وزارت خزانہ
کسٹم افسران نے بنگلہ دیش جارہی مچھلی پکڑنے والی کشتی سے 3.3 کروڑ روپے کی مالیت کے اسمگلنگ کے کپڑے ضبط کئے
Posted On:
11 SEP 2020 9:50PM by PIB Delhi
نئی دہلی،11ستمبر 2020/کمشنریٹ آف کسٹمز (احتیاطی) مغربی بنگال کے افسران نے خفیہ جانکاری کی بنیاد پر 6 اور 7 ستمبر 2020 کی آدھی رات میں مچھلی پکڑنے والی ایک کشتی کو روکا ، جو ڈائمنڈ ہاربر سے ساگر جزیرے کی جانب جارہی تھی۔
خفیہ معلومات موصول ہوئی تھیں کہ مچھلی پکڑنے کی آڑ میں ہندستانی نژاد کا مال لےکر ایک کشتی ناجائز ندی راستے اور چینل سے بنگلہ دیش جانے والی ہے۔ کوسٹ گارڈ دستے کے تعاون سے کسٹم کے افسران نے کئی مقامات پر الرٹ رکھا تھا۔

بتائے گئے راستے پردور سے ہی مچھلی پکڑنے والے ٹرالرکی شناخت کرلی گئی لیکن کشتی نے راستہ بدل دیا۔ سرکاری جہازوں کو دیکھ کر ٹرالر کے لوگوں نے بھاگنے کی کوشش کی ۔ آخر میں انہیں گانکھلی کے پاس روک لیا گیا۔ کشتی پر سوار لوگوں نے پانی میں چھلانگ لگادی اور بھاگنےکی کوشش کی لیکن ان میں سے چھ لوگوں کو بعد میں ہندستانی کوسٹ گارڈ دستے اور مقامی پولیس کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا۔
ٹرالر نے جانچ کرنے پر کچھ بنگلہ دیشی اور بھارتی شہریوں کے شناختی کارڈوں کے ساتھ کل ناجائز دستاویز برآمد کئے گئے۔ بنگلہ دیشی سم کارڈ کے ساتھ موبائل فون اور بنگلہ دیش میں بنی نجی چیزیں بھی ملی ہیں۔ کشی میں بنگلہ دیش کا جھنڈابھی تھا اور ایسا لگ رہا تھا کہ ناجائز طریقے سے بین الاقوامی سرحد پار کرنے کے بعد اسے نمائش کیا جاتا۔

کشی میں سوار لوگ تقریباً 400 پیکٹوں میں تقریباً 3.3 کروڑ روپے مالیت کی ساڑیاں اور دوسرے کپڑوں کے اسمگلنگ کررہے تھے۔ گرفتار کئے گئے لوگوں سے پوچھ تاچھ میں تفتیش ہوئی کہ یہ کشی ہندستانی اشیاکی اسمگلنگ کے ارادے سے ناجائز راستے سے ہوکر بنگلہ دیش جارہی تھی۔ معاملے میں آگے کی تفتیش جاری ہے۔
اس کشتی کو روکے جانے سے صاف ہوگیا ہے کہ ان تمام غیر قانونی راستوں پر کسی بھی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے تحفظ کے حق میں سرکاری ایجنسی کے ذریعہ سخت نگرانی کی جارہی ہے۔
یہ حالیہ دنوں میں سب سےبڑا ضبط کیا گیا مال میں سے ایک ہے، جس میں بنگلہ دیش کو ہونےوالےمال کی اسمگلنگ شامل ہے۔
م ن۔ ش ت ۔ ج
Uno-5320
(Release ID: 1653732)
Visitor Counter : 156