انیتاکروال نے کہاکہ قومی تعلیمی پالیسی میں ہرپہلوکا خیال رکھاگیاہےا وراس بات کی بھی گنجائش رکھی گئی ہے کہ کس طرح تکنالوجی کو مختلف پلیٹ فارموں پر نافذ کیاجارہاہے اورنافذ کیاجائے گا۔سکریٹری نے تعلیمی تکنالوجی کے اہم رول کی ضرورت پرزوردیااور فریقوں کو اس بات کے لئے مدعو کیاکہ وہ پالیسی ہدایات کو شامل کریں اور خدمات کو مرکوز کرنے کے ایک ساتھ کھڑے ہوں اور ڈیجیٹل تقسیم کو پُرکرنے کے لئے کام کریں ۔ انھوں نے کہاکہ دکشا ایک انتہائی ہنرمندپلیٹ فارم ہے جس میں مختلف زمروں سبجیکٹ ، کلاس ہائی اسکین کے ساتھ بورڈ وائزسے متعلق 31زبانوں اور 3غیرملکی زبانوں میں متن کے ایک لاکھ پیسیز ہیں ۔ انھوں نے تمام ریاستوں سے اپیل کی کہ وہ طلباء کی تعلیمی بہبود کو یقینی بنانے کے لئے ان پلیٹ فارموں کا استعمال کریں ۔ سکریٹری نے آئی سی ٹی ٹولس کی مناسب تربیت دے کر اساتذہ کو بااختیاربنانے کی ضرورت پرزوردیاتاکہ آن لائن پلیٹ فارموں کے لئے متن تیارکئے جاسکیں ۔
دیگر پینلسٹ میں پروفیسرامریندربھیڑا ، جوائنٹ ڈائرکٹرسی آئی ای ٹی ، این سی ای آرٹی ، ای ۔ لرننگ ، ایس این ڈی ٹی خواتین کی یونیورسٹی ممبئی کی ڈاکٹرجے شری شنڈے اور نیشنل آئی سی ٹی ایوارڈ پانے والے آردھلیپ اورتمل ناڈوسے سال 2020کے لئے نیشنل ٹیچروینرشامل ہیں ۔
ہندوستان میں 1.5ملین اسکولوں کے ساتھ 8.5ملین ٹیچرس اورتقریبا 260ملین اسکول کے طلباء کے ساتھ تعلیم کا مضبوط نظام ہے جہاں لرنرس ( سیکھنے والوں )کے لئے مساوی معیاری تعلیم دینے کی سمت کام کیاجارہاہے ۔
این سی ای آرٹی ، سی بی ایس ای ، این آئی اوایس اور بہت سی دیگر تنظیموں اورقومی وریاستی سطح پر اداروں کی طرف سے آئی سی ٹی پہل شروع کی گئی ہے ۔ کچھ اہم اقدامات میں دکشا ، این آراوای آر، ای ۔ پاٹھ شالہ ، سوایام پربھاکے تحت اور ای ڈی یو ایس اے ٹی نیٹ ورک کے تحت تمام 34تعلیمی ٹی وی چینلوں کے ذریعہ ڈی ٹی ایچ ٹرانسمیشن کے تحت شامل ہیں ۔جو سوایام کے ذریعہ بڑے پیمانے پراوپن اور آن لائن کورسیز چلارہے ہیں ۔
قومی تعلیمی پالیسی ۔2020میں طلباء ،اساتذہ ، نوجوانوں کے لئے معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لئے تکنالوجی کے رول خاص کر تخلیقی تکنالوجی پرزوردیاگیاہے ۔یہاں اس بات کا بھی ذکرکرنا ضروری ہے کہ تعلیم کے نظام میں تکنالوجی کے استعمال اور انٹی گریشن پرقومی تعلیمی پالیسی 2020کے ویژن کا نفاذ ہندوستان کو ایک ڈیجیٹلی بااختیارمعاشرہ اور معلوماتی معیشت میں بدلنے میں مددگارثابت ہوسکتاہے ۔
*************
( م ن۔ح ا۔ ع آ)
U-5353
(Release ID: 1653970)
Visitor Counter : 152