سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

جناب تھاور چند گہلوت کے ذریعے وزارت سماجی انصاف وتفویض اختیارات کے بازآباد کاری برائے ذہنی صحت کے ٹول فری ہیلپ لائن ’کرن ‘ کا افتتاح کل

Posted On: 26 AUG 2020 11:19AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،26؍اگست،مرکزی وزیر برائے  سماجی انصاف وتفویض اختیارات  جناب تھاور چند گہلوت ورچوول موڈ کے ذریعے کل بتاریخ 27 اگست 2020  کوبازآبادکاریبرائےذہنیصحت کے ٹو لفریہیلپلائن نمبر :  1800-599-0019 ’کرن ‘ کاافتتاح کریں گے۔ وزارت سماجی  انصاف  وتفویض اختیارات کے ذریعے   تیار کردہ اس ہیلپ لائن کا مقصد   ابتدائی اسکریننگ ، اولین طبی مدد ، نفسیاتی تعاون، تناؤ کا علاج،  ذہنی صحت، غیر متوقع برتاؤ  ، نفسیاتی بحران کا تدارک وغیرہ فراہم کرنا ہے۔ اس کا مقصد ملک بھر میں تناؤ، بے چینی ، دباؤ، دل کا دورہ ، مایوسی کا احساس، حادثے کے بعد کا تناؤ ، منشیات کا حد سے زیادہ استعمال، خود کشی کے خیالات ، وبا کی وجہ سے نفسیاتی پریشانیاں اور ذہنی صحت سے متعلق ایمرجنسی   سے متعلق مسائل  کا حل بھی   نکالنا ہے۔ ’کرن‘ ہیلپ لائن  کے ورچوول افتتاح کے دوران  اس کا پوسٹر،  کتابچہ اور حوالہ جاتی  کتاب بھی جاری کی جائے گی۔

اس کا خیال  سب سے پہلے  محترمہ شکنتلا ڈی  گیملن (سکریٹری   ڈی ای پی ڈبلیو ڈی)  کے ذہن میں آیا تھا ، جو کہ  ہندوستان میں موجود ذہنی صحت کے مسائل  پر مبنی ہے اور  کووڈ -19 وبا کی   غیر متوقع نوعیت کے سبب  نفسیاتی مسائل  کا سامنا کررہی آبادی کو  فوری ریلیف اور امداد تک  رسائی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر پربودھ سیٹھ ( جوائنٹ سکریٹری ، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی)  نے  اس ہیلپ لائن پروجیکٹ کی نگرانی کی  اور  ملک بھر میں اس ہیلپ لائن کے مؤثر نفاذ کے لئے تمام قومی اداروں اور کمپوزٹ ریجنل سینٹرز کو اپنا تعاون فراہم کیا۔

 اس ہیلپ لائن کی مدد 660  رضا کار  طبی ؍  باز آباد کاری  ماہرین نفسیات  اور 668  رضا کار ماہر ین نفسیات  کریں گے اور  75  ماہرین  کے ساتھ 25 ہیلپ لائن مراکز  پر   فی گھنٹہ 300 صارفین  کو  مدد فراہم کرنے کی سہولت موجود ہوگی۔ امداد کے لئے   تین سطحی  میکانزم  ہوگا۔ سب سے پہلے، فون کال کرنے والے کو  علاقائی   ہیلپ لائن  سینٹر  سے جوڑا جائے گا ، اس کے بعد ضرورت پڑنے پر اسے باز آباد کاری  ؍  طبی  ماہرین نفسیات؍  ماہرین نفسیات کے پاس بھیجا جائے گا۔ تیسری سطح پر  فالواپ سپورٹ فراہم کیا جائے گا۔ ذہنی صحت کے مراکز  کی تربیت کے لئے، تین تربیتی پروگراموں  کا انعقاد کیا گیا ہے۔

یہ ہیلپ لائن  کسی بھی فرد ، فیملی، این جی او ، ڈی پی او، بانی تنظیم،  پیشہ ور اداروں، باز آباد کاری  کے اداروں، اسپتالوں یا لداخ ، کشمیر ، جموں، 08 شمال مشرقی ریاستیں، انڈمان نیکوبار  جزائر  اور لکشدیپ  سمیت ملک بھر میں  جس کسی کو بھی مدد کی ضرورت ہوگی ، اسے  13 زبانوں میں امداد فراہم کرے گی۔

اس ہیلپ لائن کو  متعدد معذوری  والے افراد  کو با اختیار بنانے کے قومی ادارہ (این آئی ای پی ایم ڈی، چنئی)  اور  ذہنی صحت کی باز آباد کاری  کا قومی ادارہ  (این آئی ایم ایچ آر ، سیہور)   کا  تعاون حاصل رہے گا۔ اس ہیلپ لائن  کو انڈین ایسوسی ایشن آف  کلینکل  سائیکلوجسٹ (آئی اے سی پی) ،  انڈین  سائی کیٹریسٹ ایسوسی ایشن (آئی پی اے)  اور انڈین  سائی کیٹرک سوشل ورکرس ایسوسی ایشن ( آئی پی ایس ڈبلیو اے)  کا  اشتراک حاصل ہوا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن-ق ت- ق ر)

U-4817



(Release ID: 1648670) Visitor Counter : 175