وزارت دفاع

وزارت دفاع نے اوایف بی کے کارپوریٹائزیشن پرصلاح مشورے کے لئے کے پی ایم جی مشاورتی خدمات کی قیادت والے کنسورشیم کو مقررکیا  

Posted On: 10 SEP 2020 6:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،10ستمبر  : آرڈیننس فیکٹری بورڈ ( اوایف بی ) کو کارپوریٹ میں تبدیل کرنے کے عمل میں وزارت دفاع کی مدد کرنے کی خاطر کلیدی بندوبست اورنفاذ کی مشاورتی خدمات فراہم کرنے کے لئے ایک مشاورتی ایجنسی کی خدمات حاصل کرنے کی خاطردفاعی پیداوارکے محکمے نے 6جولائی ، 2020کو دلچسپی کے اظہار اور تجاویز کی درخواست ( ای اوآئی  اور آرایف پی )جاری کیاتھا۔

بولی لگانے والوں کی تکنیکی اورمالی تجاویز کے تجزیئے کے بعد محکمے نے مذکورہ پروجیکٹ کے لئے مشاورتی ایجنسی کے طورپر میسرز کے پی ایم جی ایڈوائزری سروسیز پرائیویٹ لمیٹڈ  ( کنسورشیم کے قائد رکن ) کے ساتھ میسرز کھیتان اینڈ کمپنی لمیٹڈ کو ( کنسورشیم کے رکن ) کے طورپر منتخب کیاہے ۔مشاورتی ایجنسی کے ساتھ کنٹریکٹ پرجلدہی دستخط کئے جائیں گے اورجس کے بعد مشاورتی ایجنسی کنٹریکٹ کی شرائط وضوابط کے مطابق اپنی خدمات شروع کردے گی ۔

*************** 

( م ن۔ وا۔  ع آ)

(11.09.2020)

U-5271



(Release ID: 1653250) Visitor Counter : 201


Read this release in: English , Hindi